الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 27 اپریل 2015 م

سقوط خلافت کے کی یاد میں حزب التحریرفلسطین  مختلف سرگرمیوں کے ذریعے مسلمانوں  کی امیدوں اور عزائم کو جلا بخشے گی

اسلام دشمن مغرب کی پشت پناہی سے    مجرم زمانہ  مصطفی کمال کے ہاتھوں ریاست خلافت کے انہدام کے چورانوے  (94)سال  مکمل ہونے پر  حزب التحریرفلسطین  اس المناک یاد کو  القدس ، غزہ اور مغربی کنارے کے کئی شہروں  میں اس  نعرے کے ساتھ منا رہی ہے کہ :

"نبوت کے طرز پر خلافت ہی نبوت کی میراث ہے جس سے ہم دین کی اقامت کریں گے"

اس مہم کا مقصد خلافت کے  دوبارہ قیام کی جدو جہد کے لیے مسلمانوں  کی حوصلہ افزائی کرنا اور  ان کو  اس کے پرچم تلے    جو کہ رسول اللہ ﷺ کا پرچم ہے ایک کرنا  ہے۔

حزب نے اپنی سرگرمیاں رجب کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی شروع کردی ہیں جس میں بیانات،درس ،ملاقاتیں اور پمفلٹ کی  تقسیم شامل ہےجبکہ مرکزی سرگرمیاں یوں ہوں گی:

1۔ جمعہ 15 مئی 2015کو مسجد اقصیٰ میں بہت بڑا   اجتماع ہو گا

2 ۔ اتوار17 مئی 2015 کو غزہ میں  بہت بڑی ریلی ہو گی

3 ۔ ہفتہ 23 مئی 2015 کو رام اللہ  میں ایک پورہجوم کانفرنس ہو گی

اس کے علاوہ  کئی خطاب،سمینار  اور کانفرنسیں مغربی کنارے اور غزہ کے کئی شہروں  میں  ہوں گی  اور حزب اپنی ان سرگرمیوں کا اعلان  اور تفصیلات وقت کے ساتھ ساتھ جاری کرے گی۔

حزب التحریراللہ سبحانہ و تعالٰی کے سامنے  گڑگڑاتی اور یہ دعا کرتی ہے کہ اللہ ان اعمال کو قبول کرے اورانہیں    ان میں حصہ لینے والوں کے نیکی کے  ترازو میں ڈالے  اور ان سرگرمیوں کے پیغام کو تمام مسلمانوں کے دل میں اتار دے ،خاص کر ان لوگوں کے دلوں میں جو اسلام اور مسلمانوں کی نصرت پر قادر  اور اس کے متمنی ہیں اور  نبوت کے طرز پر خلافت کے قیام کے آرزو مند ہیں۔

﴿أُولَئِكَ يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَابِقُونَ

" یہ لوگ نیکی میں جلدی کرتے ہیں اور یہ اس میں سبقت لے جاتے ہیں"(المؤمنون:61)

 

مقدس فلسطین میں حزب التحریرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک