الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

تیونس میں پاکستانی سفارت خانے کو پیغام

   جمعرات 7 اپریل 2016 کو  حزب التحریر ولایہ تیونس نے ایک وفد ایک پیغام کے ساتھ  پاکستانی سفارت خانے بھیجا۔ اس پیغام میں  پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کی رہا ئی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جن کو 11 مئی 2012 کو پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے اغوا کیا اور چار سال گزرنے کے بعد بھی انہیں اب تک رہا نہیں کیا گیا ہے۔

اس وفد کی قیادت سیاسی آفس کے سربراہ استاد عبد الروف العامری کر رہے تھے جبکہ وفد میں مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن  انجینئر فتحی المروانی، ڈاکٹر فیصل درغوث اور استاد  مراد الشیخاوی بھی شامل  تھے۔

اس  دورے کے حوالے سے ہم  تمام مسلمانوں  اور انصاف  پر یقین رکھنے والے لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نوید بٹ کی رہائی کے لیے  پاکستانی اصحاب  واختیار پر  دباو ڈالیں۔ حکام کے مطابق ان کا "جرم" یہ ہے کہ وہ سچ کے پرچار کے لئےسخت موقف اختیار کرتے ہیں اور حکومت کی جانب سے لوگوں پر ظلم اور کافر امریکہ سے تعاون  اور مسلمانوں کی ایذا رسانی اور قتل پر حکومت کا احتساب کرتے ہیں، اور  وہ بھی  کسی طاقت اور قوت کے استعمال کے بغیر فکری اور سیاسی جدو جہد کے ذریعے۔

تیونس میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

ہجری تاریخ :1 من رجب 1437هـ
عیسوی تاریخ : جمعہ, 08 اپریل 2016م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک