الثلاثاء، 21 رجب 1446| 2025/01/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    19 من جمادى الأولى 1446هـ شمارہ نمبر: 17 / 1446
عیسوی تاریخ     جمعرات, 21 نومبر 2024 م

پریس ریلیز

بے شک غزہ کلمہ گو مسلمانوں کا ایشو ہے، سینٹ کام کے ملازموں کا نہیں

 

15نومبر ، 2024 کو  مارگلہ ڈائیلاگ 2024 کے سیشن سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غزہ قتلِ عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی 'عالمی تنازعے'  کا حصہ نہیں بنے گا۔  یقیناً غزہ کلمہ گو مسلمانوں کا ایشو ہے، سینٹ کام کے ملازموں کا نہیں۔  جنرل عاصم منیر کو دسمبر 2023 میں امریکہ  کے دورے کے دوران غزہ جنگ پر تفصیلی ڈکٹیشن دی گئی تھی، جس پر وقتاً فوقتاً فالو اپ کیا جا رہا ہے۔ یقیناً  جنرل صاحب کو امریکی سینٹرل کمانڈ کی سخت ڈکٹیشن واضح ہے کہ پاکستان کی بہادر اور جری افواج کو غزہ میں یہود  کی جانب سے مسلمانوں کو قتل عام میں مداخلت سے ہر صورت روکنا ہے۔  موجودہ بیان اسی تناظر میں ہی دیکھا جانا چاہئیے کیونکہ پاکستان کے عوام اور  افواج پاکستان کے اندر سے فوجی قیادت پر جنگ میں مداخلت کا دباؤ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

 

جنرل صاحب کہتے ہیں کہ وہ اس "عالمی جنگ" میں شریک نہیں بنیں گے، تو پھر وہ کس بنا پر دو ریاستی امریکی حل کی وکالت کر رہے ہیں، جس کے تحت بیشتر ارض مقدس فلسطین  یہود کے حوالے کیا جائے گا؟ کس بنیاد پر انھوں نے پاکستان کا نیول جہاز 'ارطغرل'  یہودی وجود سے لڑنے والے حوثی باغیوں  سے یہودی سپلائی کو بچانے کیلئے بھیجا؟ گر وہ امریکہ اور یہود کی جانب سے شریک نہیں تو کیوں پاکستان میں فلسطین کے جھنڈے لہرانے پر غیر اعلانیہ پابندیاں لگائی جاتی ہے، غزہ کے مظلوموں کے حق میں مظاہرین کو جیل کی کال کوٹھڑیوں میں پھینکا جاتا ہے، ان کے کیمپ اکھاڑے جاتے ہیں اور ان پر مقدمات درج کئے جاتے ہیں؟  یقیناً جنرل صاحب اس جنگ میں شریک ہیں لیکن یہود، امریکہ  اور دیگر صلیبیوں کی جانب سے، لیکن وہ اندر ہی اندر عوام اور افواج سے خوفزدہ ہیں!

 

اے افواج پاکستان!

آپ کی قیادت نے تو مسلمانوں اور ارض مبارک کے تحفظ سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اب آپ کے پاس تو یہ حجت بھی نہیں رہی کہ ہم اوپر سے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ احکامات کبھی نہیں آئیں گے۔ تو اب مظلوموں کی مدد کا فرض پورا کرنے کیلئے آپ کے پاس اس کے سِوا کیا راستہ رہ گیا ہے کہ آپ اس قیادت کو ہٹا دو جو آپ کے رستے کی رکاوٹ ہے؟ یا آپ کے پاس کوئی اور راستہ ہے؟

  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا؛ 

 

﴿وَمَا لَكُمْ لَا تُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَٰنِ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ ٱلظَّالِمِ أَهْلُهَا وَٱجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّۭا وَٱجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا﴾

"اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم  اللہ کے راستے  میں ان کمزور مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو، جو کمزور پا کر دبا لئے گئے ہیں اور اللہ سے فریاد کر رہے ہیں کہ  ہمیں اپنے پاس سے کوئی حمایتی اور مدد گار مقرر فرما۔"(سورۃ النساء: 75)  

 

حزب التحریر آپ کو غزہ جنگ کے اول دن سے پکار رہی ہے۔ اور ہر ہر دن آپ پر واضح ہوتا گیا کہ آپ کی قیادت امریکہ اور یہود کے اولین ایجنٹ ہیں، جن کو ہٹائے بغیر کوئی راستہ نہیں۔ پس آگے بڑھو، اور حزب التحریر کو خلافت کے قیام کیلئے نُصرۃ دو۔  حزب التحریر کے پاس اس امت کا واحد سنجیدہ پروجیکٹ ہے جس کے ذریعے اس تمام سیچوئیشن کا پانسا پلٹ  سکتا ہے۔آپ کی نُصرۃ سے ہی دوبارہ جہاد کا آغاز ہو گا، جب آپ کا خلیفہ جہاد میں آپ کی قیادت کرے گا، اور اس تمام خطے سے امریکہ کو نکال باہر کرے گا۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک