بسم الله الرحمن الرحيم
کتاب "طلوع خلافت" جاری کر دی گئی خلافت میں قیادت کا کوئی فقدان نہیں ہو گا
آج حزب التحریر ولایہ پاکستان نے عربی، اردو اور انگریزی زبان میں کتاب "طلوع خلافت" جاری کر دی ہے۔ یہ کتاب اس بات پر مفصل روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح اسلامی دستور پر مبنی پالیسیاں خلافت کے قیام کے بعد پاکستان کو حقیقی تبدیلی کی راہ پر ڈال دیں گی۔ اس کتاب میں حکمرانی کے اہم شعبوں جیسے معیشت، تعلیم، افواج اور خارجہ پالیسی پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب ہر نئے آنے والے حکمران نے غیر اسلامی نظام کو اسلامی بنانے کا جھوٹا وعدہ کر کے عوام کو دھوکہ دیا، یہ کتاب اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ اسلامی آئین بغیر کسی التوأ کے فوری اور مکمل طور پر نافذ کیا جا سکتا ہے۔ یہ کتاب کئی دہائیوں سے لوگوں کی اس شکایت کا بھی جواب ہے کہ "قیادت کا فقدان ہے"۔
نظام خلافت شخصیات پر انحصار نہیں کرتی بلکہ یہ ایک ایسا مضبوط اور شفاف نظام ہے جو صرف اور صرف اسلام پر مبنی ہے۔ خلافت 1973 کے آئین کے تحت لوگوں کی ذاتی خواہشات اور مفادات کی بنیاد پر حکمرانی کا خاتمہ کر دے گی۔ خلافت میں ہر قانون صرف اور صرف وحی یعنی قرآن اور سنت سے اخذ کیا جاتا ہے۔ خلافت اس سلسلے کا بھی خاتمہ کر دے گی جہاں آئین کو اسمبلی میں بیٹھے انسان، وہ انسان جس کی ذہنی استعداد انتہائی محدود ہے، دو تہائی اکثریت سے تبدیل کر دیتے ہیں۔ خلافت میں آئین کی ہر شق قرآن و سنت سے لی جاتی ہے جس کو نازل کرنے والا اللہ سبحانہ و تعالی ہیں جو تمام علم رکھتے ہیں، جو البصیر اور السمیع ہیں۔ خلافت کا نظام ایسا ہے کہ جو مخلص رہنماوں میں موجود قابلیت کو ابھارتا ہے اور کرپٹ لوگوں کو حکمرانی سے دور رکھتا ہے۔ یقیناً ماضی میں خلافت نے زبردست رہنما پیدا کیے جنھوں نے اسلام کو نافذ کیا، ایسے مسلمان سیاست دان پیدا کیے جنھوں نے امت کے لیے انصاف، خوشحالی اور تحفظ کو یقینی بنایا تھا۔
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ
"اللہ تعلی تمھیں تاکیدی حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں انھیں پہنچاو! اور جب لوگوں کا فیصلہ کرو تو عدل و انصاف سے فیصلہ کرو!" (النسأ:58)
نوٹ :اس کتاب کو دیکھنے کے لیے اس ویب سائٹ لنک کو دیکھیں۔
https://docs.google.com/folder/d/0B-q13r1ewMMDZ05QcDBZRktxNEU/edit
Short Link:
میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ :
عیسوی تاریخ : جمعرات, 14 مارچ 2013م
حزب التحرير