حزب التحریر نے ملک بھر میں درجنوں کامیاب 'خلافت ریلیاں‘ اور مظاہرے منعقد کئے؛ ہزاروں کی شرکت ، سات کارکن گرفتار ریلیوں کا مقصد عوام کو اور اہل طاقت کو باور کرا ناتھا کہ حقیقی تبدیلی صرف خلافت سے ہی ممکن ہے
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
حزب التحریر نے اعلان کے مطابق 5 نومبر کو لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ملتان اور رحیم یار خان میں چالیس سے زائد 'خلافت ریلیاں‘ اور مظاہرے منعقد کئے جن میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔ سخت سکیورٹی کے باوجود حزب کے دلیر شباب نے مسجد شہداء لاہور ، بلیو ایریا اسلام آباد، پشاور پریس کلب اور جہانگیر پارک صدر کراچی میں مظاہرے کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ حکومت نے کل حزب التحریر کے تین کارکنوں کو راولپنڈی اور لاہور سے گرفتار کیا جبکہ آج پنڈی سے ہی چار اور شباب کو گرفتار کر لیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عین جمعہ کے وقت جب حزب التحریر نے مختلف علاقوں سے ریلیان نکالنی تھیں درہ آدم خیل کی ایک مسجد میں دھماکہ کر دیا گیا جس کی وجہ سے پورے میڈیا کی توجہ اس قتل عام کی طرف مبذول ہو گئی۔ امت اور میڈیا کی توجہ بانٹنے کے لئے حکومت اور امریکی پرائیویٹ ایجنسیاں پہلے بھی اسی قسم کی کاروائیاں کرتی رہی ہیں۔ لیکن حزب حکومت اور ان کے آقا امریکہ کو بتا دینا چاہتی ہے کہ وہ کچھ بھی کر لیں خلافت کی پکار دن بدن زور پکڑ رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب خلافت کا پر نور سورج طلوع ہو گا اور پوری دنیا کو منور کر دے گا۔ آج کی ریلیوں نے امت میں پائی جانے والی تبدیلی کی خواہش کو درست سمت دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ امت جان چکی ہے کہ حقیقی تبدیلی چہروں کی تبدیلی سے ممکن نہیں اور جب تک یہ سرمایہ دارانہ نظام اکھاڑ کر خلافت کا نظام نافذ نہیں کیا جائیگا کسی تبدیلی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ حزب افواج پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پاکستان کو اس ابتر صورتحال سے نکالنے کے لئے اپنا شرعی فرض ادا کرے اور حزب التحریر کو نصرت دے کر خلافت راشدہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان