السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

نوید بٹ کو رہا کرو پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کی رہائی کے لیے انڈونیشیا سے لے کر تیونس تک جاری بین الاقوامی مہم  


PDF فائل داؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

 

 پیش لفظ :لاپتہ ہے مگر کبھی بھی بُھلایا نہیں گیا

 

نوید بٹ ،اس امت کا معزز اور قابل احترام بیٹا، اسلام اور خلافت کا بے خوف داعی،جسے 11مئی2012کو پاکستان میں چیف امریکی ایجنٹ جنرل کیانی کے غنڈوں نے اغوا کرلیا تھا۔ کیانی کا یہ جرم اس امریکی پالیسی کا نتیجہ ہے جس کے تحت اسلام اور خلافت کی واپسی کی بڑھتی ہوئی خواہش کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔نوید آج بھی ظالموں کی قید میں اور لاپتہ ہے۔

 

یہ کتاب اس عالمی مہم کو بیان کرتی ہے جو پوری مسلم دنیا اور دیگر ممالک میں حزب التحریرنے اپنے امیر ،مشہور فقہی،شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ کی قیادت میں نوید بٹ کی رہائی کے لیے شروع کی ہے۔ یہ اس بات کا اعلان ہے کہ اس امت کواپنے بیٹوں کی قربانیوں پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالی کبھی بھی اپنے بندوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں کرتا۔ یہ کتاب اس بات کا مظہر ہے کہ امت ان لوگوں کی عزت کرتی ہے جو اسلام اور اسلامی طرز زندگی کی بحالی کے لیے خلافت کے قیام کی جدوجہد میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ اور یہ کتاب ان تمام لوگوں کواس بات کی یاد دہانی کراتی ہے جو ظالموں کے اس دور میں اسلام کی بات کرنے اور خلافت کے قیام کی جدوجہد کرنے میں آزاد ہیں کہ وہ لازماً اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اللہ سبحانہ و تعالی کی رضا اور کامیابی کی جستجو کریں۔  اور انشاءاللہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب مسلمان نوید بٹ کو اپنے کندھوں پر اٹھائے خلافت کی واپسی کا جشن منائیں گے

 

((يُرِيدُونَ أَن يُطۡفِـُٔواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفۡوَٲهِهِمۡ وَيَأۡبَى ٱللَّهُ إِلَّآ أَن يُتِمَّ نُورَهُ ۥ وَلَوۡ ڪَرِهَ ٱلۡكَـٰفِرُونَ ﴿٣٢﴾ هُوَ ٱلَّذِىٓ أَرۡسَلَ رَسُولَهُ ۥ بِٱلۡهُدَىٰ وَدِينِ ٱلۡحَقِّ لِيُظۡهِرَهُ ۥ عَلَى ٱلدِّينِ ڪُلِّهِۦ وَلَوۡ ڪَرِهَ ٱلۡمُشۡرِكُونَ))

"وہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں مگر اللہ اپنے نور کو مکمل کیے بغیر ماننے والا نہیں خواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔ وہی ہے جس نے اپنے بندے کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے تمام ادیان پر غالب کردے اگرچہ مشرکین کو یہ ناگوار ہی گزرے“ (التوبہ:31-32)

                                  

ہجری تاریخ :9 من رمــضان المبارك 1434هـ
عیسوی تاریخ : جمعہ, 19 جولائی 2013م

حزب التحرير
ولایہ پاکستان

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک