السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ سوڈان

ہجری تاریخ    11 من جمادى الثانية 1444هـ شمارہ نمبر: HTS 1444 / 21
عیسوی تاریخ     بدھ, 04 جنوری 2023 م

پریس ریلیز

برہان! آپآخر کس سے نوجوان نسلپر منشیات کا خطرہ منڈلانے کی شکایت کر رہے ہیں ؟جبکہ آپ خود ہی حکمران اور ذمہ دار ہیں!

 

03/01/2023 بروز منگل  کو مسلح افواج کی جنرل کمان میں خود مختاری کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان کی زیرصدارت اور اٹارنی جنرل ڈاکٹر الجیزولی دفع اللہ ،سابق وزیر اعظم اور انسداد منشیات کی قومی مہم کے سربراہ کے علاوہ وزارتِ داخلہ، انصاف، اعلیٰ تعلیم، اور تعلیم عامہ کے وزراء،گورنر خرطوم اورسیکورٹی سروسز کےاعلیٰ افسران کی موجودگی میں ایک اجلاس میں البرہان نے مختلف جماعتوں پر عبوری حکومت کی حمایت کی آڑ میں فنڈز حاصل کرنے کے بعد منشیات کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔ البرہان نے انکشاف کیا کہ کچھ بین الاقوامی تنظیموں نے عبوری حکومت کی حمایت کرنے کے مقصد سے نوجوانوں کی تنظیموں کو مالی مدد فراہم کی تھی، لیکن وہ نوجوانوں میں منشیات کو فروغ دینےکے لیے استعمال ہوئیں۔

 

لیفٹیننٹ جنرل البرہان یہ بات اس طرح سے کر رہےہیں جیسے وہ اس ریاستی ڈھانچے میں موجودبڑی خرابیوں کے قطعی ذمہ دار نہ ہوں ، جس کے  صدر اور حکمران وہ خود ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جنہیں آپ یوتھ آرگنائزیشن کہہ رہےہیں انہیں بین الاقوامی تنظیموں اور دوسروں کی طرف سے رقم دینے کی اجازت کس نےدی ؟ اور جب یہ رقم بانٹی جارہی تھی تو ریاست کہاں تھی اور ملک کااعلیٰ ترین حکمران یعنی آپ خودکہاں تھے؟ حدتویہ ہے کہ اب جبکہ آپ تسلیم کررہےہیں کہ پیسہ منشیات کو فروغ دینے اور استعمال کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، تو آپ نے اس بدترین برائی کےخلاف کیا اقدام کیا؟ کیا آپ نے ان لوگوں کا احتساب کیا جواس جرم میں ملوث ہیں ؟ اور اس ملک کا کوئی بھی شخص جو اس کے حکمرانوں کے ہاتھوں بے بس ہے، وہ جانتا ہے کہ منشیات ایک وبا بن چکی ہے جو نوجوانوں اور ریاست میں پھیل چکی ہے اور آپ اس ریاست کے صدرہونے کی حیثیت سے بجائے اس کے کہ وہ اقدامات کریں جو بطور حکمران آپ کو کرنے چاہئیں ، آپ صرف میٹنگیں اور شکایتیں کر رہے ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ قیامت کے دن آپ سے ان کے بارے میں ضرور پوچھیں گے!

 

جب اسلام کے پاس ایک ریاست اور خلافت تھی تو خلیفۂ راشد سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "اگر عراق کے راستے میں اناج کے ایک خچر کو بھی ٹھوکرلگے تو میں اس بات سےڈرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے پوچھیں گے کہ اے عمر، تم نے اس کے لیے راستہ کیوں نہیں بنایا؟ "۔ امت تو اُسی دن بھٹک گئی تھی جب اس کی خلافت کو منہدم کیا گیا تھا، اور مسلم ممالک کے معاملات، کافر مغربی استعمار کے روابیضہ ایجنٹوں نے اپنے قبضے میں لے لئے تھےجو استعمار کے احکام کی اس حد تک تعمیل کرتے ہیں، خواہ اس کے نتیجے میں نوجوان نسل کی تباہی اورملک کا نقصان ہی کیوں نہ ہوجائے۔ ان شاء اللہ بہت جلد قائم ہونے والی خلافت امت کی جماعتوں، گروہوں، یا افراد اورغیر ملکی تنظیموں یا سفارت خانوں کے درمیان کسی قسم کے تعلق کو قائم نہیں ہونے دے گی۔حزب التحریر کی طرف سے تیار کردہ ریاستِ خلافت کے آئین کے آرٹیکل 182 میں کہا گیا ہے،"کسی فرد، جماعت، بلاک یا گروہ کے لیے کسی بھی بیرونی ملک کے ساتھ تعلق رکھنا بالکل جائز نہیں ہے۔ دیگر ریاستوں کے ساتھ تعلق رکھنے کا اختیار صرف ریاستِ خلافت کے پاس ہے، کیونکہ عملاً امت کے معاملات کی دیکھ بھال کا حق اسے ہی حاصل ہے۔ امت اوراسلامی سیاسی جماعتوں کو اس بیرونی تعلق کے لیے ریاست کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے‘‘۔

 

اے سوڈان کے لوگو:

یہ بات عملی طور پر ثابت ہو چکی ہے کہ تمہارے حکمران وہ ہیں جنہوں نے تمہاری نوجوان نسل کوگمراہ کردیاہے اوریہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے منشیات کو پھیلانے کی اجازت دی اور پھربے سود اور فضول چلِاتے  ہیں ، لہٰذا آئیں اور حزب التحریر کے ساتھ مل کر ملک اور عوام کو خسارے اور ذلت سے نکالنے کے لیے نبوت کے نقشِ قدم پر دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے ذریعے اسلامی زندگی کی بحالی کے لیے کام کریں، کیونکہ یہی آپ کی نجات کا واحد راستہ ہے جو نوجوان نسلوں کوگمراہی اورزندگی کومصائب سے بچا سکتا ہے۔ اور یہی قیامت کے دن اللہ کے عذاب سے نجات دہندہ اور اللہ کی خوشنودی اور اس کی جنت میں داخل ہونے کا سبب ہے۔

 

(يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ)

"اے ایمان لانے والو، اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جبکہ( رسُول )تمہیں اس چیز کی طرف بُلائے جو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے، اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہے اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے"[الانفال24:8 [

 

ابراہیم عثمان (ابوخلیل)

ولایہ سوڈان میں حز ب التحریرکے ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ سوڈان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 0912240143- 0912377707
http://www.hizb-ut-tahrir.info
E-Mail: Spokman_sd@dbzmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک