الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

پریس ریلیز

 

ہالینڈ میں حزب التحریر کے اراکین کے ایک وفد نے ہیگ میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا

 

   بدھ13 اپریل 2016 کو  ہالینڈ میں حزب التحریر کے اراکین کے ایک وفد نے ہیگ میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ یہ دورہ  حزب التحریر کی اس عالمی مہم کا حصہ تھا  جو اس نے پاکستان  میں حزب التحریر کے شباب کے خلاف حکومت پاکستان  کے مجرمانہ اقدامات کو بے نقاب کرنے کے لئے شروع کی ہے۔

 

وفد کا استقبال پاکستانی سفیر شریف خان کے معاون نے کیا۔ شریف  خان صاحب کے ساتھ  پاکستان میں حزب التحریر کے شباب پر ہونے والے مظالم پر بات ہوئی۔  وفد نے شریف خان کو حزب التحریر ولایہ پاکستان کی جانب سے وہ یاداشت پیش کی  جس میں ان تمام شباب کے نام تھے جن کو  پاکستانی حکومت نے گرفتار کیا ہے یا اغوا کیا ہوا ہے، اور ان  میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کو پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے کئی سال  سےاغوا کر کے اپنی قید میں رکھا ہوا ہے مگر ان کے بارے میں اب تک  کسی کو کچھ معلوم نہیں۔

 

وفد نے شریف خان صاحب کو  بتایا کہ حزب التحریر   پر امن طریقے سے اسلام کی دعوت دیتی ہے جس کا تشدد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہوتا  اور حزب پورے عالم اسلام میں نبوت کے طرز پر  اس خلافت کے قیام کے لیے جدو جہد کر رہی ہے جس میں اسلام کو مکمل طور نافذ کیا جائے گا۔ وفد نے بتایا کہ پاکستان سمیت عالم اسلام کے مسائل کی وجہ اسلام کا عدم نفاذ اور مغرب سے قریبی تعلقات ہیں۔

 

وفد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حزب التحریر کے تمام شباب کو فوراً رہا کیا جائے  کیونکہ ان پر لگائے گئے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں، بلکہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے یہ اللہ کے دین کے خلاف جنگ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

 

اوکائی پا لا

 

ہالینڈ میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے

ہجری تاریخ :6 من رجب 1437هـ
عیسوی تاریخ : بدھ, 13 اپریل 2016م

حزب التحرير
نیدر لینڈ

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک