الخميس، 09 رجب 1446| 2025/01/09
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
غزہ اور رفح کی حمایت میں ایک بڑی عوامی ریلی!

بسم الله الرحمن الرحيم

*مبارک سرزمین فلسطین: قلقیلیہ میں حزب التحریر*

غزہ اور رفح کی حمایت میں ایک بڑی عوامی ریلی!

(عربی سے ترجمہ)

 

ہفتہ، 18 مئی 2024ء کو قلقیلیہ شہر کے مرکز میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے، جو کہ گورنریٹ اور ملحقہ علاقوں سے آئے تھے، جنہیں حزب التحریر نے مبارک سرزمین فلسطین میں یکجا کیا تھا۔ اس کا مقصد لوگوں سے غزہ اور رفح کی حمایت میں اپیل کرنا تھا، اور احتجاج کا انعقاد کرنا تھا جس کا عنوان تھا، اے مسلمانو: غزہ کے بعد رفح مدد کے لئے پکار رہا ہے، تو اس کو بچاؤ۔

 

امت اسلامیہ اور اس کی افواج سے فوری اور پُرزور اپیل کی گئی کہ وہ رفح اور غزہ کی مدد کے لئے نکلیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں مرد، بزرگ اور بچے شامل تھے، اور سب نے غم و غصے سے بھرپور آوازوں میں نعرے لگائے، امت اور اس کی افواج کو پکارا اور اہل فتح و قوت سے درخواست کی کہ وہ غزہ کے بچوں، خواتین اور مجاہدین کی مدد کے لئے آئیں، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔

 

شرکاء نے بینرز اور نعرے بلند کیے جن میں غزہ اور رفح کی مدد کی اپیل کی گئی، اور نعرے لگائے جن میں امت اور اس کی افواج سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تاکہ غزہ کے بچوں اور خواتین کو بچایا جا سکے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔

 

انجینئر باھر صالح، جو کہ مبارک سرزمین فلسطین میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے رکن ہیں، نے مجمع سے خطاب کیا۔ انہوں نے عرب اور مسلم حکمرانوں، خصوصاً مصر اور اردن کے حکمرانوں پر شدید تنقید کی کہ انہوں نے غزہ کی حمایت میں ناکامی کا مظاہرہ کیا اور غزہ، اس کے بچوں اور خواتین کی مدد کے لئے افواج نہیں بھیجیں۔ انہوں نے کہا: بزدل درندہ صفت وجود نے اگر مسلم حکمرانوں کی بزدلی اور غداری نہ دیکھی ہوتی تو وہ غزہ پر حملہ کرنے کی کبھی جرأت بھی نہ کر پاتا اور بچوں، خواتین، اور پناہ گزینوں پر حملہ کرنے کے قابل نہ ہوتا۔ اس نے کوئی ریڈ لائن ایسی نہیں چھوڑی جسے پامال نہ کیا ہو، کوئی سرحد نہیں چھوڑی جسے عبور نہ کیا ہو، اور کوئی وقار نہیں چھوڑا جسے مٹی میں نہ ملایا ہو، لیکن مسلم حکمرانوں نے وہ رد عمل نہیں دکھایا جو دکھانا چاہئے تھا۔

 

انہوں نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ قابض وجود لڑنے کے قابل نہیں ہے اور یہ محاصرہ اور تباہی کے فریب کے تحت فیصلہ کن فتح حاصل کرنا چاہتا ہے۔ امت کو چاہیے کہ وہ غزہ کے لوگوں کے ساتھ اس تاریخی جنگ میں متحد ہو جائیں اور ان کا ساتھ دیں۔

 

باھر صالح نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو حکمرانوں پر انحصار جاری رکھنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا: جان لو کہ یہ حکمران تمہاری حفاظت نہیں کریں گے، نہ ہی تمہارے وطن یا زمین کو بچائیں گے، اور وہ پہلے تمہارے خلاف سازش کریں گے، جیسا کہ وہ اب غزہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں! اور وہ تمہیں دشمن کے حوالے کر دیں گے، جیسا کہ انہوں نے غداری کرتے ہوئے جنگوں میں کیا۔ جو بھی ویسٹ بینک پر ہتھیار ڈالے گا وہ ایسٹ بینک کی حفاظت بھی نہیں کرے گا، جس کسی نے آل اقصیٰ اور بابرکت زمین کو چھوڑ دیا ہے وہ قاہرہ کی بھی حفاظت نہیں کرے گا، اور جو کوئی اکتوبر میں مصری فوج کو ہتھیار ڈالنے اور اپنی فتوحات کو شکست سے غداری کے معاہدے میں بدل دیتا ہے، وہ سکندریہ کی حفاظت بھی نہیں کرے گا!

 

صالح نے اپنی تقریر کے اختتام پر امت کو مخاطب کیا اور یاد دلایا کہ موقع ابھی گزرا نہیں ہے بلکہ وہ آن پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’بزدل، کینہ پرور وجود اپنے بدترین دن گزار رہا ہے، اس کا آخری وقت قریب ہے، اور وہ تھک چکا ہے اور بکھر رہا ہے، اور لوگوں سے اس کا تعلق منقطع ہو رہا ہے، جبکہ اللہ کی طرف سے اس کے لئے کوئی مدد موجود نہیں ہے۔ یہ (قابض یہودی وجود) اپنے ہاتھوں سے اپنی جڑیں اکھاڑ پھینک رہا ہے۔ اس کی بدصورتی دنیا پر عیاں ہو چکی ہے حتیٰ کہ مغرب میں اس کے حامی ممالک میں بھی اس کا مکروہ چہرہ آشکار ہو چکا ہے اور آویزاں ہے... تو اللہ کے حکم پر عمل کریں اور ان غدار حکمرانوں کے تخت گرا دیں! اور اپنے اقصیٰ اور اپنے پیغمبرﷺ کے مسریٰ کی طرف کوچ کریں، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، اپنی مبارک سرزمین فلسطین میں غزہ اور رفح کو آزاد کرائیں“۔

 

احتجاج کو ختم کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عفیف شدید نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے التجائیہ دعا کی کہ  غزہ اور فلسطین کو بچایا جائے، اور ان کی آزادی کے لئے افواج تیار کی جائیں، مسجد اقصیٰ کو پاک کیا جائے، اور جلد از جلد خلافت راشدہ کا قیام عمل میں آئے۔

 

 

*مبارک سرزمین فلسطین میں حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے مندوب*
 

Saturday, 10 Dhul-Qi’dah 1445 AH - 18 May 2024 CE

 

Palestine eng

 

- Video Interviews on the Sidelines of the Protest -

Dr. Muhammad Afif Shadeed

 

 
 

Sheikh Misbah Bani Shamsa

 
 

Sheikh Abu Abed Muath Qasim

 
 

Sheikh Burhan Al-Samman

 
 

Sheikh Abu Al-Wathiq

 
 

Sheikh Ziad Jaradat

 
 

Sheikh Abu Musab Al-Zyoud

 
 

    Palestine eng


Palestine eng

 

#طوفان_الأقصى

#الجيوش_إلى_الأقصى

#ArmiesToAqsa

#AksaTufanı

#OrdularAksaya

#Aqsa_calls_armies

#AqsaCallsArmies

#الأقصى_يستصرخ_الجيوش

 

Palestine eng

 

More Details, Visit Websites of Hizb ut Tahrir / Blessed Land of Palestine:

 

Official Site: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

Facebook: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

Twitter: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

YouTube: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

 

Palestine eng

Last modified onجمعرات, 27 جون 2024 02:42

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک