الثلاثاء، 01 جمادى الثانية 1446| 2024/12/03
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    11 من جمادى الثانية 1441هـ شمارہ نمبر: 1441 / 03
عیسوی تاریخ     بدھ, 05 فروری 2020 م

پریس ریلیز

چھ ماہ گزر گئے لیکن آزاد کرائے گئے علاقوں کے

داعی اور معززین اب تک الجولانی کی جیلوں میں قید ہیں

 

ترک حکومت خلافت کے داعیوں کے زبردست کام سے پریشان تھی جنہوں نے 'سوچی کانفرنس' اور  اس کی سب سے خطرناک شقوں جیسے کہ "بین الاقوامی سڑکوں کو کھولا جائے"کو روکنے پر توجہ مرکوز کی تھی، خصوصاً جب علاقے کے کئی معززین سے اس مہم میں رابطہ ہوااور اس دوران حزب التحریر نے اس سڑکوں پر کئی جگہوں پر مظاہرے کئے  اور نام نہاد معاہدے کی "ضامن  ترک پوائنٹس" کے کئی وزٹ کیے اور ایک کانفرنس منعقد کی جس میں سیکڑوں معززین نے شرکت کی اور اور انقلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور بات چیت کی؛ اور حزب نے اس مسلسل تباہی کے سلسلے کو ختم کرنے کے لئے مناسب حل پیش کیے، جس کے بعد علاقے کے معززین نے کئی بیانات جاری کیے جس سے پریشان ہو کر ترک حکومت  اپنےایک آلہ کار (الجولانی) کو آزاد کرائے گئے علاقوں کےحزب التحریر کے اراکین اور معززین کے خلاف  حرکت میں لائی۔ انہوں نے مخالفانہ کارروائیوں کے سلسلے کا آغاز حزب التحریر کے میڈیا آفس کے سازوسامان کو قبضے میں لینے سے شروع کیا۔

 

اس کے بعد درجنوں خلافت کے داعی اور معززین کو گرفتار کرنے کی مہم شروع کی گئی جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے بدترین مجرمانہ افعال اختیار کیے اور چھاپوں اور گرفتاریوں کے عمل کے دوران براہ راست فائرنگ کی گئی جیسا کہ کللی کے علاقے میں واقع پیش آیا تھا۔  یہ بات قابل ذکر ہے کہ  یہ ظالمانہ اقدامات صرف تحریر الشام  کی جانب سے ہی نہیں کیے جارہے بلکہ جتنے بھی گروہ ریاستی انٹیلی جنس سے منسلک ہیں ان سب نے یہی طرز عمل اپنایا ہوا ہے۔اس سے پہلے داعش نے حزب التحریر کے اراکین کو گرفتار  اور انہیں حراساں کیا تھا یہاں تک کہ کچھ اراکین کو جان سے ہی مارڈالا تھا۔ اسی طرح فيلق الرحمن ،غوطہ میں جيش السلام ، صقور الشام بریگیڈ اور دیگر کئی گروہوں نے، جو بین الاقوامی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہاتھوں کا کھلونہ بننے کے لیے تیار ہیں،   خلافت کے داعیوں اور ہر سچ بات کرنے والے شخص کے خلاف ظالمانہ طرز عمل اختیار کیا تھا۔

اسلام کے مسکن شام کے مسلمانو! 

چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک خلافت کے داعی اور آزاد کرائے گئے علاقوں کے معززین جیلوں میں ہیں جیسےکہ انہوں نے سڑکوں اور گلیوں مین پر بنائی گئی  رکاوٹوں پر مسلمانوں کو قتل کیا ہے!   جیسے کہ  یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے نام نہاد حمایتی ممالک کی انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے آزاد کرائے گئے علاقے جابر بشار کو واپس کردیے، یا یہ وہ لوگ ہیں جو شام کے لوگوں پر ٹیکس اور ڈیوٹیاں لگا کر انہیں حراساں کرتے ہیں! جیسے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 'ساحل ' کی جنگ نہیں ہونے دی اور یک سمتی جنگ پر قائم رہے! جیسے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نےجابروں سے آزادی کیلئے لڑنے والے گروہوں کو طاقت و اثرو رسوخ  کے حصول کے لیے لڑنے والے گروہوں میں تبدیل کیا ہو! اور جیسےکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ظلم، تشدد، قید اور قتل کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہو!! 

اسلام کے مسکن شام کے مسلمانو!

آپ روسی حکومت  اور دوسری حکومتوں کے مجرمانہ افعال سے باخبر ہیں، یہ وہ جرائم ہیں جن کا نشانہ بننے سے کوئی مسجد، اسکول، بیکری، گھر یہاں تک کہ قید خانے بھی محفوظ نہیں ہیں، اور آپ سب یہ جانتے ہیں کہ جیلوں کو نشانہ بنانے کا مسئلہ آج پیدا نہیں ہوا ہے۔ ادلب کی مرکزی جیل کو ایک سے زائد بار نشانہ بنایا گیا  اور سیکڑوں قیدیوں اور ان کے رشتہ داروں، خواتین اور بچوں  کو قتل کردیا گیا  جو اپنے شوہر اور والدین سے ملنے آئے تھے۔ دوسری جیلوں کو بھی نشانہ بنایا گیااور اس بات سے سب باخبر ہیں  اس گروہی نظام کے تحت آزاد کرائے گئے علاقوں کی جیلوں میں ظلم، غنڈہ گردی اور حق کی آواز کو بند کرانے کی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے۔ یہ معاملات اور واقعات بڑھتے چلے جارہے ہیں کہ اب ان کو شمار کرنا بھی ممکن  نہیں رہا۔ ان گروہوں کے ذریعے تمام علاقوں میں مخلص لوگوں کو گرفتارکرنے ، انہیں جیلوں میں رکھنے اور پھر آزاد علاقوں پرعمومی بمباری؛ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سب کچھ جانتے بوجھتے قتل کرنے اور علاقوں سے دستبرادی پر مجبور کرانے کے مترادف ہے ، جیسا کہ اچانک اور فوری طور پر علاقوں کو خالی کردینے کا سلسلہ ڈھکا چھپا معاملہ نہیں ، اور اس طرح یہ ممکن ہوجاتا ہے کہ جیلیں شام کے جابر، بشار ، کے ہاتھوں میں چلی جاتی ہیں۔

 

اس طرح ہر ایک کو گروہی نظام کے تحت بنائی گئی جیلوں میں قید مظلوم قیدیوں کی رہائی کے لیے حرکت میں آنا چاہیے، اور ہر ایک مخلص  کو اپنی حیثیت سے قطع نظرایک موقف اپنانا چاہیے؛ تو اسے گروہوں کے رہنماوں کو اپنے فیصلے نام نہاد حمایتی ریاستوں کے دباؤ سے آزاد رہتے ہوئے کروانے کے لیے کام کرنا چاہیے اور مجرم حکومت کے خاتمے اور اسلام کی حکمرانی کے لیے آگے بڑھنا چاہیے جس میں کسی پر ظلم نہیں ہوتا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

وَقُلِاعۡمَلُوۡا فَسَيَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمۡ وَرَسُوۡلُهٗ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ‌ؕوَسَتُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‌ۚ

"اوران سے کہہ دو کہ عمل کئے جاؤ۔ اللہ اور اس کا رسول اور مومن (سب) تمہارےعملوں کو دیکھ لیں گے۔ اور تم غائب وحاضر کے جاننے والے (اللہ واحد) کیطرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تم کو بتا دے گا  "(التوبہ 9:105)۔

 

ولایہ شام میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک