الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    1 من رمــضان المبارك 1438هـ شمارہ نمبر: 1438 AH/045
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 27 مئی 2017 م

پریس ریلیز

دو چیزوں کا علان:

ماہ مقدس رمضان کے آغاز کا اعلان ، اور الواقیۃ ٹی وی چینل کا افتتاح

اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم

میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی شیطان مردود سے

 

شَهْرُ رَمَضَانَ ٱلَّذِيۤ أُنْزِلَ فِيهِ ٱلْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ ٱلْهُدَىٰ وَٱلْفُرْقَانِ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَن كَانَ مَرِيضاً أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ ٱللَّهُ بِكُمُ ٱلْيُسْرَ وَلاَ يُرِيدُ بِكُمُ ٱلْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُواْ ٱلْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُواْ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

"رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا  جو انسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دیکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے۔ لہٰذا  جو شخص اِس مہینے کو پائے ، اس پر لازم ہے کہ اس پورے مہینے کے روزے رکھے۔ اور جو کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے۔ اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے، سختی کرنا نہیں چاہتا۔ اس لیے یہ طریقہ تمہیں بتایا جارہا ہے تا کہ تم روزوں کی تعداد پوری کرسکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیا ہے، اس پر اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو"(البقرۃ:185)۔

 

 تمام تعریفیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لئے اور درود و سلامتی ہو اللہ کے رسول ﷺ، ان کے خاندان، صحابہ، ساتھیوں اور ان پر جنہوں نے ان کی پیروی کی، اسلامی عقیدے کو اپنے افکار کی بنیاد بنایا اور احکام شریعہ کو اپنے اعمال اور فیصلوں کا پیمانہ بنایا۔

 

البخاری نے اپنی صحیح میں محمد بن زیاد سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے کہا : میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سےسنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

صوموا لرویتہ و افطروا لرویتہ، فان غبِّی علیکم فاکملوا عدّۃ شعبان ثلاثین

"چاند کو دیکھ کر روزہ رکھو اور اسی کو دیکھ کر افطار کرو، اگر بادل ہوں تو پھر شعبان کے تیس پورے کرو"

 

اس حوالے سے ہمیں مشہور فقیہ، امیر حزب التحریر ، شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ کا مدرجہ ذیل پیغام موصول ہو اہے:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 تمام تعریفیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لئے اور درود و سلامتی ہو اللہ کے رسول ﷺ، ان کے خاندان، صحابہ، ساتھیوں اور ان پر جنہوں نے ان کی پیروی کی۔۔۔۔

پیارے مسلمانو۔۔۔۔۔ محترم حاملین دعوت۔۔۔۔ پیارے ناظرین۔۔۔۔۔

پیارے سننے والوں۔۔۔۔۔ ان سب کے لیے جو دل رکھتے ہیں اور جو پوری توجہ سے سنتے ہیں

اسلام  علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں، میں آج کی مبارک رات آپ کو دو چیزوں کے حوالے سے اچھی خبر دینے آیا ہوں:

پہلا: ماہ مقدس رمضان کا آغاز

آج کی رات ، ہفتہ 27 مئی 2017 کی شام ،رمضان کے مقدس مہینے کے ہلال کو دیکھنے کی کوشش کی گئی اور کچھ مسلم ممالک میں شرعی شرائط کو پورا کرتے ہوئے ہلال کا دیکھا جانا  ثابت ہوا ہے، لہٰذا کل ہفتے کے دن ماہ مقدس رمضان کا پہلا دن ہوگا ۔ 

 

البخاری نے اپنی صحیح میں محمد بن زیاد سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے کہا: میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، یا یہ کہا کہ ابو القاسم ﷺ نے فرمایا:

 

صوموا لرویتہ و افطروا لرویتہ، فان غبِّی علیکم فاکملوا عدّۃ شعبان ثلاثین

"چاند کو دیکھ کر روزہ رکھو اور اسی کو دیکھ کر افطار کرو، اگر بادل ہوں تو پھر شعبان کے تیس پورے کرو"

 

اللہ نے اس مقدس مہینے کو اپنا مہینہ کہا ہے، وہ اس مہینے میں جس کو جتنا چاہتا ہے نوازتا ہے اور بے حساب نوازتا ہے۔

 

كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ إِلَّا الصَّوْمَ، فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ

 "آدم کی اولاد (لوگ) کی تمام خواہشیں اس کی اپنے لیے ہوتی ہیں  سوائے روزے کے جو میرے لیے ہے، اور میں ہی اس کا اجر دوں گا"۔ رسول اللہ ﷺ نے حدیث قدسی میں یہ فرمایا(متفق علیہ)۔

 

اسلامی تاریخ میں یہ ایک اہم اور خاص مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا:

 

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ

"رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا  جو انسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دیکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے"(البقرۃ:185)۔

 

اس مہینے میں مسلمان اچھے اعمال کرنے میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں کیونکہ اِن پر اجر میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ روزوں کے ذریعے اپنے گناہوں کی اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے معافی مانگی جاتی ہے۔ صحیح البخاری میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ القَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

"جو کوئی ایمان کے ساتھ ماہ رمضان کے روزے رکھتا ہے، اور اللہ سے اس پر اجر کی امید رکھتا ہے، تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیے جائیں گے، اور جو کئی ایمان کے ساتھ لیلۃ القدر  میں نماز قائم کرتا ہے اور اللہ سے اجر کی امید رکھتا ہے، تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیے جائیں گے"

 

ہمارے خلفاء اور والی (گورنرز) لوگوں اور ان کے علاقوں کے تحفظ کو قائم رکھتے تھے اور دعوت و جہاد کے ذریعے اسلام کو پوری دنیا تک لے جاتے تھے۔ مسلمانوں کے خلفاء اللہ کی شریعت کے مطابق حکمرانی کرتے تھے ، اور اللہ ہی کے لیے جہاد میں ان کی قیادت کیا کرتے تھے، ان کی فوجوں نے بڑے بڑے صحراوں کا سفر کیا ، اوران کے بحری جہازوں نے سمندر کی لہروں پر سواری کی تا کہ اللہ کے کلمے کو بلند ترین کردیں اور انصاف پوری دنیا تک پھیلا دیں۔ ان کی فوجیں سمندروں سے ایسے مخاطب ہوتی تھیں: اگر ہم یہ جانتے ہوں کہ تمہارے پیچھے ایک  زمین ہے، تو اسلام کے جھنڈے کو بلند کرنے کے لیے ہم تمہیں پار کر کے جائیں گے۔ اور ان کے خلیفہ بادلوں سے کہتے، بارش برساوں جہاں تم چاہوں، اللہ کے حکم سے مسلمانوں کی ہی زمین سیراب ہو گی۔ مسلمان اپنے خلیفہ کے پیچھے کھڑے ہوتے ، جب وہ اچھا عمل کرتا تو اس کی تحسین کرتے اور جب وہ راہ سے بھٹکتا تو اس کا احتساب کرتے کیونکہ امت اور خلیفہ شریعت کی نظر  میں برابر ہیں۔  امت، ریاست اور معاشرہ اسلام کے مطابق چلتا تھا۔ رمضان کا استقبال چمکتے دمکتے چہروں کے ساتھ کیاجاتا اور اس کو رخصت غم کے احساس کے ساتھ کیا جاتا اور اس سے  دوبارہ ملنے کی فریاد کی جاتی کہ دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کی جائے اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

 

ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ تمام مسلمانوں کے لیے اس مہینے کو باعث خیر و برکت بنا دے، اور اگلے رمضان خلافت راشدہ قائم ہو اور خلیفہ ہلال کو تلاش کرنے کی کارروائی کی سربراہی کررہا ہو، اور وہی رمضان کے آغاز کا اعلان کرے، اور ایک بار پھر اس مہینے کو جہاد و کامیابی کا مہینہ بنا دے، اور عبادت گزاروں پر رحم کیا جائے اور ان پر برکتیں نازل ہوں۔ پھر رمضان خلافت کے زیر سایہ گزارا جائے گا اور اس کی روشنی ہر طرف پھیلے گی اور یہ مہینہ ایک بار پھر عبادت اور جہاد کا مہینہ بن جائے گا، اور اس کی دونوں تکبیریں بحال ہو جائیں گی: مؤذن کی تکبیر جو روزہ افطار کرنے کا اعلان ہو گی، اور مجاہد کی تکبیر جو کامیابی کا اعلان ہو گی اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم سے ایسا جلد ہوگا۔

 

إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا

"اللہ تعالیٰ اپنا کام پورا کر کے ہی رہے گا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کررکھا ہے"(الطلاق:3)

 

دوسری اچھی خبر جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں وہ اس مبارک رات الواقیۃ ٹی وی چینل کا افتتاح ہے۔۔۔۔۔ آج حزب التحریر کے میڈیا کے پودے نے پھل دیا ہے، اس نے ایسا پھل دیا ہے جو دلوں کو گرماتا اور آنکھوں کو فرحت بخشتا ہے۔۔۔۔۔ یہ وہ پھل ہے جو ناظرین کو فحاشی، دھوکے سے بچاتا ہے، یہ سچ کی ترویج کرتا ہے اور جھوٹ کو ختم کرتا ہے۔ یہ وہ پھل ہے جو اپنے لوگوں کے لیے اچھائی ہے اور ان تمام لوگوں کے لیے جو پوری توجہ سے سنتے ہیں، اس پھل کا نام ہے الواقیۃ (محافظ)،  اور کیا ہی اچھا نام اور مطلب ہے، کہ یہ راستوں کو روشن اور صحیح راہ کی نشان دہی اور سچ کی ترویج کرتا ہے۔

 

قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللَّهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ

"آپ کہہ دیجئے میری راہ یہی ہے۔ میں اور میرے متبعین اللہ کی طرف بلا رہے ہیں پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ ۔ اور اللہ پاک ہے اور میں مشرکوں میں نہیں"(یوسف:108)

 

میں اللہ کے نام سے الواقیہ کے افتتاح کا علان کرتا ہوں تا کہ یہ اپنی دو بہنوں ، براڈ کاسٹ اور الراعیہ کے ساتھ مل جائے اور مل کر آڈیو، وڈیو اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے اچھائی کی ترویج کریں اور اس کو دنیا  کے ایک ایک کونے اور  بلندیوں تک لے جائیں۔

 

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ

"کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکیزہ بات کس طرح بیان فرمائی ۔ مثل ایک پاکیزہ درخت کے جس کی جڑ مضبوط ہے اور جس کی ٹہنیاں آسمان میں ہیں"(ابراہیم:24)

 

تمام تعریفیں  اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے جو تمام کائینات کا مالک ہے۔

وعلیکم اسلام ورحمۃ اللہ و برکاۃ

آپ کا بھائی، عطا ء بن خلیل ابو الرشتہ

امیر حزب اتحریر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بات میرے لیے باعث مسرت ہے کہ میں ، سربراہ مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر اور اس میں کام کرنے والے تمام لوگوں کی جانب سے امیر حزب التحریر ، مشہور فقیہ عطا ء بن خلیل ابو الرشتہ اور تمام مسلمانوں  کو اس مہینے کی مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں  کہ  اس مغفرت  اور رحم والے مہینے میں ہمیں جہنم سے نجات عطا فرمادے، اور ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں لیلتہ القدر نصیب فرمائے اور اس کی برکتیں عطا فرمائے۔۔۔

اے اللہ، زمین و آسمان کے مالک، ہمیں جلد از جلد نبوت کے طریقے پر قائم ہونے والی دوسری خلافت راشدہ کے خلیفہ کو بیعت دینے کی سعادت نصیب فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اللھم آمین آمین آمین

واسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

27 مئی 2017، بروز ہفتہ کی شام، 1438 ہجری کے رمضان کا پہلا دن ہے۔ 

 

ڈاکٹر عثمان بخاش

ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس

حزب اتحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک