الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    30 من شوال 1437هـ شمارہ نمبر: PR16048
عیسوی تاریخ     جمعرات, 04 اگست 2016 م

امریکی فضائی مشقوں میں پاکستان کی یہودی وجود کے ساتھ شرکت

راحیل-نواز حکومت اسلام اور مسلمانوں کے بدترین دشمنوں کے ساتھ فوجی مشقیں کررہی ہے

 

بدھ،3 اگست 2016 کو “دی ایوی ایشنسٹ” میگزین نے یہ خبر شائع کی کہ پاکستانی ہوائی جہاز امریکہ میں اس مہینےاگست میں ہونے والی فضائی مشقوں میں یہودی وجود کی فضائیہ کے ساتھ ہوا بازی کریں گے ۔ اس سے قبل یہودی وجود کے ایک سینئرافسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کی مشقیں انہیں بل واستہ طریقے سےسفارتی لائحہ عمل بنانے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ “یہ(بین الاقوامی مشقیں) صرف فوجی نہیں ہوتیں بلکہ اسٹریٹیجک ہوتی ہیں”۔

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان راحیل-نواز حکومت کے اس غدارانہ عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ امریکہ اور یہودی وجود کی اسلام اور امت مسلمہ سے دشمنی کھلی، واضح اور ثابت شدہ ہے۔ دشمن کے ساتھ فوجی مشقیں کرنے کا مقصد اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف امریکہ اور یہودی وجود کی تیاریوں میں انہیں مدد فراہم کرنا ہے کیونکہ اس طرح وہ ہمارے لڑنے کے طریقے اور صلاحیتوں سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔ ہم پوچھتے ہیں کہ امریکہ اور یہودی وجود کی جنگ کس سے ہے؟ کس کے خلاف امریکہ پوری دنیا میں فوجی مہمات بھیج رہا ہے اور ان کی نگرانی کررہا ہے؟ افغانستان، عراق، فلسطین، شام، صومالیہ اور یمن سمیت پوری مسلم دنیا پر امریکہ نے تباہی اور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ مسلط کررکھی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ یہودی وجود کو بھر پور مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ مسلمانوں کے خلاف جرائم میں اس کی معاونت کرسکے ۔تو کیا امریکہ اور یہودی وجود کے ساتھ مشقیں کرنے کا مقصد مسلمانوں کو امریکہ و یہودی وجود کے ظلم و ستم سے نجات دلانا ہے یا مسلمانوں پر جاری ان کے مظالم میں ان کا ساتھ دینا ہے؟

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان ، افواج پاکستان کو بلخصوص اور پاکستان کے مسلمانوں کو بلعموم خبردار کرتی ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار ، جن کی قیادت نواز شریف اور راحیل شریف کررہے ہیں، آپ کے ساتھ نہیں بلکہ آپ کے دشمنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ان کی غداریوں میں اطاعت اور مددو معاونت کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ لہٰذا افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران پر لازم ہے کہ وہ ایک کے بعد ایک ہونے والی کھلی غداریوں پر خاموشی اختیار نہ کریں بلکہ آگے بڑھ کر ان غداریوں کا قلع قمع کریں اور ایسا صرف اور صرف نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرۃ دینے سے ہی ممکن ہے۔ اورایسا کرنے سے ہی آپ آخرت میں ان غداروں کے گناہوں میں شامل نہیں ہوں گے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں،

 

يَـۤأَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ ٱلْيَهُودَ وَٱلنَّصَارَىٰ أَوْلِيَآءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ ٱللَّهَ لاَ يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّالِمِينَ

“اے ایمان والو! تم یہود و نصاریٰ کو اپنا دوست نہ بناؤ، یہ تو آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی سے دوستی کرے وہ بے شک انہی میں سے ہے۔ ظالموں کو اللہ تعالیٰ ہر گز راہ راست نہیں دکھاتا”(المائدہ:51)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک