الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ افغانستان

ہجری تاریخ    18 من ذي الحجة 1442هـ شمارہ نمبر: 16 / 1442
عیسوی تاریخ     بدھ, 28 جولائی 2021 م

پریس ریلیز

افغانستان میں امریکی ورثہ محض تباہ کن جنگ اورہولناک امن ہے

 

یونائیٹڈ نیشنزاسسٹنس مشن ان افغانستان کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دو ہزار اکیس کے پہلے چھ ماہ گزشتہ 12سالوں میں سب سے زیادہ خونریز تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس خونریزی کا نشانہ بننے والوں میں ایک بہت بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے اور ان کی اموات کل ہلاکتوں کا نصف ہے۔

 

حزب التحریر ولایہ افغانستان کے میڈیا آفس نے معصوم شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حزب التحریر ولایہ افغانستان نے حالیہ جنگ کو تمام اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا ہے جس کے نتیجے میں فضائی حملوں، بم دھماکوں اور لڑائی کے دوران عام افراد شہید ہو رہے ہیں، یہاں تک کہ بہت سی جگہوں پرجاری لڑائی کی وجہ سے مرنے والے افراد کی کئی کئی روز تک تدفین بھی ممکن نہ ہو سکی۔یقیناً اسلام کسی بھی مسلمان کو کسی دوسرے مسلمان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نزدیک ایک مسلمان کے خون کے ایک قطرے کی حرمت خانہ کعبہ کی حرمت سے زیادہ ہے۔ کتنے افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ اس جنگ کے نتیجے میں نہ صرف بچے، عورتیں اور نوجوان شہید ہو رہے ہیں بلکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

 

عمومی طور پر افغان جنگ علاقائی اورعالمی زاویہ رکھتی ہے۔ امریکہ افغانستان میں اپنی شرمناک شکست کے بعد اس علاقے کو تباہ کن جنگ اور ہولناک امن کے بیچ میں چھوڑ کر جا رہا ہے۔ جو ہر گزرتے دن کے ساتھ پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتا جا رہا ہے۔ اگرچہ بظاہرامریکہ اسے خانہ جنگی کا نام دیتے ہوئے افغانیوں کا آپسی مسئلہ قرار دے رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حالیہ جنگ افغانستان میں امریکی ورثہ ہے جسے وہ خطے میں خوفناک عفریت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ دہشت گردی کی آڑ میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھ سکے۔

 

ہم افغانستان میں دونوں فریقین سے سوال کرتے ہیں کہ وہ خود سے پوچھیں کہ مسلمان بہن بھائیوں کے قتل عام سے بڑا کون سا گناہ ہے؟ اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے ڈریں اورمسلمانوں کے قتل عام کو روکتے ہوئے اس فتنہ سے جان چھڑائیں، جو ایک بہت بڑا گناہ اورناقابل معافی جرم ہے۔بلکہ ہم ان لوگوں سے جن کا مرکزی ہدف افغانستان میں اسلامی نظام حکمرانی کی بحالی اورغیر ملکی قبضے سے نجات ہے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی توجہ غیر ملکی قبضے کے خاتمے پر مرکوز رکھیں تاکہ اسلامی علاقوں سے نہ صرف نیٹو اور امریکی فوج کے اثر و رسوخ کا خاتمہ بلکہ ان کا ذہنی، سیاسی اور معاشی اقتدار بھی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے۔ ساتھ ہی ساتھ استحصالی طاقتوں کو اجازت مت دیں کہ وہ مسلمان نوجوانوں کے خون کو جلتی پر تیل کی طرح استعمال کریں تاکہ خطےمیں ان کا اثر و رسوخ قائم رہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پھر شے جل  کر خاکستر ہو جائے گی۔اللہ سبحانہ و تعالی کا ارشاد ہے

 

﴿وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِیبَنَّ الَّذِینَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِیدُ الْعِقَابِ﴾

"اور بچو اُس فتنے سے جس کی شامت مخصوص طور پر صرف اُنہی لوگوں تک محدود نہ رہے گی جنہوں نے تم میں سے گناہ کیا ہو
اور جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے"(سورة الانفال:25 )

 

ولایہ افغانستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ افغانستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.ht-afghanistan.org
E-Mail: info@ht-afghanistan.org

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک