المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 7 من رمــضان المبارك 1446هـ | شمارہ نمبر: 33 / 1446 |
عیسوی تاریخ | جمعہ, 07 مارچ 2025 م |
پریس ریلیز
ایجنٹ حکمرانوں نے ملکی خودمختاری اور قومی مفاد کے جعلی بھرم کا بھی پردہ چاک کر دیا ہے،
تو اب اس نظام کو لپیٹنے سے رکنے کا کیا جواز رہ گیا ہے؟
11 فروری کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر ایک پریس ریلیز جاری ہوئی، جس نے ملکی خودمختاری کے رہے سہے جعلی بھرم کی قلعی بھی کھول دی۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس اور دیگر عدالتی عہدیداروں نے IMF کے وفد سے ملاقات کی اور انھیں سپریم کورٹ کے معاملات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں چیف جسٹس نے بتایا کہ "سپریم کورٹ فروری کے آخری ہفتے میں نیشنل جیوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی (NJPMC) کی میٹنگ کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔۔۔انھوں نے وفد کو دعوت دی کہ اس سلسلے میں وہ بھی اپنی تجاویز دیں۔" IMF کی پاکستان کی معاشی پالیسی پر کنٹرول پہلے ہی سب کے علم میں ہے، اور اس معاشی استعماریت کو چھپانے کی ضرورت اب وزیراعظم اور وزیر خزانہ محسوس بھی نہیں کرتے۔ بارہا وہ یہ بیانات دے چکے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کے فلاں اقدام کو IMF سے منظور کرائیں گے، خواہ وہ بجلی کی ہوشربا قیمت میں معمولی سی عارضی کمی ہو، یا کنسٹرکشن سیکٹر پر ٹیکسوں میں ریلیف۔ طرفہ تماشا تو یہ ہے کہ معاشی استعمار سے مسترد ہونے کے بعد یہ حکمران بغیر کسی شرمندگی کے پرانی تنخواہ پر کام شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن اب IMF کے معاشی استعمار کو پہلی بار عدالتی معاملات میں بھی مداخلت کا لائسنس دے دیا گیا ہے، جس کے دفاع میں وزیر دفاع خواجہ آصف "کسی شرم اور کسی حیا" کے بغیر کہتے ہیں، "ہمیں سانس لینے کا موقع IMF کی وجہ سے ملا۔ ہمارے پاس چوائس نہیں ہے، ہماری مجبوریاں ہیں۔" پس اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے کہ IMF وہی وائسرائے اور ہمارے حکمران وہی کٹھ پتلی نواب اور سردار ہیں، جو برطانوی راج میں تھے۔ بس اب صرف آقا، برطانیہ کے بجائے امریکہ بہادر ہے۔ تو کیا اب بھی واضح نہیں کہ مسلم دنیا کو معاشی استعمار سے آزادی (تحریر) کی ضرورت ہے؟
اے افواج پاکستان! اس سیاسی اور فوجی قیادت نے استعماری آقاؤں کی خاطر ملک کی خودمختاری اور قومی مفاد کا کھلواڑ بنا دیا ہے۔ پچھلے دور حکومت کے IMF پروگرام کے دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک گورنروں کی تقرری IMF کی منظوری سے ہوئی۔ آج بھی حال اس سے مختلف نہیں۔ IMF اور FATF کے ذریعے ہی عالمی آرڈر نے ہمارے حکمرانوں سے کشمیر کا سودا یقینی بنایا۔ ان حکمرانوں نے 25 سال سے تمہیں استعمار کی پرائی جنگ کا ایندھن بنایا، لیکن ان استعماری ایجنٹوں نے تمہارا خون کبھی کشمیر یا غزہ میں فتح یا شہادت جیسے مقدس مقاصد کیلئے نہیں بہایا۔ ان استعماری حکمرانوں نے ہمارے میزائیل پروگرامز پر کیپ (cap) لگا رکھی ہے، تاکہ تمہاری طاقت صلیبیوں کے خلاف استعمال نہ ہو سکے۔ یہ قیادت مسلسل مودی کے سامنے سربسجود ہے، اور ڈیفنس بجٹ کو جی ڈی پی کے تناسب سے کم سے کم کرتی جا رہی ہے۔ انھوں نے مسلمانوں کے راز مشترکہ مشقوں کے ذریعے دشمنوں پر آشکار کئے۔ انھوں نے ہمارے مقدسات پر بھی کمپرومائز کیا، اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے نام پر توہین رسالت کی کوششوں کا کبھی منہ توڑ جواب نہیں دیا، نہ ہی انھوں نے غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلئے افواج کو متحرک کیا۔ تو کیا تمہیں نظر نہیں آ رہا کہ امریکی استعمار نے تمہیں اس قیادت اور نظام کے ذریعے عملاً جکڑ رکھا ہے؟ تو کب تک تم ان کمزور مصنوعی رکاوٹوں کا رونا روتے رہو گے؟ اے اللہ کے بندو! مرد بنو، آستینیں چڑھا لو، اور امریکی استعمار کے ایجنٹوں کو دبوچ لو، جو ہماری طاقت کو ٹرمپ کے قدموں میں رکھے ہوئے ہے۔ تمہاری قیادتیں ڈھٹائی کے ساتھ امریکی چاکری پر بضد ہیں، اور تمہاری اطاعت تمہیں ان کے گناہوں کے کیمپ کا حصہ بنا رہی ہے۔ اس رمضان اپنا وزن خلافت کے قیام کے پلڑے میں ڈال کر اپنا فیصلہ سنا دو!
حزب التحریر مسلمانوں کو استعمار سے حریت کیلئے کام کر رہی ہے اور عالم اسلام کی سب سے بڑی عالمی سیاسی جماعت ہے، جو کلمہ حق کہنے کے باعث مشرق و مغرب میں مغربی استعمار اور مسلم دنیا میں ان کے ایجنٹوں کے گلےکا کانٹا بن چکی ہے۔ حزب التحریر نے خلافت علیٰ منہاج النبوی کے قیام کی مکمل تیاری کر رکھی ہے، اور اس مقصد کیلئے عالمی سیاستدانوں کی فوج ظفر موج حزب کی صفوں کا حصہ ہے، جو اسلامی فکر میں گہرائی رکھتے ہیں۔ حزب اسلام کے کامل اور جامع نفاذ کیلئے مکمل تیار ہے، جو ناکام تدریج کے عمل سے پاک ہے۔ حزب نے نئی ریاست کا مکمل مسودہ اور ریاست کے نظاموں کی تفصیلات ضخیم کتابوں میں تیار کر رکھی ہے، اور محض چند گھنٹوں کے نوٹس پر اس نظام کو چلانے کیلئے تیار ہے۔ پس اے افواج پاکستان! آگے بڑھو اور حزب التحریر کے امیر، عالم جلیل، نامور سیاستدان شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ کے ہاتھ پر خلافت کے قیام کیلئے نصرۃ دو، تاکہ اس ذلت کے طویل سلسلے کا خاتمہ ہو سکے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا؛
﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ﴾
" اور نیکی اور بھلائی کے کاموں میں تعاون کرو، اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے۔"
]سورۃ المائدہ، 5:2[
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |