الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    18 من ربيع الاول 1438هـ شمارہ نمبر: PN16074
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 17 دسمبر 2016 م

حلب کی حمایت میں مظاہرے

پاکستان کی نئی فوجی قیادت حلب کو جابر بشار سے بچانے کے لیے لازمی اپنی ذمہ داری ادا کرے

 

حزب التحریرولایہ پاکستان نے حلب کے مسلمانوں کے حق میں ملک بھر میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: حلب کے مسلمانوں کا قتلِ عام،حرکت میں آؤ مسلم افواج”، “مغرب نے قتل و غارت کی اجازت دی کیونکہ حلب اسلام مانگتا ہے” اور “مسلمانوں کی حفاظت، خلافت خلافت”۔

 

حزب التحریرولایہ پاکستان روس اور ایران کی جانب سےجابر بشار کی مسلح حمایت کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے بدترین ظلم و جبر اور کفر نظام کو آسانی سے ختم کیا جا سکتا تھا اگر انقلابیوں کا سامنا کرنے کے لیے اسے اکیلا چھوڑ دیا جاتا۔ حزب التحریرولایہ پاکستان اس کے ساتھ ساتھ مغرب کی عظیم منافقت کی جانب بھی توجہ مبزول کروانا چاہتی ہے جو حق خود ارادیت کے بلند بانگ دعوے تو کرتا ہے لیکن حلب میں قتل و غارت کی اجازت دیتا ہے کیونکہ وہاں کے مسلمان اپنے معاملات کا فیصلہ صرف اور صرف اسلام کے تحت چاہتے ہیں۔ کیا مسلمانوں کو صرف اسی صورت میں زندہ رہنے کا حق ہے اگر وہ کفر کی حکمرانی اطاعت اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی نافرمانی کریں؟ حزب التحریرولایہ پاکستان ، پاکستان کی نئی فوجی قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوراً ہماری افواج کو حرکت میں لاکر جابر بشار اور اس کے حمایتیوں کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیں۔

 

اے افواج پاکستان کے کمانڈرز!

اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں،

إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُم

“اگر تم اللہ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا”(محمد:7)۔

 

شام میں آپ کے بھائیوں نے ایک مبارک انقلاب شروع کیا تا کہ اسلام کو ایک اختیار اور ریاست کے شکل میں قائم کیا جائے۔ وہ صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی کی مدد پر راضی ہیں جبکہ ان کے دشمنوں کی قوت بہت زیادہ ہے۔ ان کا کردار اور عمل پوری امت کے لیے مشعل راہ ہے کہ وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ اللہ کی خوشنودی اس میں ہے کہ جابر کے خلاف مظلوموں اور حق کی راہ پر چلنے والوں کی حمایت اورمدد کی جائے۔ اور اگر آپ کرپٹ سیاسی قیادت کے پیچھے چھپیں گے کہ وہ آپ کو ایسے عمل کا حکم دیں جس کو کرنے کی اجازت واشنگٹن کبھی نہیں دے گا اور ان کی حمایت و مدد کے لیے حرکت میں نہیں آتے تو یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی شدید ناراضگی کا باعث بنے گا۔ آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ خاص طور ہر حلب کے مسلمانوں کے لیےاورعمومی طور پر پورے شام کے مسلمانوں کے لیے ہماری افواج کو حرکت میں لائیں ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں،

 

وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا

” بھلا کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان ناتواں مردوں، عورتوں اور ننھے ننھے بچوں کے چھٹکارے کے لیے جہاد نہ کرو؟ جو یوں دعائیں مانگ رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ان ظالموں کی بستی سے ہمیں نجات دے اور ہمارے لیے خود اپنے پاس سے حمایتی مقرر کردے اور ہمارے لیے خاص اپنے پاس سے مددگار بنا”(النساء:75)۔

 

اور مسلم افواج کو حرکت میں لانے کے لیے جو پہلا قدم اٹھانا ضروری ہے وہ یہ کہ پاکستان کی قیادت میں موجود مغربی طاقتوں کے ایجنٹوں کو ہٹا یا جائے اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے واپسی کے لیے حزب التحریرکو نصرۃ فراہم کی جائے۔

18

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک