الخميس، 23 رجب 1446| 2025/01/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 بسم الله الرحمن الرحيم

قومی دولت میں خیانت کے بعد حکومت امریکہ اور نیٹو کے ہاتھوں تباہی کی بنیاد رکھ رہی ہے

اس لیے ہمارے ہاتھ تھام کر اللہ سے عہد کرو کہ  تیونس کو کمزور اور ایجنٹ لوگوں کے ہاتھوں تباہ ہونے سے روکیں گے

 

ایک ایسے وقت میں جب لوگوں کی توجہ بٹی ہوئی ہے  تیونس کی حکومت استعماری امریکہ کے ساتھ سودے بازی کرتے ہوئے یک طرفہ تقرریاں  قبول کررہی ہے اور بعض خطرناک معاہدے کر نے کی کوشش کر رہی ہے جس کا مقصد اپنے شہریوں کے خلاف جاسوسی میں اس کے ساتھ ساز باز کر نا ہے:

 

۔لہٰذا 11 جون  2015 کو تیونس  کی وزارت خارجہ نے   "ڈینیل روبنسٹائن" کو تیونس میں امریکہ کے نئے سفیر  مقرر کیے جانے کی تصدیق کی جو کہ تیونس کے خلاف امریکہ کا ایک غٖیر معمولی اقدام ہے ۔ یہ نیا سفیر  امریکی وزارت خارجہ میں "اسرئیلی اور فلسطینی " امور کے ادارے کا سربراہ رہ چکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ  عمان، تل ابیب، تیونس میں سنجیدہ سفارتی امور انجام دے چکا ہے اور عراق میں بھی جب  وہ  براہ راست   استعماری قبضےمیں تھا ۔  اس کے بعد شام میں امت کے انقلاب کو ناکام بنانے اور معائنہ کاروں کی نگرانی میں  انارکی اور خانہ جنگی پھیلانے  کے لیے امریکی ایلچی رہ چکا ہے ۔ نئے سفیر کی جانب سے اپنی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے  سابق سفیر "جیک والس" نے اپنی ذمہ داری کا اختتام منستیر شہر میں  امریکی صدر کینیڈی  کے نام سے سڑک کا افتتاح کر کے کیا!!

 

۔ جمعہ 12 جون  کو  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ تین افریقی ممالک جن میں تیونس بھی شامل ہے  نے امریکی سی آئی اے کو اپنے شہریوں کی جاسوسی کرنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے جس کی رو سے  فون  اور انٹر نیٹ کے ذریعے ہو نے والے ربطوں کی نگرانی کی جائے گی۔

 

۔دو ہفتے پہلے ہی امریکہ نے تیونس سے کہا تھا  بلکہ اس کو حکم دیا تھا  کہ  وہ اس معاہدے پر دستخط کر ے جس  کی رو سے   تیونس " نیٹو" سے باہر امریکہ کا سب سے اہم اتحادی ہو گا۔ اس سے پہلے ہی حزب التحریر   نے الزیتونیہ کی زمین امریکہ کو دینے کے معاہدے کے حوالے سے حکومت کو کھلا خط لکھ کر اس  کی حقیقت سے خبردار کیا تھا مگر  اس پر کان نہیں دھرا گیا!!

 

ان  یک طرفہ تقرریوں ،خطرناک معاہدوں اور خیانت پر مبنی جاسوسیوں  سے یہ ناکام حکومت صرف دشمن کو فائدہ پہنچا نا چاہتی ہے اور اس سے ملک  اور اس کے باشندوں کے خلاف  شر انگیزیوں کا دروازہ کھلے گا۔  امریکہ اور نیٹو جس ملک میں بھی گئے ہیں وہاں  فتنوں اور خانہ جنگیوں کی پشت پناہی کی ہے۔  عراق،یمن اور لیبیا کا معاملہ ہمارے سامنے ہے: ڈرون کس طرح سروں پر منڈلاتے ہیں ،افراتفری ہے،تباہی ہے اور خانہ جنگی ہے،فرقہ واریت ہے ،لوٹ مار ہے  اور عزتیں پامال کی جارہی ہیں۔۔۔ایجنسیاں دندناتی پھرتی ہیں کوئی روک ٹوک اور حساب کتاب نہیں،   امریکی استعماری طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے جیلیں  اور قید خانے بھردیے  گئے ہیں جبکہ   امت ابھی گونتاناموبے اور ابوغریب کو نہیں بھولی ہے۔۔۔

 

اے  مسلمانو، اے تیونس کے لوگوں!

تمہارے حکمرانوں اور سیاست کے بازی گروں نے تمہارے ملک کو آئی۔ ایم۔ ایف کے پاس گروی رکھنے  اور تمہارے وسائل کو  برطانیہ اور فرانس کی جھولی میں ڈالنے پر ہی اکتفا نہیں  کیا ہے  بلکہ آج وہ تمہارے تحفظ اور قوت کے ساتھ بدعنوانی کی مرتکب ہورہے ہیں  اور اس کو بھی  امریکی قیادت میں نیٹو کے لیے سرنگو ں کر نے کے لیے امریکہ کے ساتھ خباثت پر مبنی اتحاد قائم کر رہے ہیں جس سے ملک تباہی سے دوچار ہو گا اور براہ راست  مغربی  عسکری استعمار کے ماتحت ہو گا ،یہ ملک ، اس کے باشندوں اور سپاہیوں کو  خطے میں امریکی جنگ میں جھونکنے جا رہے ہیں۔ تو پوری طرح سے ہوشیار ہوجاؤ اور ان کا محاسبہ کرو اور آؤ حزب التحریر کے ساتھ مل کر اللہ سے عہد کرو کہ اس ملک کے تحفظ  کو کمزور اور ایجنٹ لوگوں کے ہاتھوں میں جانے سے بچائیں  کیونکہ  یہ تو بےپناہ  تباہی اور بربادی کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور ہم ان سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔

 

اے مخلص افسران، جوانوں اور سیکیوریٹی اہلکارو، اے مجاہدین اور نامور فاتحین کے فرزندو!

تیونس کے حکمرانوں کی یہ خیانت  نیٹو اور امریکہ کو   تیونس میں "قانونی اور جائز" مداخلت کا جواز فراہم  کرے گی جبکہ لیبیا میں یہ مداخلت براہ راست عسکری  ہو گی جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تیونس کو تحفظ فراہم کرنے یا "دہشت گردی" اور اس کے خطرےپر قابو پانے میں تیونس کی ناکامی کے پر دے میں ہو گی ۔۔۔تم اس بات کو قبول مت کرو کہ  تمہارے ایجنٹ اور بے بس حکمران  تمہیں دشمن کے لیے تر نوالہ بنا لیں۔  یہ تمہاری تربیت کے نام پر  تمہیں   تیونس،شمالی افریقہ  اور  خاص طور پر لیبیا میں استعمار کی خدمت میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف  جنگ کا ایندھن بنالیں گے۔ حزب التحریر تمہارے درمیان اور ساتھ ہے ،  ہم اللہ  اور اس کے رسول ﷺسے عہد کر چکے ہیں کہ تیونس کو  بے بس اور ایجنٹ لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دیں گے، اس لیے ہمارا ساتھ دو کہ ہم ایک ایسی ریاست قائم کریں جو حق اور عزت کی ریاست ہو اور جو نبوت کے طرز پر خلافت ہو  گی جو تمہارے اندر اللہ کی راہ کے ایک مجاہد کی خوداری پیدا کرے گی  پھر تم کرائے کے سپاہی اور  استعمار کے اجرتی قاتل نہیں بلکہ دنیا کے قائد بن جاؤ گے۔ یاد رکھو تم  اللہ کی کتاب پر حلف اٹھا چکے ہو اور اللہ غالب اور برتر سے عہد کر چکے ہو کہ   ملک اور اس کے باشندوں کی  اس کے دشمنوں امریکہ ،برطانیہ اور فرانس سے حفاظت کرو گے ۔

 

یاد رکھو جب تک تم اپنے حلف کی پاسداری کرو گے تو  اللہ تمہاری حفاظت کرے گا  اور تمہاری مدد کرے گا  چاہے تم تھوڑے اور  بے سرو سامان ہی کیوں نہ ہو۔

 

﴿وَاذْكُرُوا إِذْ أَنْتُمْ قَلِيلٌ مُسْتَضْعَفُونَ فِي الْأَرْضِ تَخَافُونَ أَنْ يَتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَآوَاكُمْ وَأَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهِ وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبَاتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُون﴾

"یاد کرو اس وقت کو  جب تم تھوڑے اور زمین میں ستائے ہوئے تھے تم اس بات سے ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک لے جائیں گے تو اللہ نے تمہیں پناہ دی اور اپنے نصر سے تمہاری مدد کی  اور تمہیں پاک صاف رزق دیا  تاکہ تم شکر گزار بنو"(الانفال:26)۔

 

حزب التحرير

تیونس

ہجری تاریخ :
عیسوی تاریخ : جمعرات, 18 جون 2015م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک