الأربعاء، 23 جمادى الثانية 1446| 2024/12/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    5 من ذي القعدة 1438هـ شمارہ نمبر: 1438 AH / 053
عیسوی تاریخ     جمعہ, 28 جولائی 2017 م

پریس ریلیز

خلافہ ڈاٹ نیٹ کی تزین و آرائش کے بعد افتتاح کا اعلان

 

حزب التحریر کامرکزی میڈیا آفس جمعہ 5 ذی القعد 1438 ہجری بمطابق 28 جولائی 2017 کو خلافت راشدہ ویب سائٹ (Khilafah.net) کی تزین و آرائش کے بعد افتتاح کا اعلان کرتا ہے۔

 

اس اعلان کے ساتھ مرکزی میڈیا آفس اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتا ہے کہ وہ خلافت راشدہ کے قیام میں ہماری مدد فرمائے تا کہ امت کی عزت اور شان و شوکت بلند ہو اور وہ اسلامی طرز زندگی کی بحالی سے خوش ہو جسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ان کے لیے پسند فرمایا ہے، اور اللہ تعالیٰ اُس جماعت کو اِس امت کی قیادت نصیب فرمائے جو اپنے لوگوں سے جھوٹ نہیں بولتی، جو ایماندار اور مخلص ہے اور انہیں میں سے ہے۔ یہ وہ جماعت ہے جس نے امت کو مشکلات کے دوران مایوس نہیں کیا ، یہ وہ جماعت ہے جس نے اپنا ہاتھ امت کے دشمنوں کے ہاتھوں میں نہیں دیا ، اور جو سوائے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے کسی سے کامیابی کے لیے مدد نہیں مانگتی۔ لہٰذا نبوت کے طریقے پر دوسری خلافت راشدہ کا اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا وعدہ اور رسول اللہ ﷺ کی بشارت پوری ہوگی، جس کی آمد کی آثار افق پر نظر آرہے ہیں، اور جس کے طلوع کا وقت قریب آگیا ہے۔ اور اللہ کے لیے یہ سب کچھ بالکل بھی مشکل نہیں۔

 

حزب التحریر، جو ساٹھ سال سے میدان عمل میں موجود ہے، کو رکاوٹوں، مشکلات اور حکمرانوں اور جابروں کی ناانصافیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔ وہ لوگوں کو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق اسلامی ریاست کے دوبارہ قیام کی دعوت دے رہی ہےبالکل ویسے ہی جیسے رسول اللہ ﷺ نے پہلی اسلامی ریاست مدینہ المنورہ میں قائم فرمائی تھی۔ حزب التحریر نے ایک منفرد اور مضبوط آئین قرآن و سنت سے اخذ کرکے امت کے سامنے ایک منصوبے کے طور پرپیش کیا ہے کہ جسے جب نافذ کیا جائے گا تو وہ امت کو انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کے اندھیروں سے نکال کر اسلام کی روشنی اور انصاف سے روشناس کرائے گی تا کہ اس دنیا اور آخرت کی خوشیاں حاصل ہوں۔۔۔۔۔ یہ حزب التحریر ہے، اللہ کی مدد اور رضا کی طالب، اور اس کے متحرک امیر، مشہور فقیہ عطا بن خلیل ابو الرشتہ، اللہ ان کی حفاظت فرمائے، کہ وہ ان تمام شرعی طریقہ کار اور ان وسائل کو استعمال کریں جو انہیں میسر ہیں، اور اس نے ایک نئے پلیٹ فارم اور میڈیا کا اعلان کیا ہے۔ اس نے خلافت راشدہ ویب سائٹ کے اجرا کا علان کیا ہے جسے نئی شکل اور تزین و آرائش کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے کہ وہ اسلامی امت کو ماضی کی شان و شوکت، اور سیاسی، فکری اور فقہی بیانات کی اشاعت کر کے امت کے اہم ترین مسئلہ(نبوت کے طریقے پر خلافت) سے متعلق آگاہی کو پھیلائے اور انہیں موجودہ گمراہی اور تذلیل کی صورتحال سے نکال کر انہیں اسلام کے زیر سایہ حکومت میں ترقی اور عزت کی زندگی کا تصور پیش کرے جو رسول اللہ ﷺ ہمارے لیے چھوڑ گئے تھے جب انہوں نے کہا،

 

تَركتُكُم على بَيضاءَ نقية لَيلُها كنهارِها لا يَزِيغُ عنها إلاَّ هالِكٌ

“میں تمھیں روشنی کی راہ پر چھوڑے جارہا ہو جس کی رات دن کی طرح ہے۔ میرے جانے کے بعد کوئی اس سے نہ ہٹے سوائے اس کے جو برباد ہوا” ۔

 

نئی تزین و آرائش کی حامل Khilafah.net کی سائٹ مسلمانوں کو بتاتی ہے کہ کس طرح اسلامی ریاست قائم ہوئی تھی، کس طرح وہ تباہ ہوئی، اس کے دوبارہ قیام کی فرضیت، اور اس کے قیام کا شرعی طریقہ کار کیا ہے ۔ یہ ویب سائٹ امت کو ریاست خلافت کا ڈھانچہ ، اس کے نظام اور ادارے اور وہ آئین بھی دیکھاتی ہے جو حزب التحریر نے نبوت کے طریقے پر دوسری خلافت راشدہ کے لیے تیار کیا ہے جب وہ اللہ کے حکم سے جلد ہی قائم ہو گی۔۔۔۔اس ویب سائٹ پر اسلام کے نظام حکمرانی سے متعلق کتابوں اور فکری، سیاسی اور فقہی تحریروں کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ جماعت کی لیفلٹس، میگزینز، اہم واقعات پر تبصروں، اور خبروں اور سیاسی تجزیوں کو بھی جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے پڑھاجاسکتا ہے۔

 

ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری رہنمائی فرمائے اور اس ویب سائٹ کو خیر کی روشنی پھیلانے کاذریعہ بنائے تا کہ لوگوں کی رہنمائی ہو سکے، اور اللہ ان لوگوں کو اجر عظیم عطا فرمائے جو اس ویب سائٹ کو چلا رہے ہیں۔ اللہ ہی کامیابی دینے والے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان بخاش

ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس

حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک