الثلاثاء، 24 محرّم 1446| 2024/07/30
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     اتوار, 02 دسمبر 2012 م

سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں اور امریکہ کے درمیان قاتلانہ اتحاد پاکستان کو تباہ و برباد کررہا ہے

28 نومبر 2012 کو برطانوی اخبار "دی ڈیلی ٹیلی گراف" نے ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق برطانوی سپیشل فورسز کا ایک آفیسر پاکستان کی سرزمین پر پاکستان کی فوجی قیادت میں موجود غداروں کی مدد و حمائت سے ایک امریکی غیر سرکاری فوجی یونٹ کو 2003 میں چلاتا رہا ہے۔ اس انکشاف سے قبل 2011 میں مشہور زمانہ سی۔آئی۔اے کے کنٹریکٹر ریمنڈڈیوس کی گرفتاری اور رہائی اور پاکستان کے بڑے شہروں میں محفوظ گھروں میں غیر ملکی نجی سیکیورٹی کنٹریکٹرز کی موجودگی کی کئی خبریں بھی شائع ہو چکی ہیں۔ امریکی صحافی بوب وڈورڈ نے اپنی کتاب "اوبامہ کی جنگ" میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ سی۔آئی۔اے کے پیشہ ور قاتلوں کی ٹیمیں پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ یہ ہے وہ ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جو پاکستان میں سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کی مکمل پشت پناہی سے کا م کر رہا ہے اور معاونت کی یہ انتہا امریکہ اور پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے درمیان موجود گہرے تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔

حزب التحریر نے پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف فوجی قیادت میں موجود غدار جنرل کیانی اور سیاسی قیادت میں موجود غدار صدر آصف علی زرداری کے امریکہ کے ساتھ اس قاتلانہ اتحاد کو بے نقاب کرتی آ رہی ہے۔ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں اور امریکہ کے درمیان اس اتحاد کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی فوجی اور شہری قتل جبکہ پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اور پاکستان کی شہروں کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے نتیجے میں روزانہ درجنوں اموات واقع ہو رہی ہیں۔ جنرل کیانی نے اپنے پیش رو اور استاد جنرل پرویز مشرف کی پالیسیوں کو جاری و ساری رکھا، وہ مشرف کہ جس نے امریکہ کو خطے میں داخل ہونے اور قدم جمانے کے لیے پاکستان میں امریکی فوج اور انٹیلی جنس کی تعداد میں اضافے کی اجازت دی تھی۔ کیانی کے سابقہ باس کے انہی جرائم کی وجہ سے پاکستان میں اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ سابق آرمی چیف یعنی صدر پرویز مشرف نے پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف جو جرائم کیے ہیں اس پر اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ ہم ان لوگوں سے پوچھنا چاہتے ہیں جو مشرف پر مقدمہ چلانے کی حمائت کرتے ہیں کہ کیا وہ مشرف کے شاگرد کیانی کے ہاتھوں پاکستان اور اس کی عوام کے خلاف انھی جرائم کے مسلسل ارتکاب کو نہیں دیکھ رہے؟ جنرل کیانی کے دور میں بھی امریکہ اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اسی طرح بھرپور حمائت اور مدد و معاونت مل رہی ہے جیسا کہ انھیں مشرف کے دور میں ملتی تھی، نیٹو سپلائی لائن اسی طرح پاکستان سے گزر رہی ہے اور افغانستان کے مسلمانوں کے خلاف صلیبیوں کی معاونت جاری ہے، بلوچستان مسلسل جل رہا ہے، کراچی کی بدامنی میں اضافہ ہو گیا ہے اور جنرل کیانی کے دور میں ایبٹ آباد اور سلالہ پر حملہ کر کے پاکستان کی خودمختاری کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ تو وہ کیا وجہ ہے جو ان لوگوں کو آج کے ظالم و جابر کے خلاف آواز بلند کرنے سے روکتی ہے جبکہ وہ بڑے زور وشور سے ماضی کے غدار پر مقدمے چلانے کامطالبہ کرتے ہیں؟ حزب التحریر یہ واضح کر دینا چاہتی ہے کہ چھ ماہ سے لاپتہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ اور پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کا اغوا اور پھر گرفتاری، حزب کو ظالم حکمرانوں کے احتساب اور کلمۂ حق بلند کرنے سے روک نہیں سکتی۔ رسول اللہ ﷺۖ نے فرمایا: ((أفضل الجھاد کلمة حق عند سلطان جائر))" افضل جہاد، جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے" (ترمذی)۔ ہم جنرل کیانی کو آنے والی خلافت کے ہاتھوں اس کے خلاف ہونے والے سخت ترین احتساب سے اور آخرت میں اللہ کے غصے سے پیشگی خبردار کرتے ہیں۔ جنرل کیانی اپنے جرائم کی تلافی میں جو کام کم سے کم کر سکتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائے اور افواجِ پاکستان میں موجود مخلص افسران کو موقع فراہم کرے کہ وہ خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة فراہم کریں۔

فَلَمَّآ آسَفُونَا ٱنتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ

پھر جب انھوں نے ہمیں غصہ دلایا تو ہم نے ان سے انتقام لیا اور سب کو ڈبو دیا (الزخرف:55)

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک