الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    15 من صـفر الخير 1439هـ شمارہ نمبر: 1440 AH / 005
عیسوی تاریخ     بدھ, 24 اکتوبر 2018 م
  • پریس ریلیز
    حزب التحریر ولایہ تیونس بین الاقوامی خواتین کانفرنس
  • "خاندان: چیلنجز اور اسلامی حل"کی میزبانی کرے گی
    اس کانفرنس کو حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کا شعبہ خواتین منعقد کررہا ہے


27 اکتوبر 2018، بروز ہفتہ، حزب التحریر ولایہ تیونس ایک اہم بین الاقوامی خواتین کانفرنس "خاندان: چیلنجز اور اسلامی حل: کی میزبانی کرے گا جس کا انعقاد حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کا شعبہ خواتین کررہا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد پوری دنیا بشمول مسلم دنیا میں شادی اور خاندان کے استحکام اور  شادی شدہ جوڑوں کے درمیان ہم آہنگی کو درپیش خطرات پر بات کرنا  اور ان کا حل پیش کرنا ہے۔ اس اہم کانفرنس میں تیونس اور دیگر ممالک سے منتخب خواتین کو جمع کیا جائے گا  جو اپنے معاشروں میں بااثر ہیں یا اس موضوع کی ماہر ہیں ۔ مشرق وسطی، خلیج فارس، افریقا، ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ سے حزب التحریر کی خواتین اراکین اور خواتین ترجمان اس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ یہ کانفرنس بین الاقوامی ناظرین کے لیے مختلف زبانوں میں براہ راست نشر کی جائے گی اور اس میں کتابوں کی نمائش بھی ہو گی۔ یہ کانفرنس تین ہفتوں پر محیط زبردست  بین الاقوامی مہم کا اختتامی پروگرام ہوں گی جس کے دوران آج کی دنیا میں شادی اور خاندان کے استحکام اور ہم آہنگی  کو درپیش بحرانوں  اور ان کی وجوہات کی نشاندہی  اور ان کے اسلامی حل پیش کیے گئے۔ اس مہم میں کمیونیٹیز، تنظیموں، بااثر افراد،میڈیا  سے رابطہ کیا گیا اور ایک زبردست سوشل میڈیا مہم بھی چلائی گئی جسے شاندار بین الاقوامی حمایت حاصل ہوئی۔


ایک مضبوط اور ہم آہنگ خاندانی اکائی ایک مضبوط، مستحکم اور کامیاب معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ خاندان  اپنے افراد کی خوشحالی اورطبعی، جذباتی اور مادی حمایت کی فراہمی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔خاندان بچوں کی صحیح نشونما اور تربیت کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ لیکن آج ہم ایک بحران کا سامنا کررہے ہیں جو شادی شدہ خاندانی زندگی کے استحکام اور ہم آہنگی کو دنیا بھر میں، بشمول مسلم دنیا ، شدید متاثر کررہا ہے۔  شادی کے بندھن کو اہمیت نہیں دی جاتی، شادی شدہ زندگی میں لڑائی جھگڑے عام ہیں، ماں کے کردار کی اہمیت کو کم کردیا گیا ہے اور خاندان کے ٹوٹنے کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔  یہ صورتحال اس بات کے باوجود موجود ہے کہ کبھی اسلامی امّہ کاامتیاز مضبوط اور ہم آہنگ خاندان ہوا کرتا تھا۔ عدم سکون، انتشار اور لولی لگڑی شادی اور خاندان پورے خاندان کے لیے بہت بڑا جذباتی بحران ہوتا ہے اور اس کا بچوں اور معاشرے کے افراد پر انتہائی برے اثرات پڑ سکتے ہیں۔  لہٰذیہ بہت ضروری ہے کہ اس بحران کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوشش کی جائے  اور خاندان کو تباہی سے بچایا جائے۔


     اس وجہ سے  یہ کانفرنس ان موضوعات پر بات کرے گی: آج کی دنیا میں خاندانی ڈھانچے میں تبدیلی کی خطرات؛ بچوں پر خاندان کے ٹوٹنے کے اثرات؛ افراد اور معاشرت؛ فیمنسٹ بیانیے کا کردار؛ اس بحران کو بھڑکانے میں میڈیا اور حکومت کی پالیسی  کا کردار؛ مسلم خاندانوں کو مزید سیکولر بنانے کا قومی اور بین الاقوامی ایجنڈا اور اسلامی معاشرتی قوانین جس میں تیونس میں انفرادی آزادیوں اور مساوات پر کمیٹی کی رپورٹ   بھی شامل ہے؛ گھریلو تشدد کے مسئلے کے حل کے لیے نئے نقطہ نظر کی تعمیر؛  اور یہ کہ سرمایہ دارانہ نظام نے کس طرح ماں کی کردار کی اہمیت کو کم کیاہے۔ کانفرنس اس موضوع پر بھی بات کرے گی کہ کس طرح اسلامی معاشرتی نظام شادی کے تحفظ، شادی شدہ زندگی میں سکون ، ماں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور مضبوط خاندانوں کے قیام میں کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ  کانفرنس اسلامی حکمرانی، نبوت کے طریقے پر قائم خلافت، کے کردار پر روشنی ڈالے گی کہ کس طرح وہ مضبوط خاندان کی ترویج اور اور اس کا تحفظ کرے گی۔  اس کے ساتھ ساتھ کانفرنس مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ خاندان کو تباہی سے بچانے کے لیے فوری طور پر مضبوط قدم اٹھائیں۔


کانفرنس 27 اکتوبر 2018، بروز ہفتہ صبح 10 بجے حزب ہیڈکواٹر سکرۃ انٹرجیکشن- اریانہ  میں شروع ہو گی۔  ایک پریس کانفرنس 25 اکتوبر 2018، بروزجمعرات حزب ہیڈکواٹر اریانہ میں منعقد ہو گی۔ مرد صحافی حضرات کو اس پریس کانفرنس میں اس بات پر شرکت کی اجازت ہو گی کہ وہ شرعی حدود و قیود کی پابندی کریں گے، لیکن کانفرنس میں صرف خواتین ہی شریک ہوں گی۔  کانفرنس اور پریس کانفرنس کے متعلق مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

  • This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
    مہم کا صفحہ: 
  • http://www.hizb-ut-tahrir.info/en/index.php/dawah/cmo/16024.html
    فیس بک پیج:  www.facebook.com/WomenandShariah
    لائیو اسٹریمنگ لنک:
  • http://www.alwaqiyah.tv/index.php/video/1761/liveevent27102018
    ڈاکٹر نظرین نواز
    ڈائریکٹرشعبہ خواتین
    مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر
المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک