السبت، 26 جمادى الثانية 1446| 2024/12/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 23 فروری 2015 م

خلافت کا قیام امریکی راج کا اختتام راحیل-نواز حکومت افغانستان میں امریکی قبضے کو مستحکم کرنے کے لئے مجاہدین پر بھرپور دباؤڈال رہی ہے

راحیل-نواز حکومت افغانستان میں امریکی قبضے اور خطے میں امریکی راج کو مستحکم کرنے کے لئے امریکہ کے خلاف لڑنے والے مجاہدین پر بھر پور دباؤ ڈال رہی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ عالمی اقتصادی بحران اور عراق و افغانستان کی دو انتہائی طویل جنگوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے  اور یہ صاف نظر آرہا ہے کہ افغان حکومت  کسی صورت  امریکی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتی، تو  راحیل-نواز حکومت نے خطے میں امریکی راج کو گرنے سے بچانے کے لئے اپنی خدمات پیش کردیں ہیں۔ اسی مقصد کے حصول کے لئے پہلے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کیا گیا کیونکہ  حقانی نیٹ ورک سمیت امریکہ کے خلاف لڑنے والے مجاہدین کے اہم ٹھکانے اسی علاقے میں موجود تھے اور پھر پشاور اسکول حملے کو جواز بنا کر نیشنل ایکشن پلان کے نام پر اس کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا گیا۔حکومت  فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ افغانستان میں امریکی مفادات کو یقینی بنانے کے لئے مجاہدین کے بعض گروہوں  پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے شدید دباؤ ڈال رہی ہے  اور پچھلے چند مہینوں میں راحیل-نواز حکومت کے سیاسی و فوجی اہلکاروں کی تواتر سے کابل یاترا اسی مقصد کے تحت ہے۔

راحیل-نواز حکومت کا یہ عمل پاکستان اور  افغانستان  کے مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر گھوپنے کے مترادف ہے۔ اس وقت جب خطے کے مسلمان اپنی عظیم ترین قربانیوں کی بدولت اس علاقے میں امریکی عزائم کو ناکام کرنے کے قریب پہنچ رہے ہیں تو ایک بار پھر پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے  مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائےکافر صلیبیوں  کے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دی ہے۔ امریکہ کی افغانستان میں صورتحال کمزور ہے  جس کی وجہ سے افغان حکام اور امریکی قانون ساز امریکی صدر سے محدودانخلاء کی تاریخوں میں ردوبدل کا مطالبہ کررہے ہیں۔ لہٰذا نئے امریکی سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹر نے  اپنے حالیہ  کابل کے دورے کے دوران یہ کہا ہے کہ امریکہ اس بات کے لئے تیار ہے کہ کچھ اڈوں کو بند کرنے میں تاخیر کردی جائے اور مزید فوج کو افغانستان میں  تعینات رکھا جائے۔

حالیہ دونوں میں امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری اور افغان صدر غنی کے جانب سے افغانستان میں نام نہاد امن کے قیام کے لئے راحیل -نواز حکومت کی کوششوں کی انتہائی تعریف و توصیف کرنااس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے پاکستان کے سیاسی و فوجی وسائل مخلص مجاہدین کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے اور امریکی شرائط کو قبول کرنے  پر مجبور کرنے کے لئے لگا دیے ہیں۔ حزب التحریر پاکستان ا ور افغانستان کے عوام اور افواج میں موجود مخلص افسران کو یہ بتا دینا چاہتی ہے کہ یہ سوچ انتہائی خطرناک ہے کہ اگر امریکہ کا مجاہدین کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوجائے تو اس کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان میں امن قائم ہوجائے گا، ایسی سوچ رکھنے والوں کو عراق کی صورتحال کو سامنے رکھنا چاہیے جہاں آج کے دن تک مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہہ رہا ہے۔ خطے میں امن امریکہ کی موجودگی کو ختم کرنے سے ہی قائم ہو گا اور ایسا صرف خلافت کے قیام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

 

شہزاد شیخ

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک