بسم الله الرحمن الرحيم
رمضان اور احسان:
الله کی عبادت میں فضیلت کا حصول
الله سبحانہ و تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں:
[لِّلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ ٱلۡحُسۡنَىٰ وَزِيَادَةٌ۬ۖ وَلَا يَرۡهَقُ وُجُوهَهُمۡ قَتَرٌ۬ وَلَا ذِلَّةٌۚ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡجَنَّةِۖ هُمۡ فِيہَا خَـٰلِدُونَ]
جن لوگوں نے بھَلائی کا طریقہ اختیار کیا ان کے لیے بھَلائی ہے اور مزید فضل ان کے چہروں پر رُو سیاہی اور ذلّت نہ چھائے گی وہ جنت کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے (سوره یونس: ٢٦)
رآن کی اس آیت میں الله سبحانہ و تعالیٰ محسنین کے لئے بہترین جزا کا وعدہ فرما رہے ہیں، محسنین وہ ہیں جو اپنی عبادت احسان کے ساتھ سر انجام دیتے ہیں. بے شک الله سبحانہ و تعالیٰ نے محسنین کے لئے بے شمار رحمتیں وعدہ فرمائی ہیں، بشمول الله کی رحمت، الله کی مدد و نصرت.
جبریل علیہ السلام نے ایک دفع آپ ﷺ سے پوچھا، "احسان کیا ہے؟". آپ ﷺ نے جواب دیا:
«الْإِحْسَانُ أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِنْ لَمْ تَكُنْ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ»
"احسان یہ ہے کہ تم عبادت کرو اس طرح کہ تم الله کو دیکھ رہے ہے، حالانکہ تم الله کو دیکھ نہیں سکتے پر وہ تمہیں ضرور دیکھتا ہے" (بخاری و مسلم).
جید فقہا نے احسان کی تعریف میں کہا کہ یہ دراصل الله کی عبادت اور اطاعت میں فضیلت کے حصول کی کوشش، اخلاص، تکمیل اور پختگی ہے.
رمضان کا مہینہ ہمارے لئے ایک سنہری موقع کہ ہم اس اہم موضوع کو گہرائی سے سمجھیں اور اس پر تدبر کریں. کیونکہ یہی وہ مبارک مہینہ ہے جس میں ہم الله کے ساتھ اپنے تعلق کو سب سے زیادہ استوار کرتے ہیں تاکہ ہماری دنیاوی اور اخروی زندگی بہتر بنائی جا سکے. تاہم اس مبارک مہینے کی ان آخری مبارک راتوں میں، حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے شعبہ خواتین کی جانب سے "رمضان اور احسان: الله کی عبادت میں فضیلت کا حصول" کے موضوع پر مزید روشنی ڈالی جائے گی.
ڈاکٹر نسرین نواز کی جانب سے پیغام
ڈائرکٹر شعبہ خواتین برائے مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر
اس مہم کو دیگر زبانوں میں فالو کریں:
ڈاکٹر نسرین نواز کی جانب سے پیغام
ڈائرکٹر شعبہ خواتین برائے مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر
خصوصی مہم برائے رمضان:
"رمضان اور احسان: الله کی عبادت میں فضیلت کا حصول"
Campaign Hashtags
#رمضان_والإحسان
#Ramadan_And_Ihsan
#Ramazan_ve_İhsan
https://hizb-ut-tahrir.info/ur/index.php/%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA/%D8%B3%DB%8C%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D9%81%D8%B3/2568.html#sigProId2d35f0a0e0
https://hizb-ut-tahrir.info/ur/index.php/%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA/%D8%B3%DB%8C%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D9%81%D8%B3/2568.html#sigProId60fcfb52e1
Latest from
- نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ : دنیا اور انسانیت کو بچانا
- آخر کار غزہ میں یہودیوں کی ہولناک قتل و غارت اور بھیانک تباہی کے بعد...
- خلافت کانفرنس کو منسوخ کرنے کے لئے امریکہ اور کینیڈا کا گٹھ جوڑ!
- تورات سے یہودی توسیع پسندانہ عزائم اور خواب
- پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان جھڑپوں کے جغرافیائی سیاسی اثرات