الإثنين، 20 رجب 1446| 2025/01/20
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    18 من شوال 1438هـ شمارہ نمبر: 1438 /023
عیسوی تاریخ     بدھ, 12 جولائی 2017 م

حزب التحریر کے ایک رکن کی گرفتاری

اور شمالی مضافاتی حلب کے علاقے سے ایک دوسرے رکن کا اغوا

 

7 جولائی 2017 کو ایک دس رکنی سیکیورٹی گروپ نے حزب التحریر ولا یہ شام کے رکن احمد آیت (Ahmad Ayyat) کو شام کے علاقے عزاز کے ایک گاؤںسوران سے ایک پمفلٹ بعنوان “ترکی کی فوجی مداخلت کا مقصد شام کے انقلاب کوغیرمستحکم اور اسے ختم کرنا ہےکی تقسیم کے بعدگرفتار کیا۔ اس پمفلٹ میں تحریر تھا کہ :”آپ کے برکت انقلاب کے آغاز کے بعد سے ہی ترکی نے باغی افسران کو محدود کر کے ایسے کیمپوں میں ڈال دیا جو کے جیل نما تھے تاکہ انہیں میدانِ جنگ سے دور رکھا جاسکے اور ان کی مہارت سے فائدہ حاصل نہ کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ترکی نے جنگجو دھڑوں کی قیادتوں کو مختلف طریقوں سے اپنے ساتھ ملایا ،جن میں سب سے اہم غلیظ سیاسی پیسے کی تقسیم ہے کہ جس نے جنگجو دھڑوں کو ایک دوسرے کے خلاف کردیا اور ان کے درمیان لڑائی کی آگ کو بھڑکایا ،یوں ترکی نے ان دھڑوں اور ان کے فیصلوں کو اپنے کنٹرول میں کر لیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ دھڑے ترک حکومت کے آلہ کار بن کے رہ گئے ہیں کہ ترکی انہیں اپنی خواہشات کے مطابق جب چاہتا ہے استعمال کرتا ہے ۔۔۔ “۔

 

10 جولائی 2017 کو نامعلوم مسلح افراد نے حزب التحریر کے ایک دوسرے رکن اعظام یوسف کو اُس وقت اغوا کر لیا کہ جب وہ کام سے واپس آرہے تھے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ شام کے شمال میں واقع ترکی کی فوجی کمانڈ کی جانب سے اُن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔دونوں شباب کے متعلق کچھ  پتا نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہیں۔

 

اسلام کے مسکن اے سر زمین ِ شام کے مسلمانوں :

یہ ظالمانہ گرفتاریاں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ جو کچھ ہم نے ترک حکومت کے بارے میں اپنے پمفلٹ میں بیان کیا کہ اس نےشام کےظالم کی ہی طرح کردار ادا کرتے ہوئےمخالفین کو دبایا اور انہیں قید کیا ہے۔ترک حکومت کا یہ کردار کوئی تعجب خیز نہیں کیو نکہ اس کا واحد مقصد اپنے آقا امریکہ کے مفادات کا تحفظ کرنا اور ہر اُس سے لڑنا ہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دین کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے۔ اس حکومت نے جمعہ 23 جون 2017 کو مغرب کے وقت حزب التحریر ولا یہ ترکی کے سابق ترجمان کو گرفتار کیا ،اور انہیں 15 سال قید کی سزا صرف   اس لئے سنائی گئی   کہ وہ نبوت کے نقشِ قدم پر خلافت کے قیام کے لئے کام کررہے تھے۔

 

ہم یہ واضع کردینا چاہتے ہیں کہ حزب التحریر ایک سیاسی جماعت ہےجس کی ایک تاریخ ہے اور جو انقلاب سے پہلے اور اس کے دوران اپنے واضح مقاصد اور مخصوص طریقہ کار پر ہمیشہ کی طرح گامزن ہے۔ ہمارے شباب نے دنیا کے مختلف ممالک میں ظالم حکمرانوں کے ظلم برداشت کیے،مگر یہ مظالم ہمیں نہ تو اسلام کے نفاذ کی جد وجہد سے روک سکے اور نہ ہی رسول اللہ ﷺ کے بیان کردہ طریقے سے دور کرسکے۔

 

اپنے آقاوں اور اُن کے حامیوں کی خوشنودی کے لئے حزب التحریر کے شباب کی گرفتاریاں اور اُن پر طاقت کا ناجا ئز استعمال ، حراست میں لئے جانے کا وہ طریقہ کہ جس سے عورتیں اور بچے خوفزدہ ہوں ، اور قیدیوں کے حالات کے بارے میں معلومات کو پوشیدہ رکھنا، سب   ایسے گھناؤنے اعمال ہیں کہ جنہیں چھوڑنے کے لئے ہم مجرموں کو خبردار کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہم   مطالبہ کرتے ہیں دونوں گرفتار شباب کے حالات واضع کئے جائیں اور انہیں فِل فوررہا کیا جائے ، اور یہ کہ ان دعوت کے علمبرداروں کو کہ جنہوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دین کے نفاذ کی قسم کھائی ہے حراساں کرنا بند کریں ، اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:

 

﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

“پس وہ لوگ ڈریں جو رسول الله ﷺ کےحکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں کہ (دنیا میں ہی) انہیں کوئی آفت آپہنچے گی یا (آخرت میں) ان پر دردناک عذاب آن پڑے گا”(النور:63)  

 

ولایہ شام میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک