الأربعاء، 25 محرّم 1446| 2024/07/31
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

امریکہ اپنے خود ساختہ بشار کے متبادل ڈھونڈنے سے پہلے ہی اس کے مسلمانوں کے ہاتھوں بربادی سے خوفزدہ ہے اس لیے وہ یمن والے حل کو دہرانے کی کوشش کررہا ہے اور اس توہم پرستی کے ساتھ فوجی مداخلت کے اشارے دے رہا ہے کہ وہ اسلام کے دوبارہ اقتدار میں آنے کو روکے گ

 

پیر 28/05/2012کے دن امریکی فوج کے کمانڈر انچیف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا:،،یقیناًامریکی وزارت دفاع،،پینٹاگون،،شام میں جاری تشدد کو ختم کرنے کے لیے فوجی مداخلت کے آپشن کے لیے تیار ہے،یہ اچانک وضاحت امریکی وزیر دفاع پنیٹا،وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور خود صدر اوباماکے سلسلہ وار وضاحتوں کے بعد سامنے آیاکہ امریکہ شام میں فوجی مداخلت نہیں کرے گا کیونکہ اس سے معاملات پیچیدہ ہو جائیں گے،یہ وضاحت آخری بار،، G 8،،اور اس کے بعد نیٹو کے اجلاس کے موقعے پرکی گئی۔

 

شام کے لیے امریکی پالیسی ان خطوط پر کاربند تھی کہ اپنے ساختہ بشار کے لیے اس وقت تک قتل وغارت اور خون خرابہ کے لیے راستہ صاف رکھا جائے جب تک کہ اس کا ایسا متبادل تیار نہ کیا جائے جو شام میں اس کے اثرو نفوذ کے تسلسل کی حفاظت کر سکے،چنانچہ وہ اقتدار کی پر امن منتقلی کی آوازلگاکر،مذاکرات اور پے درپے مہلت کے ذریعے (بشار کے لیے)راستہ ہموار کرنے کی دلالی کر تا رہا تاکہ اپنے موجودہ ایجنٹ کے متبادل آنے والے ایجنٹ کو تیار کرنے سے فارغ ہو سکے.....گزشتہ تمام اقدامات،عرب مبصرین پھر عالمی مبصرین .......اس سلسلے کی آخری کڑی کوفی عنان کے اقدامات ہیں جو اس نے عام امریکی پالیسی کی خدمت کے طور پراٹھایا،خود عنان نے بھی اس کی وضاحت کی جس میں اس نے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کے میز پر مل بیٹنے کی دعوت دی،اس نے کہا کہ اس کی ذمہ داری شام کے موجودہ جھگڑے کا حل نکالنا ہے،ممکن ہے اس کی ابتدا سیاسی طریقے سے ہو......


یقیناًعنان کی جانب سے یہ پیش رفت امریکہ کے خصوصی اقدامات ہیں،اس کا یہ دورہ الحولہ کے قتل عام کے فورا بعد اورشام کی حکومت کے ساتھ بڑھتے ہوئے ڈبلومیٹک بائیکاٹ کے ماحول میں ہوا،جس میں شامی عوام کے لیے یہ پیغام تھا کہ صرف امریکی حل سے ہی شام کی حکو مت سے نجات مل سکتی ہے،یوں امریکہ اپنے منصوبے کی مارکیٹنگ کر رہا ہے:ایک مجرم حکومت جو انتہائی دیدہ دلیری سے نہتے شہریوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے جبکہ جس پیش قدمی کی قیادت کوفی عنان کررہا ہے جو انسانیت کے خلاف جرائم پر پردہ ڈالنے کے فن کا ماہر ہے،بوسنیا میں اس کا کردار اس کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہمارے حافظے میں بسنیاکے اس ہولناک خونریزی کی تصاویر ابھی تک محفوظ ہیں جب مغرب نے وہاں کے مسلمانوں کو ایک لمبے عرصے تک قتل اور ذبح ہو نے کے لیے چھوڑ دیا جس میں سیربرنٹسا میں8000بوسنیائی مسلمان مرد اور بچے قتل کیے گئے،یہی کوفی عنان اس وقت اقوام متحدہ کے شعبہ امن کا ذمہ دار تھا،جب انہوں نے دیکھا کہ پلڑا مسلمانوں کا بھاری ہو رہا ہے تب انہوں نے مداخلت کر کے اپنا ظالمانہ حل مسلط کردیا۔


جس طرح بوسنیا میں مسلمانوں کا پلڑا بھاری دیکھ کر فوجی مداخلت کے حوالے سے امریکہ کا لہجہ بدل گیا تھااور اس نے مسلمانوں کے زور کو توڑنے اور ان کو اپنے خودساختہ حل کو قبو کر نے پر مجبور کر نے کا ارادہ کیا،اسی طرح اب شام میں سربکف انقلابیوں کے پلڑے کو بھاری اور اپنے پالتو بشار کو ڈھگمگاتادیکھ کر کہ وہ متبادل ایجنٹ کی دستیابی تک بھی ثابت قدم نہیں رہ سکتاتب امریکہ کالہجہ بدل رہا ہے اور بشار کو قتل وغارت اور خونریزی کی مہلت دینے کی بجائے نظام کے اندر سے ہی تبدیلی اور بشار کی چھٹی کر کے اس کے نائب کو ذمہ داری سونپ نا چاہتا ہے،جیسا کہ پہلے ہی قطر نے اس یمنی طرز کی طرف دعوت دی تھی لیکن اس وقت امریکہ اور شامی حکو مت میں موجود اس کے پیروکاروں نے انکار کیا تھا،کیونکہ یہ طریقہ برطانیہ کا بنایا ہوا تھا،پھر وہی خود اس کی طرف آرہا ہے،چنانچہ اوبامانے ،،G8،،کے سربراہان پر بشار کی چھٹی کر نے کی ضرورت پر زور دیا اور یمن کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہا اقتدار کی منتقلی کا یہی ماڈل شام میں بھی کامیاب ہو سکتا ہے.....امریکہ کے سیکیورٹی اڈوائزر توماس جونیلون نے بھی اس کا اقرار کیا کہ صدر اوباما نے روس کے وزیر اعظم مید یفیدف کے ساتھ کیمپ ڈیوڈG8 کے اجتماع کے موقعے پر یمن کے طرز پراقتدار کی پر امن منتقلی کا معاملہ زیر بحث لا چکا ہے،اور اوباما اور پوٹن کی ہونے والی پہلی ملاقات میں بھی یہہ بات چیت کا موضوع ہو گا.....


امریکہ اس بات کو جان چکا ہے کہ شام میں لوگ ایک ایجنٹ کو دوسرے ایجنٹ سے یا ایک قبیح چہرے کو اس سے بھی بدتر یااس سے ذراکم بدصورت چہرے سے بدلنے کے لیے نہیں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،بشار اس کا نائب یا اس کے نائب کا نائب یا اس کے سارے چمچے .....وحشیانہ جرائم اورخیانت میں برابر کے شریک ہیں،شام کے انقلابی اس کے سوا کسی متبادل پر راضی نہیں ہوں گے کہ اس نظام کو جھڑوں سے نکال کر پھینک دیا جائے اور اسلام کے دارالحکومت شام میں اسلامی حکومت اور خلافت راشدہ کو قائم کیا جائے.....یہی وجہ ہے کہ امریکہ فوجی مداخلت کی دھمکی پر مجبور ہو گیا،چنانچہ امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی کی مذکورہ وضاحت اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ اگر شام میں اس کے اثرونفوذ کو خطرہ ہو گیا تو عسکری مداخلت کا آپشن کھلا ہے،یہ شام میں نظام کو بدلنے کے لیے مداخلت نہیں جیسا کہ کچھ لوگ غلط فہمی سے ایسا سمجھ رہے ہیں،اس وقت اس قسم کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ شام کی صورت حال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ اس سے امریکی اثرو نفوذ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے،یہ اس بات کی بھی دلیل ہے کہ بشار کی حکومت بھی اس قدر کمزور ہوچکی ہے کہ متبادل ایجنٹ کی دستیابی تک بھی قائم نہیں رہ سکتی،یہی وجہ ہے کہ امریکہ انقلابیوں کو ڈرانے کے لیے کہ وہ شام میں اسلامی حکومت قائم نہ کریں فوجی مداخلت کے شوشے چھوڑرہا ہے کیونکہ اس کے بعدامریکہ ہمیشہ کے لیے اپنے گھر تک ہی محدود ہو گا کبھی واپس نہیں آئے گا۔


اے مسلمانوں:شام کی حکومت صرف داخلی طور پر انتشار کا شکار نہیں بلکہ اس کی بنیادیں ہی گرنے والی ہیں اور مختلف سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے اس مبارک انقلاب کا پلڑا بھاری ہو تا جا رہا ہے،ساتھ ہی لوگوں کی طرف سے افسانوی حد تک ایمانی ثابت قدمی اور نظام کو گرانے پر اصراربرقرار ہے،دمشق کے ہڑتال نے بھی واضح اشارہ دیا کہ بشار انتظامیہ اپنے قلعوں ،جائے پناہ اور بیرکوں سے باہر نہ نکل سکی اور الحمیدیہ کا مشہوربازار بند کردیا گیا،اس بعداس کا جڑوان بازار الحریقہ اورالعصرونیہ پھر ساتھ ہی مدحت پاشا کا ثقافتی بازاراور خالد بن ولید روڈ وغیرہ......یوں دمشق کے دل کا اسٹرائیک نظام کے زہر خوری کی وجہ سے تڑپنے والے معدے کے لیے ایک اور مظبوط جھٹکا تھا۔

 

اے اللہ تعالی کے اذن سے نصر اورکامیابی کے شام کے انقلابی مسلمانوں :

علمبردار جھوٹ نہیں بولتے حزب التحریرمغرب اور اس کی حرکات سے تمہیں آگاہ کر تی ہے،خصوصی طورپر اس فیصلہ کن لمحے میں ان کے تمام اقدامات کو مسترد کر نے کا اعلان کرو اس اپوزیشن کو بھی اتار پھینکو جو مغرب کے زہر آلودحل کا مطالبہ کر رہا ہے،جو یوں ہے کہ اسد کے بعد شرع آئے گا جیسا کہ یمنی ماڈل میں ہوا کہ علی عبد اللہ صالح کے بعد عبد ربہ آیا ،اسی حل کو اوباما نے پوٹن کے سامنے پیش کیا ہے،مغرب سے کسی بھی قسم کا رابطہ اور حل کے مطالبے کو ایسی عظیم خیانت سمجھو جس کو معاف نہیں کیا جاسکتا،امریکی فوجی کمانڈر کی طرف سے عسکری مداخلت کی دھمکی تمہیں خوفزدہ نہ کرے ،جب تک تم اللہ اور اس کے رسول ﷺکے ساتھ صادق ہو امریکہ اور اس کا ٹولہ اللہ کے اذن سے دم دبا کر بھا گے گا......تم اپنے مخلص فوج اور اپنی امت کی بھر پو توجہ سے اس نظام کے قلعہ قمع کر نے پر قادر ہو ،جس طرح تم نے یہ اعلان کیا تھا کہ ،،اللہ کے سوا کسی کے لیے نہیں جھکیں گے ،،اسی طرح یہ اعلان بھی کروکہ،،امریکہ کے سامنے نہیں جھکیں گے اور اس کے حل کو قبول نہیں کریں گے،،.....اعلان کرو کہ سازشوں کا زمانہ گزر گیا.....آج کے بعد تمہارا ہمارے اوپر کوئی غلبہ نہیں ہو گا.......اعلان کرو کہ ہمارے انقلاب کا منزل مقصود مغرب بناوٹی کافر نظام اور اس کے سرکش ایجنٹوں سے مکمل آزادی ہے.......ہم سوائے اسلام کے کسی اور چیز پر دین، حکمرانی اورنظام زندگی ،،خلافت علی منہاج نبوت ،،کے طور پرراضی نہیں ہوں گے.....اعلان کرو کہ شام کی سرزمین اسلام کی دارالحکومت ہے،عظیم معرکے کا میدان ہے،یہ تمام مکرو فریب کر نے والوں اور اس کے اور مسلمانوں کے حق جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کا قبرستان ثابت ہو گا،

(سیصیب الّذین اٗجرموا صغار عند اللہ وعذاب شدید بما کانو یمکرون)

ترجمہ:،،عنقریب ان مجرموں کو اللہ کی طرف سے ذلت اورشدید عذاب کا سامنا ہوگا جوچالبازیاں کر تے ہیں،،

ہجری تاریخ :
عیسوی تاریخ : منگل, 29 مئی 2012م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک