الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

8 مارچ خواتین کا عالمی دن ۔ ایک فریب!!

 

خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ بظاہر اسے عورتوں کی اقتصادی، معاشرتی اور سیاسی کامیابیوں کو منانے کا دن بتایا جاتا ہے۔ نیز اس دن عورتوں کی عزت و احترام، ستائش اور ان کے ساتھ اچھے سلوک کا بھی عمومی اعادہ کیا جاتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عالمی دن کی یہ تقریبات پاکستان اور دنیا بھر میں عورتوں کی حالت زار کی غلط منظر کشی کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ مسلم اور غیر مسلم خواتین کو دنیا بھر میں جن مسائل کا سامنا ہے وہ خود اسی مغربی نظرےۂ حیات کی پیداوار ہیں جس کو یہ خواتین کا دن فروغ دے رہا ہے۔


مغرب کے اپنے اندر یا جہاں کہیں بھی وہ اپنے قدم جماتا ہے، مغربی سرمایہ دارانہ حل کا نفاذ ایک ایسی صورتحال پیدا کرتا ہے جس میں عورت ظلم اور جبر کا شکار ہو جاتی ہے۔ جب بھی آزادیوں، انفرادیت اور برابری کے مغربی تصورات کو فروغ دیا جاتا ہے تو مکمل طور پر ایک کنفیوژن کا سماں ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مستحکم معاشرے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور عورت اور مرد کے مابین باہمی ہم آہنگی پر مبنی تعلقات تباہ ہو جاتے ہیں۔


مغربی افکار عورت اور مرد کے کردار، ان کے آپس کے تعلقات اور ان کے ایک دوسرے پر حقوق و فرائض جیسے کلیدی مسائل کو کبھی سمجھ پائے ہیں اور نہ کبھی ان کو حل کر سکے ہیں۔ شادی کے ادارے کی تحقیر اور زنا کے فروغ نے عورت سے اس کے اور اس کے بچوں کے نان نفقہ کا حق چھین لیا ہے۔ اور یوں خواتین کی ایک کثیر تعداد بیک وقت بچوں کی پرورش اور ملازمت کے کام سر انجام دے رہی ہے۔ مغربی معاشرے میں خاندانوں کا عدم استحکام بچوں میں خوراک کی کمی اور جرائم میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ عورت کی عزت کو اہمیت نہ دینے اور اسے محض ایک ذریعہ ہوس وتفریح بنا لینے سے وسیع پیمانے پر عورتوں کو ہراساں کرنے، تشدد اور زنا بالجبر کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ یہ کرپٹ مغربی حل معاشرے کے تمام طبقوں مثلاً امیر ،غریب، مشہور یا عام افراد سب کو متاثر کر رہا ہے۔


خواتین سے متعلق مغربی نظریات کی بدترین ناکامی کے باوجود مغربی حکومتیں مسلم معاشروں میں مغربی اقدار کے فروغ پر لاکھوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں۔ وہ اس نکتہ نظر کو فروغ دیتی ہیں کہ عورتوں پر جبر مذہبی قوانین کا نتیجہ ہے۔ جبکہ ان کے اس نظریے کی بنیاد ان کے اپنے مغربی تجرے پر ہے جو انہیں عیسائی چرچ اور اس کے حضرت عیسیٰ ؑ پر نازل کردہ قوانین میں تحریف کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ اور اس کا اللہ سبحانہُ و تعالیٰ کے حضرت محمد ﷺ پر نازل کردہ دین سے کوئی تعلق نہیں جس نے خواتین کو چودہ سو سال قبل ان کے حقوق عطا کئے تھے۔ اور جن کا مغربی عورت آج بھی صرف تصور ہی کر سکتی ہے۔ اس کے باوجود غدار مسلم حکمران مغربی اقدار کو جہاں تک ہو سکے فروغ دینے اور اسلام کے نفاذ کو مکمل طور پر روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔


اے پاکستان کی مسلم خواتین!
صرف اسلام ہی عورت اور مرد کی صحیح قدرو قیمت کا تعین کرتا ہے۔ اسلام ہی تعین کرتا ہے کہ مرد کے لئے کیا انصاف ہے اور عورت کے لئے مبنی بر عدل کیا ہے۔ اور محض اسلام ہی عورت اور مرد کے فرائض و حقوق متعین کرتا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:


(إِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِیْنَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِیْنَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِیْنَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِیْنَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّاءِمِیْنَ وَالصَّاءِمَاتِ وَالْحَافِظِیْنَ فُرُوجَہُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاکِرِیْنَ اللَّہَ کَثِیْراً وَالذَّاکِرَاتِ أَعَدَّ اللَّہُ لَہُم مَّغْفِرَۃً وَأَجْراً عَظِیْماً
)
''مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور متقی مرد اور متقی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور یاد کرنے والی عورتیں ،کچھ شک نہیں کہ ان کیلئے اللہ نے بخشش اور اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے۔‘‘(سورۃ الاحزاب : 35)


عورت کو یہ حقوق اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے عطا کئے ہیں اور کسی انسان کا بنایا ہو اقانون ساز ادارہ اس سے یہ حقوق چھین نہیں سکتا۔ آپ کے حکمران انسان کے خود ساختہ قوانین نافذ کر رہے ہیں۔ اورچنداسلامی قوانین کو غلط طریقے سے لاگو کر رہے ہیں۔جبکہ مغربی قوانین کو یکسر چھوڑ کر اسلام کو معاشرے میں مکمل طور پر ہمہ جہت طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے۔


صرف اسلام ہی عورت کو تعلیم، اقتصادیات، عدلیہ اور سیاست میں مکمل اور حقیقی شہری حقوق عطا کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عورتوں کے خلاف کسی قسم کے تشدد یا ظلم و زیادتی کو مکمل طورپر ممنوع ٹھہراتا ہے۔ اس کا انحصار عور ت کے خود کمانے کی صلاحیت یا اس کی معاشی قدر و قیمت پر نہیں۔ اسلام ان حقوق کو قانون تک محدود نہیں رکھتا بلکہ اسلامی معاشرے میں خود احتسابی اور عورت کے احترام کی اقدار پروان چڑھتی ہیں۔ یہی دراصل عورت کے خلاف جرائم اور تشدد کو روکنے میں معاون ثابت ہو تی ہیں اور عورت کو اس کے حقوق کی فراہمی میں کسی قسم کے امتیازی سلوک کو بھی روکتی ہیں۔


اسلام عورت کو عزت و احترام اس انداز سے عطا کرتا ہے کہ اس کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔ اسلام اس کی ہتک عزت کو حرام ٹھہراتا ہے؛ اس کی نسوانیت و خوبصورتی کا استحصال اور انہیں اشیاء یا سہولیات کی فروخت کا ذریعہ بنانا ممنو ع قرار دیتا ہے۔ اسلام محاسبے، ذمہ داری اور عورت کی دیکھ بھال کرنے کے تصور کو فروغ دیتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

((فاتقوا اللہ فی النساء فإنکم اخذ تمو ہن بامانۃ اللہ))

''عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، وہ تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور امانت ہیں۔‘‘


اگرچہ ایک ماں کو ملازمت کرنے کا حق حاصل ہے لیکن نان نفقہ اور دیگر اخراجات پورا کرنا باپ کے ذمے ہے۔ ان دونوں کی مؤثر ہم آہنگی نے ایک مستحکم مسلم معاشرے کوجنم دیا تھا ؛جس نے ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک خلافت کے سائے تلے مضبوط مسلمانوں کی کئی نسلیں تیار کیں جو زندۂ و جاوید، پر عزم اور انسانیت کے قائدین کے طور پر سامنے آتے رہے۔


اے پاکستان کی مسلم خواتین!


اے مسلمانوں کی ماؤں اور بیٹیو!
تمام دنیا اس وقت تیونس، لیبیااور مصر سے لے کر پاکستان بنگلہ دیش اور انڈونیشیا تک اسلام کی آمد کا انتظار کر رہی ہے۔ آج بھی آپ کثیر تعداد میں مغربی خواتین کو اسلام قبول کرتے دیکھ رہی ہیں۔ تو کیسا ہو اگر اسلام عملی اور مکمل طور پر بحیثیت خلافت نافذ ہو جائے؟ پہلے ہی مسلم خواتین غدار حکمرانوں کے ظلم و جبر کے باوجود اسلام کے لئے کھڑی ہو رہی ہیں۔ تو کیسا ہو اگر انہیں ایک خلیفۂ راشد کی مدد حاصل ہو جائے جو اسلام کے ذریعے حکومت کرے؟ حزب التحریر میں شامل اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر خلافت کے ازسرنو قیام کے کام میں شامل ہو جائیں۔ جو عورتوں اور مردوں کو کفر کی تاریکی سے نکال کر اسلام کے نور میں لے آئے گی۔ اللہ سبحان و تعالیٰ فرماتے ہیں۔


(الر كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنْ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ)
''اآر۔ (یہ) ایک کتاب (ہے) اس کو ہم نے تم پر اس لئے نازل کیا ہے کہ لوگوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاؤ (یعنی) ان کے رب کے حکم سے غالب اور قابلِ تعریف (اللہ کے) رستے کی طرف ۔‘‘ (سورۃ: ابراہیم: 1)

 

خواتین ممبران

حزب التحریر ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ :
عیسوی تاریخ : منگل, 01 مارچ 2011م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک