المكتب الإعــلامي
ولایہ شام
ہجری تاریخ | 25 من ربيع الثاني 1438هـ | شمارہ نمبر: 010/1438 |
عیسوی تاریخ | پیر, 23 جنوری 2017 م |
امریکی سیاسی حل مکاری سے بھرے اُس درخت کا نام ہے جس کا پھل باہمی لڑائی ہے
بلاد شام میں بین الگروہی لڑائی چل رہی ہے جبکہ اسی کے متوازی آستانہ کانفرنس بھی جاری ہے، اس کی اہمیت اُن تمام لوگوں پر بھی واضح ہے جو سوجھ بوجھ رکھتے ہیں اور اُن پر بھی جو اِس لڑائی کے ذمہ دار ہیں۔ ہر وہ شخص جو اسے روک سکتا تھا لیکن نہیں روکا، اور ہر وہ شخص جو اس صورتحال سے خوش ہے، شام کے لوگوں سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ان دھڑوں میں لڑائی اب ایک عمومی بات ہے اور جب بھی خون خرابہ ہوا معمولی بات پر اورایسی بات پر ہوا جس پر اللہ سبحانہ وتعالٰی کی طرف سے کوئی حجت کوئی دلیل نہیں تھی۔باوجود اس کے کہ مخلص لوگ خبردار کرتے رہے لیکن ان کی ایک نا سنی گئی۔
اس باہمی خانہ جنگی کا پیش خیمہ دراصل29 دسمبر 2016 کوکیا جانے والا جنگ بندی کا اعلان تھا۔ یہ لڑائی امریکی سیاسی حل کی ضروریات میں سے تھی تاکہ امریکی حل کے انکاریوں کو دہشت گرد گروہوں کے ساتھ نتھی کیا جا سکے۔
اے دارلاسلام کے مسکن الشام کے مسلمانوں،اب یہ کوئی خفیہ بات نہیں رہی کہ انقلاب جس صورتحال سے دوچار ہے اس کے اسباب دشمنوں کی سازشوں سے آگاہی کی کمی اور ایک ایسی زیرک سیاسی قیادت کا فقدان ہے جو باہمی لڑائی اورپاکیزہ خون کی پامالی کو روک سکتی۔ان دھڑوں کے ہاتھوں میں ہتھیار الشام کی عوام کےتحفّظ اوران کی عزت کی حفاظت کے لیے ہیں نہ کہ آپس میں خانہ جنگی کے لیے۔ انقلاب میں موجود طاقت کو ایک سیاسی قیادت چاہیےجو لائحہ عمل کا تعین کرے اور ایسے نصب العین کی تشخیص کرے جس کی طرف تمام بندوقوں کا روخ موڑا جائے۔
اے بلاد الشام کے اہل الرائے اور شرفاء ، آپ کے کندھوں پر عظیم ذمہ داری ہے، آپ ہی انقلاب کی سمت پر اثر انداز ہونے والی کسی بھی کوتاہی کی سرکوبی کر سکتے ہیں،اور آپ ہی اسلحہ برداروں میں جھگڑوں کا تصفیہ کر سکتے ہیں۔اس خانہ جنگی کو مسترد اور اس کےانکار کا اعلان کریں، اپنے بیٹوں کو ایسی ہر گروہی قیادت کی فرمانبرداری سے روکیں جو کہ رب العالمین کی معصیت میں ہوکیونکہ رب کی معصیت میں مخلوق کی اطاعت نہیں ہے۔اور یہ جان رکھیے کہ اس انقلاب کی تصحیح(درستگی)بغیر ایک مخلص سیاسی قیادت کے، جو اسلام کےعظیم ترمنصوبے کی تکمیل پر عمل پیراہو، کے بغیرممکن نہیں،اور صرف اسلام ہی کی بنیاد پر قیادت کرے، اس سے پہلے کے ظالم اس انقلاب پر قبضہ کرلیں کریں اور خون کے سوداگراس کا سودا کریں۔ ایسے ہو جاؤ جیسے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ چاہتے ہیں، اس کے مخلص بندے، اسی کی رضا کے طالب، اسی کے احکام کے تابعدار،اس کی ممانعات سے پرہیزکرنے والے اور اللہ عزوجل کی خاطر کسی بھی ملامت کا خوف نہ کرنا۔
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ﴾
"اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو، اللہ اور اس کے رسول کی دعوت کو قبول کرو جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائیں جو تمہیں زندگی عطا کرتی ہے۔ اور جان رکھو کہ اللہ بندے اور اس کے قلب کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور یہ کہ اسی کے روبرو تمہیں جمع ہونا ہے"(الانفال: 24)۔
ولایہ شام میں حزب التحریر کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ شام |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria www.tahrir-syria.info |
E-Mail: media@tahrir-syria.info |