الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    10 من ربيع الثاني 1446هـ شمارہ نمبر: 14 / 1446
عیسوی تاریخ     اتوار, 13 اکتوبر 2024 م

پریس ریلیز

  ہندوستان کےحکمرانوں نے حزب التحریر پر اسلئے پابندی لگا دی

کیونکہ خلافت راشدہ ہی ہندو ریاست کے علاقائی تسلط سے نجات کا واحد راستہ ہے

10 اکتوبر 2024 کو، ہندوستان کی وزارت داخلہ نے حزب التحریر پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کہا، "'حزب التحریر'ایک ایسی تنظیم ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر اسلامی ریاست اور خلافت قائم کرنا ہے۔" اگرچہ ہندوستان کے شہریوں کی اکثریت ہندو ہے، اور ہندوستان مسلمانوںکو شدید مظالم سے دبا کر رکھتا ہے، لیکن اس کے باوجود ہندوستان کے انتہا پسند حکمران خلافت راشدہ کی دعوت سے خوفزدہ ہیں۔ ہندوستان کے جابر حکمران اُن لوگوں سے ڈرتے ہیں جو خلافت کا مطالبہ کرتے ہیں، حالانکہ حزب التحریر براہ راست ہندوستان میں خلافت کے قیام کے لیے کام نہیں کر رہی ہے، بلکہ اُس نے خود کو ہندوستان کےمسلمانوں میں اسلام کی دعوت پہنچانے تک محدود کیا ہوا ہے۔

 

درحقیقت پوری دنیا میں اسلام کے دشمن خلافت راشدہ کی واپسی سے خوفزدہ ہیں کیونکہ یہ ان کے جبر کے خاتمے کی نوید ہے۔ خلافت راشدہ امت اسلامیہ کو دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور ریاست کے طور پر یکجا اور مضبوط کرے گی۔ خلافت راشدہ امریکی ورلڈ آرڈر کا واحد متبادل ہے۔ بین الاقوامی سطح پر، اقوام متحدہ، اور علاقائی سطح پر شنگھائی تعاون تنظیم(SCO)جیسے ادارے اس امریکی ورلڈ آرڈر کے آلات ہیں۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

پاکستان کے موجودہ حکمران صرف آپ کو آپ کے دشمنوں کے ہاتھوں رسوا کر رہے ہیں۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے بعد حکمرانوں نے ہماری مسلح افواج کوجہاد سے روک دیا، بلکہ جہاد کو کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف غداری بھی قرار دےدیا۔ اس کے بعد حکمرانوں نے ہماری مسلح افواج کی صلاحیتوں کو "رائٹ سائزنگ" کے جھنڈے تلے کمزور کرنے کی کوشش کی۔اب حکمران امت اسلامیہ کی صلاحیتوں اور طاقت، جس میں سب سے بڑی طاقت ایمان اور شہادت کی خواہش ہے،کی یاد دہانی کرانے کے بجائے بار بار دشمن کی طاقت اور صلاحیتوں کی بات کر کے ہماری مسلح افواج کےحوصلے پست کر رہے ہیں ۔

 

بھارت کے حکمرانوں نے دہشت گرد حملوں، میڈیا وارفیئر اور علاقائی سازشوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی لیکن اس کے باوجود پاکستان کے حکمرانوں نے شنگھائی تعاون تنظیم(SCO)کے اجلاس میں بھارتی حکام کا استقبال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ حکمرانوں نے بھارتی حکام کے لیے دارالحکومت بند کر دیا، حالانکہ بھارت کے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور آرمی چیف سبھی نے کھلے عام پاکستان کو آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) اور گلگت بلتستان (جی بی) پر قبضہ کرنے کے لیے فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ پاکستان کے حکمران کسی بھی بھارتی اہلکار کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کے بجائے ایک علاقائی تنظیم کے اجلاس کے لیے مسلمانوں کو گھروں تک محدود کر رہے ہیں جسے امریکہ علاقائی سطح پر ہندوستان کا تسلط قائم کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

 

اے افواج پاکستان کے افسران!

موجودہ حکمرانوں کی کمزوری نے ہمارے دشمنوں کو اعتماد دیا ہے۔ پاکستان کے حکمران کفار کے سامنے کمزور اور مسلمانوں کے خلاف سخت ہیں۔ پاکستان کے حکمران امریکی ہدایات پر جنوبی ایشیا میں بھارتی تسلط کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ پاکستان میں امریکہ کے ایجنٹ مشرق میں ہندوؤں کا تسلط قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس طرح عرب دنیا میں امریکہ کے ایجنٹ مغرب میں یہودیوں کا تسلط قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اور مسلم دنیا میں امریکہ کے ایجنٹ حزب التحریر پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے خلافت راشدہ کے مطالبے اور اس کے قیام کی جدوجہد کرنے والوں سے لڑ رہے ہیں تاکہ امریکہ، یہودیوں اور ہندوؤں کا غلبہ قائم کیا جا سکے۔ مسلمانوں کے غدار حکمران ایسا کر رہے ہیں حالانکہ اسلام نے صدیوں تک مسلمانوں اور غیر مسلموں دونوں کے لیے امن، خوشحالی اور تحفظ فراہم کیا تھا۔

 

امریکہ کے عالمی اور علاقائی آرڈر سے نجات کا واحد راستہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت راشدہ کا قیام ہے۔ امریکی ایجنٹوں کی قیادت سے نجات کا واحد راستہ حزب التحریر ہے۔ خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے حزب التحریر کو اپنی نصرۃ دے کر دشمنوں کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیں۔ اللہ کے دین کی حمایت کریں، اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ * وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْساً لَهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ * ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنْزَلَ اللهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ﴾ 

"اے ایمان والو اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو وہ (اللہ) تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمادے گا۔ اور جو کافر ہیں ان کے لئے ہلاکت ہے۔ اور وہ ان کے اعمال کو برباد کر دے گا۔ یہ اس لئے کہ اللہ نے جو چیز نازل فرمائی انہوں نے اس کو ناپسند کیا تو اللہ نے بھی ان کے اعمال اکارت کردیئے۔"(سورة محمد ،9-7)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک