المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر
ہجری تاریخ | 1 من رجب 1444هـ | شمارہ نمبر: 1444 AH / 025 |
عیسوی تاریخ | اتوار, 22 جنوری 2023 م |
پریس ریلیز
حزب التحریر کے شعبہ خواتین برائے مرکزی میڈیا آفس نے بین الاقوامی مہم کا آغاز کیا:
"حقیقی تبدیلی صرف خلافت کے ذریعے ہی ممکن ہے"
آج دنیا کا کونا کونا تاریکی اور افراتفری میں ڈوبا ہوا ہے۔ ممالک کو مسائل در مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے انسانی تکالیف اور مصائب میں بدستور اضافہ جاری ہے۔ انسانوں کے بنائے ہوئے نظام میں مفلسی، مالی عدم تحفظ، بھوک، نسل کشی، ظالمانہ قبضے، آمریت، جنگیں، خاندانی نظام کی تباہی، تباہ کن طرز زندگی، جرم، خواتین کے خلاف جرائم، صحت اور تعلیمی نظام کی تباہیاں دنیا کے ہر خطے میں رائج ہیں۔ اس نظام میں موجود نااہل قیادت کو زرہ بھر اندازہ بھی نہیں کہ ان مشکلات کا سامنا اور عوام الناس کے امور کی دیکھ بھال کیسے کی جائے۔ بلکہ یہ نااہل اشرافیہ ایسے قوانین بناتے اور اقدام اٹھاتے ہیں جن سے لوگوں کی تکلیف اور مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
دنیا، بشمول مسلم علاقوں کے لئے اس نہ ختم ہونے والی تاریکی، ظلم و جبر، اور مصائب سے چھٹکارا ممکن ہے۔ لیکن حقیقی تبدیلی موجودہ کرپٹ نظام میں چند معمولی تبدیلیاں کر دینے سے یا پھر تدریج(آہستہ آہستہ) کی بنیاد پر تبدیلی سے ہرگز ممکن نہیں۔ اس طرح صرف کرپٹ نظام کی تباہ کاریوں کو مزین کیا جا سکتا ہے یا پھر ایک ناکام نظام میں نئے چہرے متعارف کروائے جا سکتے ہیں۔ موجودہ کرپٹ نظام نے بارہا یہ واضح طور پر ثابت کیا کہ یہ انسانی مسائل کا حل پیش کرنے سے بری طرح قاصر ہے اور انسانیت اور مظلوموں کو تحفظ یا انصاف دلانے سے بھی اس کرپٹ نظام سے دور دور تک کوئی امید کی گنجائش ممکن نہیں۔ یہ موجودہ کرپٹ نظام صرف انسانیت اور مسلم امت کی مشکلات اور تکالیف میں اضافہ ہی کر سکتا ہے۔
حقیقی تبدیلی کے لئے لازم ہے کہ بطور مسلمان، ہم ایک ایسا ویژن اپنائیں جو انسانوں کے بنائے ہوئے کرپٹ استعماری ورلڈ آرڈر سے بڑھ کر ہو۔ ہمیں اپنی نگاہیں موجودہ تباہی کی راہ پر گامزن عوام الناس کے امور کی دیکھ بھال کے اس نظام سے اونچا کرنا ہوں گی۔ حقیقی تبدیلی کے لئے یکمشت اور بنیادی سطح پر جامع تبدیلی کی ضرورت ہے۔ حقیقی تبدیلی کے لئے ایک متبادل نظام کی ضرورت ہے جو انسانیت کو درپیش مسائل کا جامع حل پیش کر سکے۔ بطور مسلمان ہمیں اس راہ پر لوٹنا ہو گا جو الله سبحانہ و تعالیٰ کا نازل کردہ ہے۔ یعنی نبوت کے نقش قدم پر خلافت کو دوبارہ قائم کرنا ہو گا تاکہ الله سبحانہ و تعالیٰ کے نازل کردہ احکامات اور نظام کو نافذ کیا جا سکے۔ یہ صرف خلافت کا نظام ہی ہے جو امت اور انسانیت کے لئے فتح اور کامیابی کا دروازہ ہے۔ الله سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
﴿فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى * وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾
"پھر اگرتمہیں میری طرف سے ہدایت پہنچے پھر جو میری ہدایت پر چلے گا تو گمراہ نہیں ہو گا اور نہ تکلیف اٹھائے گا۔ اور جو میرے ذکر سے منہ پھیرے گا تو اس کی زندگی بھی تنگ ہوگی اور اسے قیامت کے دن اندھا کر کے اٹھا ئيں گے۔")طٰه: 123-124)
اس سال رجب میں، خلافت کے انہدام کو 102 ہجری سال مکمل ہو جائیں گے۔ اس ضمن میں، حزب التحریر کے شعبہ خواتین برائے مرکزی میڈیا آفس نے بین الاقوامی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا عنوان ہے: "حقیقی تبدیلی صرف خلافت کے ذریعے ہی ممکن ہے"۔ اس مہم میں مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی جیسا کہ، مسلم علاقوں کے لئے روشن مستقبل کیسے ممکن ہے، خلافت کیسے خطے میں موجود تنزلی کو ترقی میں تبدیل کرے گی، انسانیت کو درپیش مسائل کا حل کیسے خلافت میں ممکن ہے۔ ساتھ ہی ہم اس پہلو پہ بھی روشنی ڈالیں گے کہ امت کا حقیقی تبدیلی میں کیا کردار ہونا چاہیے، اور کیا نبوت کے نقش پر خلافت کا قیام واقعی ممکن ہے یا پھر صرف ایک سنہرا خواب ہے۔ اس مہم کو اس لنک پر فالو کریں:
www.hizb-ut-tahrir.info، https://www.facebook.com/womenscmoht
اس مہم کی ابتدائی ویڈیو اس لنک پر دیکھیں:
ڈاکٹر ناظرین نواز
ڈائریکٹر برائے شعبہ خواتین، مرکزی میڈیا آفس، حزب التحریر
Click Here to Follow the International Campaign Real Change is Only Through the Call for Khilafah
Follow & Share Campaign Hashtags:
#Time4Khilafah |
#EstablishKhilafah |
#ReturnTheKhilafah |
#RealChange |
#KhilafahBringsRealChange |
#بالخلافة_يحصل_التغيير_الحقيقي |
أقيموا_الخلافة# |
كيف_تقام_الخلافة# |
#YenidenHilafet |
#HakikiDeğişimHilafetle |
المكتب الإعلامي لحزب التحرير مرکزی حزب التحریر |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon تلفون: 009611307594 موبائل: 0096171724043 http://www.hizb-ut-tahrir.info |
فاكس: 009611307594 E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info |