الأربعاء، 25 محرّم 1446| 2024/07/31
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     منگل, 17 جون 2014 م

حزب التحریر نے پاکستان بھر میں پوسٹ بجٹ15-2014سیمینارمنعقد کیے معیشت کی آزادی کے لیے پاکستان کو ایک انقلابی اسلامی تبدیلی کی ضرورت ہے

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں پوسٹ بجٹ 15-2014سیمینار منعقد کیے۔ ان سیمیناروں میں بنکاروں، صنعت کاروں، تاجروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ حزب التحریر کے اراکین نے ان اجتماعات سے خطاب کیا اور بجٹ 15-2014کے تین اہم موضوعات ٹیکس، زرمبادلہ کے ذخائر بمقابلہ روپے کی قدر میں استحکام اور توانائی کی پالیسی پر اظہار خیال کیا۔
مقررین نے بجٹ میں آئی۔ایم۔ایف کی ہدایت پرامت پر بھاری ٹیکسوں کے عائد کیے جانے پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں صرف وہی ٹیکس امت پرعائد کیے جاسکتے ہیں جن کی شرعی دلیل ہو۔ کوئی بھی ٹیکس جس کی شرعی دلیل نہ ہو اسے اسلامی ریاست امت پر عائد نہیں کر سکتی۔اسلام کا اپنا ایک منفرد ٹیکس کا نظام ہے جس میں عشر، خراج، جزیہ اور مختلف اشیاء پر زکوۃ شامل ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسلام کے ٹیکس سے متعلق احکامات پر غور کرنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں ٹیکس دولت پر لگایا جاتا ہے نہ کہ ہر مالیاتی و تجارتی سودے پر۔ مقررین نے مالیاتی خسارے کو بیرونی سودی قرضوں سے پورا کرنے کی پالیسی پر تنقید کی اور کہا کہ ایسے قرضے نہ صرف اسلام میں حرام ہیں بلکہ یہ مغربی استعماری طاقتوں کو ہمارے سیاسی و معاشی معاملات میں مداخلت کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں استحکام کے حوالے سے مقررین نے مقامی کرنسی کو ڈالر کے ساتھ منسلک کرنے کی پالیسی پر تنقید کی۔ مقررین نے کہا کہ اسلام کی مالیاتی پالیسی میں ایسی کرنسی کا کوئی وجود نہیں جس کی بنیاد کسی قیمتی دھات پر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست سونے اور چاندی کو کرنسی قرار دیتی ہے۔ سونے اور چاندی کو ریاست کی کرنسی قرار دینے سے بین الاقوامی طور پر کرنسی کے تبادلے میں استحکام آتا ہے اور مقامی آبادی افراط زر سے محفوظ ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کرنسی کے تعلق کو ڈالر سے توڑ کر اور سونے اور چاندی کو کرنسی قرار دینے سے پاکستان کرنسی کی بین الاقوامی مارکیٹوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ سے محفوظ ہو جائے گا کیونکہ سونے اور چاندی کی اپنی ایک منفرد قدر ہوتی ہے جبکہ ڈالر کی قدر کا تعین سیاسی و معاشی حالات اور کرنسی کی مارکیٹ کرتے ہیں۔
مقررین نے حکومت کی توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری اور بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی پالیسی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف یہ پالیسی اسلام کی رو سے حرام ہے وہیں اس کا مقصد صرف اور صرف بیرونی سرمایہ کاروں کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ عوام کے معاشی استحصال کی قیمت پر زیادہ سے زیادہ نفع کمائیں۔ اسلام نے توانائی کے شعبے کو عوامی ملکیت قرار دیا ہے اور اسے کسی صورت نجی شعبے کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔
سیمینارز کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست منعقد کی گئی ۔ اس کے علاوہ کتابوں کا ایک سٹال بھی لگایا گیا تھا جہاں پر اردو کتب "اسلام کا نظام اقتصاد" اور ریاست خلافت کا آئین "مقدمہ دستور" رکھیں گئیں تھیں۔

2014_06_16_Pakistan_MO_pic_PWR

2014_06_16_Pakistan_MO_pic_ISL.

2014_06_16_Pakistan_MO_pic_LHR

2014_06_16_Pakistan_MO_pic_KHI

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک