الأحد، 19 رجب 1446| 2025/01/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 03 اگست 2013 م

امریکی وائسرائے جان کیری کا دورہ پاکستان کیانی و شریف حکومت نے بھی امریکی جنگ کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان نے ثابت کردیا ہے کہ جمہوری حکمران صرف اور صرف امریکی حکام کی آمد کے منتظر اور ان سے احکامات وصول کرنے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔ جان کیری نے پاکستان کے دارلحکومت میں کھڑے ہو کرتمام تر ملکی و غیر ملکی میڈیا کے سامنے انتہائی تکبر اور فخر سے ڈرون حملوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد کیا نی و شریف حکومت کے نمائندہ سرتاج عزیز نے اس امریکی جارحیت کے جواب میں افغانستان سے نکلنے والے امریکی فوجیوں کی واپسی اور محدود انخلاء کے نام پر افغانستان میں مستقل امریکی اڈوں کے قیام میں پاکستان کی جانب سے امریکہ کو مدد فراہم کرنے کی بھر پور یقین دہانی کرائی اور ڈرون حملوں پر پاکستان کے محض تحفظات کا اظہار کر کے اس بات پر مہر تصدیق ثبت کردی کہ کیانی و شریف حکومت بھی امریکی جنگ کو جاری و ساری رکھے گی۔
ایک طرف جان کیری ہماری ہی سرزمین پر کھڑے ہو کرڈرون حملوں کی صورت میں پاکستان کی سالمیت کی دھجیاں اڑاتے رہنے کااعلان کررہا ہے تو دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف جان کیری کا وزیر اعظم ہاؤس میں پرتباک خیر مقدم کرتے ہیں اور اور ہنس ہنس کر پاکستان کے دشمن کے ساتھ تصویریں بنواتے ہیں۔ کیانی و شریف حکومت کی بے شرمی کی انتہا اس وقت ہوئی جب اس دشمن کو سرکاری اور نجی الیکٹرانک میڈیا پر قوم کے سامنے امریکی موقف کوپیش کرنے کی آزادی بھی فراہم کردی گئی۔
جان کیری اور امریکہ یہ جان لے کہ پاکستان کے عوام اور افواج نہ تو سانحہ ایبٹ آباد کو بھولے ہیں اور نہ ہی سلالہ میں شہید ہونے اپنے جوانوں کو اور نہ ہی وہ عافیہ صدیقی کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کو بھولے ہیں اور نہ ہی ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے بھائیوں کو۔ پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان یہ بھی جانتے ہیں کہ امریکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو قتل کرنے ، ان کی ماوں،بہنوں کو بے آبرو کرنے، ان کی زمینوں اور ان کے وسائل پر قبضہ کرنے اور ان پر کیانی ،بشار الاسد، شیخ حسینہ اورطیب اردگان جیسے غداروں اور قاتلوں کو مسلط کرنے میں براہ راست ملوث ہے۔ لہذا پاکستان کے عوام اور افواج امریکہ کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور اس کے خلاف دشمنوں جیسا سلوک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
حزب التحریرافواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے پوچھتی ہے کہ کس طرح تم اپنے بھائیوں، ماوں ، بہنوں ،بیٹے اور بیٹیوں کے قاتلوں کا استقبال کرنے والے سیاسی وفوجی قیادت میں موجود غداروں کی حمائت کرسکتے ہو۔ کیا تم سلالہ میں شہید ہونے والے اپنے ساتھیوں کی شہادت کو بھول گئے ہو جنھیں امریکہ نے دھوکے سے قتل کردیا تھا اور کیا ڈرون حملوں میں بے دردی سے مارے جانے والے اپنے ہزاروں شہریوں کی لاشوں کو بھول گئے ہو جنھیں ان ہی کے گھروں میں اپنے بیوی بچوں سمیت موت کی نیند سلا دیا گیا؟
حزب یہ جانتی ہے کہ تم بھی امریکہ کو اتنا ہی دشمن سمجھتے ہو جس قدر تمھاری امت اسے اپنا دشمن سمجھتی ہے اور تم بھی امریکہ سے اسی قدر نفرت کرتے ہو جس قدر امت امریکہ سے نفرت کرتی ہےاورحزب یہ بھی جانتی ہے کہ تم بھی امریکی راج کے خاتمے کی اتنی ہی چاہت رکھتے ہو جس قدر پاکستان کے عوام رکھتے ہیں۔ تو اے افواج پاکستان کے مخلص افسران! آگے بڑھو اور شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ کی قیادت میں حزب التحریر کو خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کرو اور پاکستان اور اس خطے سے امریکی راج کا خاتمہ کردو۔ خلافت کا قیام ہی خطے اور دنیا بھر میں جاری امریکہ دہشت گردی کے خاتمے اور امریکی زوال کا نقطہ آغاز بنے گا۔

شہزاد شیخ
پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک