الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    10 من ذي القعدة 1439هـ شمارہ نمبر: PR18048
عیسوی تاریخ     پیر, 23 جولائی 2018 م

جمہوریت کو مسترد کرواور خلافت قائم کرو : 

  • جمہوریت میں ووٹ ڈالنا گناہ ہے، اس جمہوری نظام کوخوداپنی موت آپ مرنے دو

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے 25 جولائی 2018 کے انتخابات کے حوالے سے ایک بھر ہور مہم چلائی۔ حزب نے لیفلٹ تقسیم کیے، عوامی مقامات پر بیانات منعقدکیے اور بینرز آویزہ کیے۔ حزب التحریر نے جمہوریت کے خاتمے اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی دعوت لوگوں تک پہنچائی۔  یقیناً دنیا بھر میں جمہوریت دم توڑ رہی ہے جس میں مغربی علاقے بھی شامل ہیں۔  جمہوریت کے متعلق عوامی تاثر یہ بن گیا ہے کہ اس کے ذریعے حکمران اشرافیہ اپنے لیے بے تہاشہ دولت جمع کرتی ہے اور عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرتی ہے ۔ اس وجہ سے سیاسی جماعتوں میں عوام الناس کی بحیثیت رکن شمولیت  اور انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح میں کمی آتی جارہی ہے۔ تو دنیا بھر میں جاری اس رجحان سے پاکستان کس طرح الگ رہ سکتا ہے؟  عوام الناس کی جمہوری نظام سے بیزاری اور دوری کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں حکمران اشرافیہ لوگوں سے جمہوری نظام میں ووٹ ڈالنے کی اپیلیں کررہی ہے اور ان سے یہ کہہ رہی ہے کہ یہ ایک اسلامی ذمہ داری ہے۔ حکمران اشرافیہ کایہ عمل بذات خود اس بات کا ثبوت ہے  کہ لوگوں کوجمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ ان کی دلچسپی کامحور صرف اور صرف اسلام ہے۔

 

جہاں تک اس جواز کا تعلق ہے کہ ”میدان کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا“ لہٰذا بڑے بددیانت اور نااہل سے بچنے کے لیے چھوٹے بددیانت اور نااہل کو ووٹ ڈالا جائے، تو کیا کوئی ایمان والا یہ کہہ سکتا ہے کہ میں جوئے کی کھیل میں اس لیے شامل ہوں تا کہ بددیانت جواری کے لیے میدان کھلا نہ رہ جائے؟ کیا کوئی ایمان والایہ کہہ سکتا ہے کہ وہ شراب کے دو نہیں بلکہ ایک پیالا پیتا ہے کیونکہ اس میں کم گناہ ہے؟ کیا حقیقت یہ نہیں ہے کہ اسے ایک بھی پیالا بلکہ ایک گھونٹ بھی پینے کی اجازت نہیں ہے؟ آخر کیا چیز اسے گناہ پر مجبور کررہی ہےجبکہ اس پرگناہ والاعمل کرنے کا کوئی دباؤ بھی نہیں ہے؟ جمہوریت وہ طرز حکمرانی ہے جہاں  اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی نہیں کی جاتی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے نہ صرف اس نظام میں حکمرانی اختیار کرنے سے منع کیاہے بلکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اس کے انکار کا حکم دیا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَن يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَن يَكْفُرُوا بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَن يُضِلَّهُمْ ضَلَالًا بَعِيدًا

”کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ جو (کتاب) تم پر نازل ہوئی اور جو (کتابیں) تم سے پہلے نازل ہوئیں ان سب پر ایمان رکھتے ہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ اپنا مقدمہ طاغوت کے پاس لے جا کر فیصلہ کرائیں حالانکہ ان کو حکم دیا گیا تھا کہ اس سے اعتقاد نہ رکھیں اور شیطان (تو یہ) چاہتا ہے کہ ان کو بہکا کر رستے سے دور ڈال دے“(النساء:60)۔  

 

ایسے آدمی کے لیے ووٹ ڈالنا جو قرآن و سنت کی جگہ لوگوں کی اکثریت کی مرضی کے مطابق حکمرانی کرے ، گناہ ہے۔ جبکہ خلیفہ کی چناؤ کے لیے ووٹ ڈالنا جو لوگوں کی مرضی و خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ صرف اور صرف قرآن و سنت  کے مطابق حکمرانی کرتا ہے، ایک فرض ہے۔ لہٰذا مسلمانوں کو جمہوریت میں ووٹ ڈالنے کے گناہ سے بچنا چاہیے اور گناہ کے اس میدان کو بددیانتوں ، غداروں اور نااہلوں کے لیے کھلاچھوڑ دینا چاہیے تا کہ اگرکسی کو جمہوریت سے اب بھی کچھ امید ہے تو وہ بھی ختم ہو جائے۔  اور مسلمانوں کو نبوت کے طریقے پرخلافت کے قیام  کے لیےبھر پور طورپر حزب التحریر کے شباب کی جدوجہد کا ساتھ دینا  چاہیے تا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی بحال ہوجائے۔          

 

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک