الأربعاء، 15 رجب 1446| 2025/01/15
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعرات, 27 فروری 2014 م

سی این این العربیہ کی رپورٹ کے جواب میں اللہ کے اذن سے شام اوراس خطےمیں مستقبل خلافت راشدہ کاہی ہے جبکہ سفاک بشار اوراس کی بعث پارٹی دورکسی گڑھےمیں جاگریں گے

سی این این کے عربی چینل نے 25 فروری 2014 کو سفاک بشار کا بیان شائع کیا جب وہ شا م کےدارالحکومت دمشق میں بعث پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کررہاتھا۔ چینل نےیہ نہیں ذکر کیا کہ ملاقات کس تاریخ کوہوئی۔ بشار نے کہا "تین سال سے ملک کے اندر جاری بحران کے دوران دمشق کی ثابت قدمی نے شام کے قدم جمائے رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور یہ شہر دنیا کے دیگر دارالحکومتوں سے مختلف ہے ۔ یہ شہر اس حوالے سے ایک ممتاز حیثیت کا حامل ہے کہ یہ اسلام اور مسیحی دونوں وراثتوں کا امین ہے"۔ اس نے مزید کہا کہ "بعث پارٹی غداریوں کے واقعات کے بعد اب مزید طاقتور ہوگئی ہے" اور اس عمل کو 'تندرستی کی کیفیت' سے تعبیر کیا، نیز اس کو اندرونی صفائی (سیلف کلئیرنس ) قرار دیا اور وہ یہ سمجھتاہےکہ بعث پارٹی نے ملک کے اندر 'فکری جنگ ' میں کلیدی کرداراداکیاہے، اس کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ حالیہ بحران نے انتہاء پسندی کے مرکز کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اسلام کو مسترد کر دیا ہے ۔
شام کے مبارک انقلابی مسلمانو! یہ ہے مغرور امریکہ کا ایجنٹ اور ظالمانہ عالمی نظام کا پروردہ سفاک بشار جو ایک بار پھر شیطانی زبان کے ساتھ نمودار ہوا ہے، جو سچائی سے دور ہے اور جس کے ذریعے اسلام کے ساتھ اپنی نفرت کا اظہار کرتا ہے، جیسے ایک دیوانہ بڑبڑا رہا ہو۔ وہ ایسی باتیں کرتا ہے جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا، تاکہ وہ ایک ایسی حقیقت کے بارے میں لوگوں کو دھوکے میں مبتلا کر دے جسے سب اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ سب کوپتہ ہے کہ دمشق کےاس سرکش کے ہاتھ میں اب اپنے ملک کے اندر جنگ و امن کے فیصلے کا اختیار نہیں رہا اور دمشق جس کے وہ گُن گاتا رہتاہے، اب ایک مقبوضہ علاقہ بن گیا ہے اور یہ قابضین ایران اور اس کے مجرم چیلے، وہ لوگ ہیں جو اس جنگ کو چلا رہے ہیں ۔ اگر وہ اس جنگ کوبشار کی فوج کے سپرد کر دیں تو بشار کب کا ماضی کی داستان بن چکاہوتا.....اور یہ سب جانتے ہیں کہ بشار حکومت کی بعث پارٹی، جس کی حیثیت ایک گندے رومال کے علاوہ کچھ نہیں جس کے ساتھ وہ اپنا ہاتھ پونچھ سکے اور اگر کوئی پارٹی سے نکل جائے تب بھی اس کے اندر غلیظ ترین لوگ ہی رہ گئے ہیں ۔ بعث پارٹی میں اندرونی صفائی (سیلف کلئیرنس ) کاعمل نہیں ہوا،بلکہ یہ ایک ایسے تطہیری (refining process) عمل سے گزر رہی ہے،یہاں تک کہ یہ مکمل طور پر خالص گندگی کا ڈھیر بن جائے۔
جہاں تک دمشق کی بات ہے تویقیناً یہ دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے، مگراس لئے نہیں کہ اس ملعون نے اس کی گواہی دی ہے، بلکہ اس کی گواہی سیّدُ المرسلین سیّدُنا محمدﷺ نے دی تھی ۔ آپﷺ نے دمشق اور اس کے الغوطہ کے علاقے کے بارے میں بتایا، جس پر یہ درندہ صفت انسان دن رات بمباری کرتا رہتا ہے اور جس کے باسیوں پرظلم کرتے ہوئے اس کے دل میں ذرہ برابر رحم نہیں آتا۔ رسول اللہﷺ کی یہ گواہی بیہقی کی حدیث میں موجود ہے جو ابوالداردء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔آپﷺ نے فرمایا:
فُسْطَاطُ الْمُسْلِمینَ يَوْمَ الْمَلْحَمَةِ بِالْغُوطَةِ إِلَى جَانِبِ مَدِينَةٍ يُقَالُ لَهَا دِمَشْقُ، مِنْ خَيْرِ مَدَائِنِ الشَّام....
"گھمسان کی لڑائی کے دن مسلمانوں کاخیمہ(ہیڈکوارٹر) الغوطہ میں ہوگا جو دمشق نامی شہرکے قریب ہے، (دمشق) شام کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے"۔
یہ جواس نے کہاہے کہ"دمشق اسلامی اورمسیحی وراثتوں کاامین ہے" تو یہ صرف اسلامی حکومت کی فراخ دلی اوروسعت ظرفی کی وجہ سے ہے، کیونکہ اسلام نے طویل عرصے تک غیر مسلموں کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ عمومی اسلامی احکامات کے ضمن میں اپنے دینی امور سر انجام دیں اوراس کشادہ دلی کی وجہ اس کی یہ آمرانہ حکومت نہیں جس کے بدترین نظام حکومت کا تاریخ کے کسی دورمیں نشان نہیں ملتا۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ دمشق کی تعریفیں اس لئے کرتاہے کہ وہ دمشق کے لوگوں سے خائف ہے۔ ا س کے دل میں ان کیلئےکوئی محبت نہیں، کیونکہ انشاء اللہ دمشق، اس کے اور اس کی سیکولر پارٹی اورقابض جنگجوؤں کےلئے قبرستان ثابت ہوگا اور اسی کے اندر اسلام کے ستون کو کھڑا کیا جائے گا اور یہیں سے نور پھوٹنا شروع ہو گا، اس کو اللہ تعالی ٰ اسلام کا مسکن بنادے گا، جو عالمی ریاستوں سے ان کے مظالم کابدلہ لے گا اور صبح کا انتظار کرنے والے جلد اس کانظارہ کرلیں گے۔
جہاں تک اس کی یہ بات ہے کہ "حالیہ بحران نے انتہاء پسندی کے مرکز کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اسلام کو مسترد کر دیا ہے" تو ہم کہتے ہیں کہ بشار اور امریکہ، جس کی ہدایات پروہ بدترین قتل عام کا ارتکاب کر رہا ہے اور روس جو اُس کو اِس ظلم و بربریت میں مدد دیتا ہے اور ایرانی حکومت جو افغانستان سے لے کر عراق اور شام تک مسلمانوں کے خلاف امریکی جارحیت میں برابر کا شریک چلا آرہا ہے، سب کے سب عالمی دہشت گردی کا منبع ہیں اور مسلمانوں کے خلاف فکری اور مادی دہشت گردی کے بدترین حربوں کو استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کو خلافت راشدہ کی شکل میں اپنے مجوزہ منصوبے کی تکمیل سے روک لیں، وہ خلافت راشدہ جس کاقیام اللہ کے اذن سے اب پچھلے تمام ادوار سے کہیں زیادہ جلد متوقع ہے۔ اس کی گواہی شام کے وزیر خارجہ کی زبانی یوں سننے میں آئی، جس نے بالکل واضح طور پر کہا "ہم جانتے ہیں کہ جولوگ شام کے بدخواہ ہیں اور جو اسلامی ریاست ِخلافت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں، وہ کبھی بھی شام کی حدود پر نہیں رکیں گے"، اور ایسا ہی روسی وزیر خارجہ لاروف نے بھی کہا جواسلام دشمنی میں ا س سے کہیں زیادہ بڑھ کرہے۔ لاروف ہی تھا جس نے دنیا والوں کو خلافت کی واپسی کے بارے میں متعدد بار متنبہ کیا، سویہ بے وقوف کس قسم کی ناکامی کی بات کرتا ہے جب کہ شام میں سیاسی اسلام اس قوت کے ساتھ پیش قدمی کر رہا ہے جسے دیکھ کر دشمنوں کے دل خوف سے لبریز ہو رہے ہیں۔
ہم حزب التحریر (ولایہ شام ) کے شباب یہ جانتے ہیں کہ امریکہ، اس کے اتحادیوں اوراس کے ایجنٹ، سب نے اپنی سازشوں کو ایک کیا ہوا ہے اور اپنی افواج کو اپنے سرکش ایجنٹ بشار کی مدد کیلئے متحرک کرلیا یہاں تک کہ انہیں کوئی دوسرا سرکش دستیاب ہو جائے، جوخلافت کو روک کر ان کے اہداف و مقاصد اور ان کے مفادات کی خدمت بجا لائے، جیسا کہ ان کا خیال ہے، لیکن ان کی یہ خواہش انہیں تباہ و برباد کر دے گی۔ لہٰذا اللہ کے اذن سے، قرآن کی آیات اور حضرت مصطفیٰﷺ کی احادیث مبارکہ کے مطابق خلافت تو آکر رہے گی اور یہ ان لوگوں کے ہاتھوں ہوگا جو اس آیت کے مطابق ہوں گے:
صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا وَيَقُولُونَ مَتَى هُوَ قُلْ ط عَسَى أَنْ يَكُونَ قَرِيبًا
"جنہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا ، اُسے سچا کر دِکھایا ۔ پھراُن میں سے کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپناعہد پورا کردیا، اور کچھ وہ ہیں جو ابھی انتظار میں ہیں، اور انہوں نے (اپنے ارادوں میں) ذراسی بھی تبدیلی نہیں کی" (الاسراء: 51)

ہشام البابا
ولایہ شام میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے سربراہ

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک