الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    4 من رمــضان المبارك 1439هـ شمارہ نمبر: PR18035
عیسوی تاریخ     اتوار, 20 مئی 2018 م
  •  پاکستان آرمی کوالاقصیٰ کی آزادی کے لیے حرکت میں لانے کے لیے
  •  حزب التحریر ولایہ پاکستان کے مظاہرے:
  • الاقصیٰ اور فلسطین اقوام متحدہ، اسلامی تنظیم اور مذمتی قراردادوں سے نہیں بلکہ
  • خلافت تلے منظم جہاد سے آزاد ہوں گے

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے الاقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے لیے پاکستان کے بڑے شہروںمیں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا:”پاک فوج حرکت میں آؤ، فلسطین کو آزاد کراؤ اور”اقوام متحدہ، عرب یا اسلامی لیگ کی قراردادیں نہیں، صرف خلافت تلے منظم جہاد فلسطین کو آزاد کرائے گا“۔

 

خلافت کےانہدام کے بعد مسلم علاقوں میں بننے والی قومی حکومتوں نے کبھی بھی الاقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوشش نہیں کی بلکہ ہر سانحے کے بعد ان قومی حکومتوں کے حکمران امت کے شدید غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے عرب یا اسلامی لیگ کے نام پر جمع ہوکر یہودی وجود کے خلاف مذمتی قرارداد  کی منظوری  اور بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرکے منتشر ہو جاتے ہیں۔ امت نے جب کبھی ان حکمرانوں  سے مسلم افواج کو حرکت میں لانے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے معاشی و فوجی کمزوری کے بہانے پیش کیے لیکن  مغربی طاقتوں کے مفادات کی نگہبانی کے لیے اقوامِ متحدہ کے جھنڈے تلے دنیا کے کسی بھی کونے میں مسلم افواج کو بھیجنےپر یہ حکمران ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور افواج بھیجتے بھی ہیں۔ آج بھی پاکستان، ایران ، سعودی عرب اور ترکی بلترتیب پاکستان کے قبائلی علاقوں ، شام، یمن اور کرد مسلمانوں سے لڑنے کے لیے  افواج کو حرکت میں لاتے ہیں اور اپنے ہی وسائل سے اربوں ڈالر خرچ بھی کرتے ہیں۔

 

الاقصیٰ اور فلسطین پہلے بھی خلافت اور اس کی افواج  نے ہی آزاد کرائے تھے اور ان کی حفاظت کی تھی  اور اب بھی ان کی آزادی خلافت تلے مسلم افواج کے منظم جہاد سے ہی ہو گی لیکن اس کے لیے پہلے نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی ضرورت ہے۔ اس لیے پاکستان کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نقطہ آغاز بنائیں اور پوری مسلم دنیا کے علاقوں، وسائل اور افواج کو ا س کے جھنڈے تلے یکجا  کریں ۔ اس کے بعد  خلافت  مسلم افواج کو فلسطین کی آزادی کے لیے حرکت میں لائے گی اور اُس عظیم شان فوج کا حرکت میں آنا ہی یہودی وجود کے خاتمے کا باعث بن جائے گا۔

 

لَأَنتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِى صُدُورِهِمْ مِّنَ ٱللَّهِ ذٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَّ يَفْقَهُونَ

”(مسلمانو) تمہاری ہیبت ان کے دلوں میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہے اس لیے کہ یہ بے سمجھ لوگ ہیں”(الحشر:13)   

          

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک