الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    25 من شوال 1441هـ شمارہ نمبر: 26 / 1441
عیسوی تاریخ     منگل, 16 جون 2020 م

پریس ریلیز

مجاہد پائلٹ "سیف الاعظم" کی وفات پر تعزیت

(ترجمہ)

 

اتوار 14 جون 2020 کی رات جنگجو ہیرو اور دو سعادتوں کا شرف حاصل کرنے والے سیف الاعظم بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان پر اللہ کی بے پناہ رحمت ہو اور اللہ ان کا حشر ان کے پیش رو اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے بھائیوں جیسے خالد بن ولید رضی اللہ عنہ، صلاح الدین ایوبی رحیمہ اللہ، محمد بن القاسم رحیمہ اللہ کے ساتھ کرے جنہوں نے اللہ کے ساتھ کیے گئے اپنے عہد کو پورا کیا۔ مرحوم نے دو سعادتیں حاصل کیں، یہود سے لڑنے کا شرف اور ہندوؤں سے لڑنے کا شرف۔ سیف الاعظم ان شہسواروں میں سے تھے جنہوں نے 1965 کی جنگ میں ہندوؤں کے خلاف داد شجاعت دی، 12 حملوں میں ہندو افواج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا، اعظم نے ہندوستانی فضائیہ کا جنگی جہاز مار گرا کر فوجی تمغہ بھی حاصل کیا، پھر 1967 میں اعظم نے یہود سے قتال کرنے والے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ یہود سے قتال کیا، یہ بات مشہور ہے کہ آپ واحد پائلٹ تھے جنہوں نے تین فضائی افواج میں یہود کے خلاف قتال کیا اردن، عراق اور پاکستان، یہودی وجود کے جہازوں کا گرانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، آپ پر اللہ کی رحمت ہو اور اللہ امت مسلمہ کی طرف سے آپ کو جزائے خیر دے۔

 

ہم اس موقع پر اردن کی فوج، بنگلہ دیشی فوج اور پاک فوج میں سیف الاعظم کے جانشینوں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جس فلسطین کی آزادی کے لیے سیف الاعظم نے جہاد کیا وہ بدستور ملعون دشمن کے قبضے میں سسک رہا ہے، وہ فلسطین بدستور اپنی آزادی کے لیے تمہاری راہ دیکھ رہا ہے، ہم تمہیں یاد دلاتے ہیں کہ قبلہ اول ،تیسرا حرم مقدس مسجد الاقصیٰ کو دن رات یہودی ریوڑ روند رہے ہیں، بلکہ اس کو شہید کر کے یہود کے من گھڑت ہیکل کو تعمیر کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ ہم تمہیں یہ یاد دہانی بھی کراتے ہیں کہ یہودی ریاست کی دوست ہندو ریاست کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر کے کشمیر کے مسلمانوں بلکہ ہندوستان کے مسلمانوں، ہندوستان بنگلہ دیش باڈر کے پاس بسنے والے مسلمانوں اور پاک بھارت ایل او سی کے پاس بسنے والے مسلمانوں کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر رہی ہے، اس سب کی وجہ سے اور اپنے جہادی رفیق سیف الاعظم کے نقش قدم پر اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے برکت والے فلسطین اور جنت نظیر کشمیر کو آزاد کراؤ۔

 

اے بنگلہ دیش، پاکستان اور اردن کی افواج کے مخلص افسران!

ہم جانتے ہیں کہ تم یہودیوں ہندوؤں اور تمام اسلام دشمن قوتوں کے خلاف جہاد کی تمنا رکھتے ہو مگر ہمارے ملکوں میں مسلمانوں کی گردن پر سوار سیکولر ایجنٹ حکومتیں تمہاری راہ میں رکاوٹ ہیں، اسی لیے ہم تم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان حکومتوں کو برطرف کرو اور نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کر کے اپنے دین اور اپنی امت کی مدد کرو، تب ہی خلیفہ راشد مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی کے لیے جہاد کے میدانوں میں تمہاری قیادت کرے گا اور کرہ ارض کو اللہ کے نازل کردہ کی حکمرانی کے ماتحت لائے گا، تب ہی اللہ کا یہ فرمان تم پر صادق آئے گا۔

 

﴿مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً

"مومنین میں سے کچھ جوان مردوں نے اللہ سے کیے گئے اپنے عہد کو پورا کیا پس ان میں سے کچھ نے باری گزار دی اور بعض انتظار کر رہے ہیں اور انہوں نے اس عہد میں کوئی تبدیلی نہیں کی"۔(سورۃ الاحزاب: 23)

 

انجینئر صالح الدین عضاضہ

ڈائریکٹرمرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک