الأربعاء، 15 رجب 1446| 2025/01/15
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 04 مارچ 2013 م

حزب التحریر کراچی بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتی ہے کیانی اور زرداری امریکہ کی خاطر فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں

کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی حزب التحریر شدید مذمت کرتی ہے اور 45 سے زائد ہلاک ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کے لیے اس عظیم سانحہ کو صبر سے برداشت کرنے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتی ہے (آمین)۔ کیانی اور زرداری امریکہ کی خاطر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔ کراچی، کوئٹہ اور پورے ملک میں جاری بم دھماکوں، نشانہ وار قتل، بدامنی اور عدم استحکام کے ذمہ دار جنرل کیانی، زرداری اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار ہیں۔ یہ حکمران امریکہ کو مطلوب مسلمانوں کو تو ملک کے کسی بھی حصے سے گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کر دیتے ہیں لیکن جب ان سے مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت کا مطالبہ کیا جائے تو یہ قاتلوں کو کفر کردار تک پہچانے کی بجائے ایک دوسرے پر نااہلی کا الزام لگاتے ہیں۔ یہ ایجنسیاں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ، جو ایک پرامن سیاسی جدوجہد کر رہے تھے، کو تو لاہور جیسے بڑے شہر میں ڈھونڈ نکالتی ہیں لیکن دہشت گردوں کی انھیں کوئی خبر نہیں۔ دو ایسے شہروں میں جہاں وفاقی و صوبائی حکومتیں، فوج، پولیس، رینجرز، ایف۔سی، عدالتیں، ایجنسیاں غرض سب کچھ موجود ہوں وہاں مسلسل ایسی قتل و غارت گری بغیر حکومتی مرضی کے کسی صورت جاری نہیں رہ سکتی ہے۔ کیا کوئی باشعور جو پاکستان کی سیاست اور ان اداروں کی طاقت کو جانتا ہے، ان کے اس جھوٹ کو تسلیم کرسکتا ہے؟ یقیناً وہ اس جھوٹ کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

امریکہ اسلام کے خلاف جنگ کو اب پاکستان کے بڑے شہروں تک پھیلانا چاہتا ہے اور امت اس بات کو اچھی طرح جان چکی ہے کہ یہ جنرل کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کا چھوٹا سا گروہ ہی ہے جس نے اپنے آقا امریکہ کے اس منصوبے کو کامیاب کرنے کے لیے پاکستان کے حساس فوجی اداروں اور شہری علاقوں میں ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے دہشت گردوں کو ویزے دے کر بم دھماکوں اور مسلمانوں کا مقدس خون بہانے کی اجازت دے رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بظاہر فرقہ وارانہ یا لسانی بنیادوں پر ہونے والی قتل و غارت گری کے باوجود امت ایک دوسرے کا گریبان نہیں پکڑتی بلکہ ہر ایسے واقع کے بعد امت امریکہ اور ان کے ایجنٹ حکمرانوں کو ہی اس گناہ عظیم کا ذمہ دار ٹہراتی ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے دیکھا کہ کل ہونے والے اس اندوہناک واقع کے گھنٹوں بعد بھی کسی حکمران اور ان کے اداروں کو اس علاقے میں جانے کی جرأت نہیں ہوئی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ امت ان کو اپنے غیض و غضب کا نشانہ بنائے گی۔

علمأ کرام ہوں یا تاجر حضرات، وکلأ ہوں یا صنعت کار یا صحافی سب یہ جانتے ہیں کہ ان کے رفقأ کے قتل کے اصل ذمہ دار جنرل کیانی اور زرداری ہیں۔ حزب التحریر ان تمام طبقات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اصل ذمہ داروں کا نام لیں، ان کے خلاف پرچے کٹوائیں، مظاہرے کریں اور ان غداروں کو ہٹانے اور خلافت کے قیام کی جدوجہد میں حزب التحریر کا ساتھ دیں۔

حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے پوچھتی ہے کہ کب تک تم اپنی آنکھوں کے سامنے سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے ہاتھوں، امریکی منصوبے کے مطابق اپنے مسلمان بھائیوں بہنوں کے مقدس خون کو بہتے دیکھتے رہو گے۔ تم بھی یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہو کہ ان بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کے اصل ذمہ دار جنرل کیانی اور زرداری ہیں۔ تو کیوں تمھاری غیرت تمھیں حرکت میں آنے پر مجبور نہیں کرتی اور کتنے ہزاروں مسلمانوں کا مقدس خون بہنے کا تم انتظار کر رہے ہو۔ افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران! اٹھوں اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو اکھاڑ پھینکوں اور خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة فراہم کرو۔ انشأ اللہ خلافت کی عدالتیں ان غدار قاتلوں سے مسلمانوں کے مقدس خون کا پورا پورا حساب لیں گی۔

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

شہزاد شیخ

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک