×

خبردار

JUser: :_load: نہیں کرسکتا to load user with id: 588

الجمعة، 17 رمضان 1447| 2026/03/06
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

پاکستان کے مسلمانوں میں موجود اہل ِاثرو رسوخ عدلیہ، وکلابرادری، سیکیورٹی اداروں اور خصوصاً انسانی حقوق کے علمبرداروں کے نام

پاکستان میں خلافت کے داعیوں کے خلاف کیے جانے والے شدید اور طویل ظلم و ستم  کے حوالے سے ہم آپ سے مخاطب ہیں۔ خلافت کے ان داعیوں میں سے کئی نے  سیکیورٹی ایجنسیوں کے ہاتھوں شدید تشدد کا سامنا کیا ہے جس میں  سونے نہ دینا، بدترین مار پیٹ، زبردستی دماغی توازن خراب کرنے والی ادویات پلانا اور بجلی کے جھٹکے شامل ہیں۔ کچھ کو گرفتار کیا گیا اور کچھ کو اغوا کر کے غائب کردیا گیا اور  وہ اب تک لاپتہ ہیں۔ جو لوگ جیلوں میں ہیں انتظامیہ انہیں ضروری طبی سہولیات اور ملاقات  کے حق سے محروم رکھ رہے ہیں۔  اور ایجنسیاں ان لوگوں کے خاندان والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو ہراساں کررہی ہیں  جو جیلوں میں ہیں یا جنہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔


حزب التحریر کے خلاف ظلم وستم ختم کرو

انصاف پسند لوگوں کو خلافت کے داعیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے

  پاکستان کے مسلمانوں میں موجود اہل  ِاثرو رسوخ عدلیہ، وکلابرادری، سیکیورٹی  اداروں اور خصوصاً انسانی حقوق کے علمبرداروں کے نام

پاکستان میں خلافت کے داعیوں کے خلاف کیے جانے والے شدید اور طویل ظلم و ستم  کے حوالے سے ہم آپ سے مخاطب ہیں۔ خلافت کے ان داعیوں میں سے کئی نے  سیکیورٹی ایجنسیوں کے ہاتھوں شدید تشدد کا سامنا کیا ہے جس میں  سونے نہ دینا، بدترین مار پیٹ، زبردستی دماغی توازن خراب کرنے والی ادویات پلانا اور بجلی کے جھٹکے شامل ہیں۔ کچھ کو گرفتار کیا گیا اور کچھ کو اغوا کر کے غائب کردیا گیا اور  وہ اب تک لاپتہ ہیں۔ جو لوگ جیلوں میں ہیں انتظامیہ انہیں ضروری طبی سہولیات اور ملاقات  کے حق سے محروم رکھ رہے ہیں۔  اور ایجنسیاں ان لوگوں کے خاندان والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو ہراساں کررہی ہیں  جو جیلوں میں ہیں یا جنہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔

یہ وحشیانہ رویہ ان معزز مسلمانوں کے خلاف روا رکھا جارہا ہے جو ذمہ دار بیٹے ہیں یا باپ ہیں، جن کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے ہے اور  اس کھلے خط کے آخر میں دی گئی فہرست سے یہ بات بالکل واضح ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات مشہور و معروف ہے کہ حزب التحریر ایک سیاسی جماعت ہے جو رسول اللہﷺ کے بتائے ہوئے غیر متشدد طریقے کے مطابق پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا میں کام کرتی ہے۔

لہٰذا ، ہم آپ سے براہ راست پوچھتے ہیں کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ کی نگاہوں کے سامنے محض خلافت کا مطالبہ کرنا اس قدر سنگین جرم بن گیا ہے؟ اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کی نگاہوں کے سامنے اِس ملک میں ،جو کہ اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، اسلام کا مطالبہ کرنے والا  شدید سزا کا مستحق بن گیا ہے ؟ آخر کیسے اسلام کے نفاذ کا مطالبہ کرنے کو ایک فرض کو پورا کرنےکے سوا کچھ اور سمجھا جا سکتا ہے جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ یہ فرماتے ہیں، وَمَنْلَمْيَحْكُمْبِمَاأَنزَلَاللَّهُفَأُوْلَئِكَهُمْالظَّالِمُونَ"اور جو کوئی اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے مطابق فیصلہ نہ کرے وہ ظالم ہے"(المائدہ:45)   ؟  اور خلافت کے قیام کی حمایت کرنے کو بہترین اعمال میں سے سب سے بہتر عمل ہونے کے علاوہ اور کیا قرار دیا جاسکتا ہے جب رسول اللہﷺ نے اس کی واپسی کو ظلم کے خاتمے کا سبب قرار دیا ہے، ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ"پھر ظلم کی حکمرانی ہو گی اور اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہیں گے۔ پھر جب  اللہ چاہیں گے  اس کا خاتمہ کردیں گے۔ اس کے بعد نبوت کے طریقے پر خلافت ہو گی" اس کے بعد رسول اللہ ﷺخاموش ہوگئے(احمد)؟۔

لیکن معاملات کا فیصلہ ان کے اختتام کے مطابق ہوتا ہے، لہٰذا ابھی اتنی دیر نہیں ہوئی کہ آپ ان مظالم کے خاتمے کے لئے اپنی آواز بلند نہ کریں۔ یقیناً یہ عمل کرنے کے لئے ماحول سازگار ہے کیونکہ حزب التحریر کے خلاف جرائم اس قدر زیادہ ہوگئے ہیں کہ اب معاشرے کے تمام اہم مراکز میں حزب التحریر کے متعلق بات چیت کی جارہی ہے۔ لہٰذا ، جو لوگ اپنی آواز خلافت کے حق میں بلند کریں گے انہیں پسند کیا جائے گا اور سراہا جائے گا اور وہ ان لوگوں سے ممتاز نظر آئیں گے جو خاموش ہیں یا پھر ظالم حکومت کے وحشیانہ اعمال پر انہیں داد دے رہے ہیں۔  لہٰذا ، ہم آپ کے حوالے ایک فہرست کررہے ہیں، یہ فہرست ان چند خلافت کے داعیوں کی ہے جو اس وقت پابند سلاسل ہیں یا پھر جنہیں حکومتی ایجنسیوں نے لاپتہ کردیا ہے۔ یہ فہرست اور خط دیتے ہوئے ہم آپ کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ناانصافیوں  اور ظلم کو ختم کرنے میں اپنا  کردار ادا کریں۔

نام عمر پیشہ خاندان موجودہ پتہ
1 آغا طاہر 39 ٹیکسٹائل انجینئر شادی شدہ اور چار بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
2 ارشد جمال 38 انفارمیشن ٹیکنالوجی شادی شدہ اور تین بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
3 اسد 45 اسکول ٹیچر شادی شدہ اور سات بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
4 ڈاکٹر افتخار احمد 40 میڈیکل ڈاکٹر شادی شدہ اور تین بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
5 کامران شیخ 39 کالج لیکچرار شادی شدہ اور تین بچے نامعلوم
6 منظر عزیز 57 کاروباری شادی شدہ اور چار بچے نامعلوم
7 نوید بٹ 47 الیکٹریکل انجینئر شادی شدہ اور چار بچے نامعلوم
8 سعد جگرانوی 42 کاروباری شادی شدہ اور نو بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
9 سلیم سیٹھی 38 جرنل ازم(صحافت) میں ماسٹرز شادی شدہ ، کوئی اولاد نہیں کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
10 شہزاد احمد ملک 29 الیکٹرانک انجینئر شادی شدہ اور ایک بچہ کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
11 شہریار نجم 33 ایم۔ بی۔اے غیر شادی شدہ کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
12 قمر عباس 43 لیکچرار اکنامکس شادی شدہ اور چار بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
13 ذیشان اختر 38 ٹیکسٹائل انجینئر شادی شدہ اور چار بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور

    

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس

 

Read more...

اہل شام اسلامی منصوبے اورسیکولر منصوبے کے درمیان تصادم میں قدم رکھ چکے ہیں

کافر مغرب نے 1924 میں ریاست خلافت کو گرانے  اور اسلامی سرزمین کو بے وقعت ریاستوں میں تقسیم کرنے کے بعد مسلمانوں کی گردنوں پر  اپنے ایجنٹوں کو حکمران کے طور پر مسلط کر دیا۔ لہٰذا وہ مسلمانوں پر سیکولرنظام (جو  کافر مغرب کا نظام ہے)کے ذریعے حکومت کرتے ہیں،ہر اس شخص سے لڑتے ہیں جو  نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کی طرف دعوت دیتا ہےاور  یہ ان سرحدوں  کا دفاع کرتے ہیں  جن کو اسلام کے دشمنوں نے  اسلام سے عداوت اور وطنیت سے وفاداری  کی بنیاد پر  قائم کی ہیں....

Read more...

سانپ کا سر کچل دو: لاہور بم دھماکہ پاکستان کی سرزمین سے تمام بیرونی دشمن ایجنسیوں کے وجود کے خاتمے کا تقاضا کرتا ہے

حزب التحریر ولایہ پاکستان  27 مارچ 2016 کو لاہور کے ایک باغ میں  خوفناک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہے جہاں عیسائی حضرات عیسٹر کا تہوار منانے کے لئے  موجود تھے اور جس کے نتیجے ستر سے زائد لوگ جاں بحق ، دوسو پچاس  زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں، مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ كَتَبْنَا عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا"اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ لکھ دیا کہ جو شخص کسی کو بغیر اس کے کہ وہ کسی کا قاتل ہو یا زمین میں فساد مچانے والا ہو، قتل کر ڈالے تو گویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کردیا اور جو شخص کسی ایک کی جان بچالے تو اس نے گویا تمام لوگوں کو زندہ کردیا "(المائدہ:32)

Read more...

قحط میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا

سوال : السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  ہمارے فاضل شیخ ، اللہ آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرما ئے۔  میں ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں مجھے آپ سے قومی امید  ہے کہ آپ جواب دیں گے۔  ہم نے پڑھا ہے کہ عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے الرمادۃ(قحط) کے سال  چور کا ہاتھ نہیں کاٹا۔  کیا اس حالت میں حکم کو معطل کرنا  کسی علت کی وجہ سے تھا  جس کے گرد یہ حکم وجود اور عدم وجودکے اعتبار سے گھومتا ہے؟؟  اگر یہ بات ہے  تو ہاتھ کاٹنے کے حکم کی علت کیا ہے؟ کیا سزاوں کی علتیں ہیں جن کے گرد یہ گھومتے  ہیں؟ اللہ برکت دے۔ختم شد

Read more...

سوال کا جواب: امریکہ خلیج سربرہی کانفرنس

سوال:امریکی صدر اوبا ما20 اپریل 2016 کو سعودیہ پہنچا۔ یہ 2009 میں صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد  اس کا چوتھا دورہ ہے۔ اس نے پہلی ملاقات سعودی بادشاہ سلمان آل سعود کے ساتھ کی جو ایک دن بعد ریاض میں ہونے والی امریکہ خلیج سربراہی کانفرنس  سے پہلے تھی۔

Read more...

سوال کا جواب: شرعی علت

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

  ہمارے معززشیخ کیا آپ درج ذیل سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟ سوال شرعی علت  سے متعلق ہے،کہ اس کا اندراج  بندوں کے افعال سے متعلق شارع کے خطاب کے ضمن میں کہا ں ہوتا ہے؟ کیا اس کا اندراج  اقتضاء (پیروی) کے خطاب کے تحت ہو تا ہے یا پھر وضع (صورتحال)  یا پھر اختیار کے تحت ہوتا ہے؟  اور یہ کہ علت اور سبب میں کیا فرق ہے؟

Read more...

سوال کا جواب: لبنان کے صدارتی انتخابات اور سعودی – ایران اختلافات

سوال :

یہ دیکھا جارہا ہے کہ جمہوریہ لبنان کے صدر کا انتخاب  پیچیدہ ہوتا جارہا ہے  اور پارلیمنٹ میں کوٹہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔

 

Read more...

سوال کا جواب: نہی کےعقودکےباطل ہونے کی دلیل اجماع ِصحابہ ہے

سوال:

محترم عالم عطاء بن خلیل ابو الرشتہ حفظہ اللہ،

السلام علیکم ورحمۃ اللہ،

یہ عبارت کتاب الشخصیۃ کے صفحہ 232 کی ہے: "اس کے علاوہ صحابہ رضوان اللہ علیھم نے بھی نہی کےعقود کےفاسد اور باطل ہونے پر استدلال کیا 

Read more...

سوال کا جواب: شام اور لیبیا میں تازہ ترین سیاسی پیش رفت

شام میں تازہ ترین جنگ بندی کے حوالے سےآج تک ہونے والی پیش رفت کو دیکھنے سے یہ لگ رہا ہے کہ اس بار امریکہ جنگ بندی اور شام میں سیکولر حکومت تشکیل دینے کے لیے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت کے انعقادکے معاملے میں سنجیدہ ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟  کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ نے موجودہ ایجنٹ بشار کی جگہ کسی دوسرے متبادل ایجنٹ کو لانے کی کوششوں کو ختم کردیا ہےاور بشار کو ہی باقی رکھنے کافیصلہ کیا ہے؟....

Read more...

سوال کا جواب: قتل خطاء کی دیت

السلام علیکم، میرا ایک سوال ہے: کتاب نظام العقوبات میں ہے کہ قتل کی چار قسمیں ہیں،  چوتھی قسم وہ ہے جو خطاء کی طرح ہے،  اس کو ایسا قتل سمجھا جاتا ہے جس میں قاتل کا ارادہ قتل کا  نہیں تھا۔  اگر ارادہ نہیں تھا تو دیت(خون بہا) کیوں ادا کرے گا،  جبکہ حدیث شریف میں ہے کہ میری امت کی خطاء پر مواخذہ نہیں؟

 

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک