الثلاثاء، 21 رجب 1446| 2025/01/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ مصر

ہجری تاریخ    7 من جمادى الثانية 1446هـ شمارہ نمبر: 1446 / 13
عیسوی تاریخ     پیر, 09 دسمبر 2024 م

پریس ریلیز

 شام کا انقلاب بے نقاب کرنے اور واضح کرنے والی چیز ہے؛

یہ غداروں کو بے نقاب کرے گا اور ایجنٹوں کو بے لباس کرے گا۔

عربی سے)ترجمہ)

 

مصر میں، ہم نے خبروں کی پر تسلسل کے ساتھ نظر رکھنے والوں کے ساتھ شام کے جابر کے زوال اور اس کے خاندان کے اقتدار کے خاتمے کی خبریں دیکھیں، خونریز انقلاب کے برسوں اور دہائیوں کے بعد کہ جس میں شام کے لوگوں نے ہر طرح کی تذلیل اور ظلم کا سامنا کیا۔

 

اب ہم سرزمین شام میں اپنے انقلابی بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں اور کنعان کی سرزمین سے خلوصِ دل کے ساتھ نصیحت کرتے ہیں کہ مصر اور اس کے انقلاب کے ساتھ جو ہوا اس سے سبق سیکھیں اور یہ سمجھیں کہ امریکہ کس طرح اپنے تسلط کو بحال کرنے اور اس کے ماتحت کٹھ پتلی نظام کو دوبارہ بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا، اور وہ بھی زیادہ بدتر شکل میں اور مصر کے لوگوں کے لیے زیادہ ظلم اور جبر کے ساتھ، تو ہم سے عبرت حاصل کرو اور نصیحت پکڑو، اور امریکہ کے دھوکے پر بھروسہ نہ کرو اور اس پر انحصار نہ کرو، اور اس کے سیاسی حل اور انتخابات کو قبول نہ کرو جن کا وہ دعویٰ کرتا ہے اور نہ ہی اقتدار کی منتقلی کو قبول کرو جیسا کہ وہ چاہتا ہے، اور مغربی نوآبادیاتی اداروں اور ان کے بین الاقوامی فیصلوں کو نہ سنو، کیونکہ یہ سب آپ کے انقلاب اور امنگوں کو چُرانے اور آپ کی قربانیوں کو ضائع کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، اور جان لو کہ آپ کا دشمن امریکہ ہے اور وہ لوگ جو اس کے اتحادی اور اس کے منصوبوں میں شامل  ہیں۔ تمام پڑوسی حکمران امریکہ کے خادم ہیں جو آپ اور آپ کے انقلاب کے خلاف اس کے منصوبوں اور سازشوں پر عمل درآمد کرتے ہیں، تو اردگان، بشار یا مصر کے سِیسی میں کوئی فرق نہیں ہے، یہ سب کافر مغرب کے خادم ہیں جو آپ کو مختلف طریقوں سے دھوکہ دیتے ہیں، اور یہ بھی جان لو کہ آپ کا دشمن آپ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا اور نہ ہی آپ کے ساتھ میز پر بیٹھے گا جب تک کہ اس کے پاس تمام راستے بند نہ ہو جائیں اور اسے کوئی راستہ نہ ملے اور اس کے علاوہ آپ پر اپنا تسلط بحال کرنے کا کوئی طریقہ نہ ملے، تو ان لوگوں کی بات نہ سنو جو اپنے دین کو تھوڑے سے داموں بیچ چکے ہیں، اور مصر میں ہماری حالت دیکھو اور سبق سیکھو جب ہم میں سے کچھ ظالموں پر بھروسہ کرتے تھے اور امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کے دھوکے پر یقین رکھتے تھے تو ان لوگوں نے انہیں بھیڑوں کی طرح ذبح کر دیا، اللہ آپ کو ایسے لوگوں کے شر سے بچائے!

 

تو ان سب کو رد کر دو جیسے گٹھلی کو تھوک دیا جاتا ہے اور اپنے انقلاب کو مکمل کرو اور پورے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے سوا کچھ بھی قبول نہ کرو، اور اس کی جگہ وہ لے آؤ جو تمہارے رب کو راضی کرے جس کے لیے تم نعرے لگاتے تھے کہ تم اس کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکو گے، اپنے نبی ﷺ کی سنت کی پیروی کرو جن کو تم کہتے تھے کہ وہ تمہارے قائد ہیں ہمیشہ کے لیے، اور اللہ کی اطاعت کرو جس کے بارے میں تم کہتے تھے کہ تمہارا اس کے سوا کوئی نہیں ہے (يا الله ما لنا غيرك يا الله) "اے اللہ ہمارا تیرے سوا کوئی نہیں ہے"، تو ان سب کا اختتام اسلامی ریاست کے قیام سے کرو جو، اللہ کی وجہ سے، تمہاری مدد کرے اور تمہاری دیکھ بھال کرے، اور جان لو کہ اس کے بغیر تمہیں کوئی بھلائی نہیں ملے گی، اور یہی نظام ایک نئی شکل اور نئے چہروں کے ساتھ واپس آ جائے گا۔ تمہیں غلام بنائے گا اور تمہارا مال لوٹے گا، تو ثابت کردو کہ تمہارا انقلاب اللہ کے لیے ہے جیسا کہ تم نے نعرہ لگایا تھا (هي لله هي لله) "یہ اللہ کے لیے ہے، یہ اللہ کے لیے ہے"، اور اس اللہ کے لیے امریکہ اور اس کے ایجنٹوں اور ان لوگوں سے لاتعلقی کا اعلان کرو کہ جو اس کے ساتھ ہیں، اور اللہ کے لیے ایک ایسی ریاست بناؤ جو اللہ کو تم سے راضی کر دے یعنی نبوت کے نقشِ قدم پر قائم خلافت راشدہ

 

﴿وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ﴾

"اور ظالموں کی طرف جھکاؤ نہ رکھو ورنہ تمہیں آگ چُھو لے گی اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی دوست نہیں، پھر تمہاری مدد نہ کی جائے گی" (سورۃ ھود، آیت 113)

 

ولایہ مصر میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ مصر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 01015119857- 0227738076
www.hizb.net
E-Mail: info@hizb.net

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک