الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

27اگست2009ءکو امریکی سفیر این پیٹرسن نے پاکستان بھر میں تعمیر ہونے والے امریکی فوجی اڈوں کے حوالے سے اٹھنے والی متعدد رپورٹوں کے متعلق میڈیا سے خطاب کیا۔ ان رپورٹوں میں بیان کیا گیا ہے کہ امریکہ نے اسلام آباد میں سینکڑوں گھر کرائے پرحاصل کر لیے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ امریکہ فقط ایک ارب روپے کی قلیل رقم کے بدلے اسلام آباد میں 18ایکڑ زمین خرید چکا ہے تاکہ وہاں پر ایک وسیع و عریض سفارت خانہ تعمیر کیا جاسکے ،جس کے عملے کی تعداد سفارت خانے کے لیے مقرر کردہ 350افراد کی زیادہ سے زیادہ تعداد سے کہیں زیادہ ہوگی ،جس میں سینکڑوں مسلح فوجی بھی شامل ہونگے۔ اسی طرح یہ رپورٹیں بھی سامنے آئی ہیں کہ امریکہ کی پرائیویٹ فوجی تنظیم ‘بلیک واٹر ‘پشاور میں اپنی سرگرمیاں شروع کر چکی ہے۔ یہ وہی تنظیم ہے جسے امریکی وزارتِ خارجہ نے عراق میں کرائے پر حاصل کیا تھا ،اورجس نے امریکی فوج کے ساتھ مل کرکئی مسلمانوں کو قتل کرنے اور مسلمان عورتوں کی عصمت دری کرنے جیسے قبیح فعل سرانجام دیے تھے۔ اوریہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیںکہ امریکہ جیکب آباد میں ایسی تنصیبات کی تعمیر کی نگرانی کررہا ہے کہ جس کے ذریعے پاکستان کے اندر سے ہی ڈرون حملے لانچ کیے جائیں گے، اور ان حملوں کے اہداف کا تعین امریکی فوجی کریں گے۔

ہجری تاریخ :1 من محرم 1360هـ
عیسوی تاریخ : بدھ, 09 ستمبر 2009م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک