الخميس، 16 رجب 1446| 2025/01/16
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     بدھ, 08 مئی 2013 م

جمہوریت کو ختم کرو اور خلافت کو قائم کرو کیانی اور زرداری امریکی جنگ کے لیے اپنی قوم کوقربان کررہے ہیں

حزب التحریرولایہ پاکستان انتخابات کا دن ،11مئی ،کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں آنے والی تیزی میں پاکستان کے ایجنٹ حکمرانوں کے کردار کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ اگر ان حکمرانوں میں زرہ برابر بھی اخلاص ہوتا یا ان میںاپنے آقاوں کے احکامات کو بجا لانے سے انکار کرنے کی تھوڑی سی بھی ہمت ہوتی تو یہ اس قتل و غارت گری کو جڑ سے اکھاڑ کر اس کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیتے۔ ہماری افواج اس بات کی بھر پور صلاحیت رکھتیں ہیں کہ وہ تمام امریکی قونصلیٹس، سفارت خانوں اور اڈوں کو بند کردیں۔ ہمارے بہادر افسران اور جوان چند گھنٹوں میں امریکی انٹیلی جنس ،فوجی اور نجی سیکیورٹی کے افراد اور ان امریکی ماسٹر مائنڈز کو ملک بدر کرسکتے ہیں جو ملک بھر میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی اور انھیں عملی جامہ پہنانے کے لیے نگرانی کرتے ہیں۔ لہذا مسلمانوں کو ان غیر ملکی استعماری حربی ممالک سے تمام تعلقات ختم کرکے اس راستے کو ہی بند کردینا چاہیے جس کو استعمال کر کے یہ سازشیں کرتے ہیں اور امت کو تقسیم کرتے ہیں۔ اور ایک مسلم فوج ہونے کے ناطے ہمارے بہادر بیٹے اپنی سرزمین پر فتنے کا خاتمہ کرنے کے لیے امریکہ کو ایک فیصلہ کن جواب دینے میں انتہائی خوشی محسوس کریں گے۔

لیکن نہیں!یہ غدار مسئلہ کو حل کرنے کی جگہ ہمارے اوپر مزید مسائل کا انبار ڈال دیتے ہیںاور اس قتل و غارت گری کو جواز بنا کر امریکی مطالبات کو تسلیم کرتے چلے جاتے ہیں ۔ امریکہ کا بہت عرصہ سے یہ مطالبہ چلا آرہا ہے کہ فتنے کی اس امریکی جنگ کو پاکستان کے اہم ترین شہروں تک پھیلادیا جائے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ مسلم دنیا کے سب سے بڑی فوج کو بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں مصروف کرنے کے بعد اپنے ہی ملک میں مزید ایک اور محاذ کھولنے پر مجبور کر کے اس کی دفاعی صلاحیتوں کو انتہائی محدود کردیا جائے۔اپنی ذمہ داری سے مخلص حکمرانوں نے سیکیورٹی کے نام پر ستر ہزار فوج کو شہروں میں بھیجنے کا اعلان کردیا ہے جس سے مزید خون خرابے اور دشمنوں کے سامنے ہماری تذلیل میں اضافہ ہوگا۔

اے افواج میں موجود مسلمانو! اس امریکی جنگ کے لیے مزید کتنے مسلمان قربان کیے جائیں گے۔ یہ جنگ حکمرانوں کے نزدیک اتنی مقدس ہے کہ وہ اس کے خلاف ایک لفظ بھی سننا گوارا نہیں کرتے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکیں اورحزب التحریرکی قیادت میں آپ چند گھنٹوں ایسا کرنے پر قادر ہیں۔ خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریرکا ساتھ دیں تا کہ معروف عالم،دانشور اور سیاست دان،شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ،امیر حزب التحریرکو مسلمانوں کے خلیفہ کی حیثیت سے بیعت دی جائے اور پھر خلیفہ مسلمانوں کو ان کے دشمنوں سے تحفظ کرے گا اور ان پر مسلط تذلیل اور ناکامی کو عزت اور کامیابی سے بدل دے گا۔

ﺇنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِیْنَ آمَنُوا فِیْ الْحَیَاةِ الدُّنْیَا وَیَوْمَ یَقُومُ الْأَشْہَادُ

'' یقیناً ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیا میں بھی مدد کریں گے اور اس دن بھی جب گواہی دینے والے کھڑے ہوں گے''(الغفار:51)

 

پاکستان میں حزب التحریرکا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک