الأحد، 22 محرّم 1446| 2024/07/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

سانحہ کراچی و لاہور کا ذمہ دار سرمایہ دارانہ نظام ہے صرف خلافت ہی انسانیت کو اس ظالم نظام سے نجات دلا سکتی ہے

حزب التحریر سانحہ کراچی اور لاہور پر انتہائی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ ان حادثوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔ حزب التحریر ان حادثوں کی ذمہ داری سرمایہ دارانہ نظام اور اس کو نافذ کرنے والے سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں پر عائد کرتی ہے۔ یہ کوئی قدرتی آفت نہیں کہ جس پر فقط صبر کر لیا جائے اور نہ ہی یہ کوئی انسانی غلطی ہے کہ جس کو درگزر کر دیا جائے۔ سرمایہ دارانہ نظام انسان کو ایک معاشی حیوان قرار دیتا ہے اور دولت کے حصول کو ہی زندگی کا پہلا اور آخری مقصد قرار دیتا ہے۔ یہ اسی سوچ کا نتیجہ ہے کہ سرمایہ دار اپنے منافع کو بڑھانے کے لیے ہر طرح کے غیر انسانی فعل کو جائز سمجھتا ہے اور اس کے نتیجے میں ماحولیات، حفاظتی اقدامات اور انسانی صحت کو پہنچنے والے نقصان کو ایک لازمی امر سمجھتا ہے۔ یہ معاملہ صرف پاکستان کا نہیں ہے اور نا ہی یہ مسئلہ صرف مقامی صنعت کاروں کا ہے۔

دنیا آج بھی دسمبر 1984 کو بھارت کے شہر بھوپال میں ایک امریکی کارخانے یونین کاربائیڈ میں ہونے والے بدترین سانحہ کو نہیں بھولی جب گیس خارج ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ چند گھنٹوں میں لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ لاکھوں افراد ہمیشہ ہمیشہ کے لیے معزور ہو گئے تھے۔ تحقیقات نے بعد میں یہ ثابت کیا کہ کارخانے کے امریکی مالکان نے دانستہ حفاظتی اقدامات سے گریز کیا تھا تا کہ اپنے نفع کی شرح کو برقرار رکھ سکیں۔ اتنے بڑے سانحے پر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ،بھارت میں،تقریباً 26 سال بعد جون 2010 میں ادارے کے حادثہ کے وقت کے امریکی سربراہ وارن اینڈریسن کو محض دو سال قید اور دو ہزار ڈالر کی ایسی معمولی سزا دی گئی کہ پورے بھارت میں احتجاج شروع ہو گیا۔ امریکہ جیسے ملک میں بھی سرمایہ دارانہ نظام اور اس کو نافذکرنے والی قیادت پانچ کروڑ غریب امریکیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات پہچانے کے لئے ہر سال چند ارب ڈالر خرچ کرنے پر شدید تحفظات رکھتی ہے لیکن قومی سلامتی کے نام پر دوسری اقوام پر جنگیں مسلط کر کے کھربوں ڈالر بغیر کسی تردد کے خرچ کر دیتی ہے۔ دنیا بھر میں ہونے والے ایسے صنعتی حادثوں کے پیچھے عموماً یہی وجوہات سامنے آتیں ہیں کہ مالکان نے حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا کیونکہ حفاظتی اقدامات کرنے سے ان کے نفع میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ وہی مالکان پیداوار کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتے ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام ایک غیر انسانی نظام ہے اور اس کو نافذ کرنے والی قیادت بھی کسی بھی انسانی جذبہ سے خالی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکمران اپنی جان کی حفاظت اور صحت کو قائم رکھنے کے لیے تو پورے ملک کے وسائل جھونک دیتے ہیں لیکن عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے محض مگرمچھ کے آنسو ہی بہاتے ہیں۔

صرف اور صرف اسلام کا معاشی نظام جو کہ خلافت کے ذریعے نافذ ہوتا ہے انسانیت کو اس ظالمانہ سرمایہ دارانہ نظام سے نجات دلا سکتا ہے کیونکہ اسلام کا نظام انسان کو معاشی حیوان نہیں بلکہ اشرف الامخلوقات سمجھتا ہے اور انسان کی حفاظت اور بہتری کو ہر قسم کے معاشی فائدے پر فوقیت دیتا ہے۔

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

شہزاد شیخ

 

ہجری تاریخ :
عیسوی تاریخ : جمعرات, 13 ستمبر 2012م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک