الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

امریکی حکم پر شمالی وزیرستان میں ممکنہ فوجی آپریشن کے خلاف حزب التحریر کا مظاہرہ

بسم الله الرحمن الرحيم

حزب التحریر نے شمالی وزیرستان میں شروع کیے جانے والے ممکنہ فوجی آپریشن کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا ''اے پاک فوج! شمالی وزیرستان آپریشن کا انکار کرو امریکہ کے تسلط کو مسمار کرو ‘‘۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن فی الفور بند کیے جائیں اور افواج پاکستان کو قبائلی علاقوں میں مجاہدین کے خاتمے کے بجائے خطے سے امریکی تسلط کوختم کرنے کا مشن سونپا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان فوجی آپریشنوںکا مقصد صرف اور صرف افغانستان میں یقینی امریکی شکست کو فتح میں بدلنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شروع ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی لہر دراصل اسی آزمودہ فارمولے کا نتیجہ ہے جس کے تحت کسی بھی نئے فوجی آپریشن سے قبل عوام کی رائے کو آپریشن کے حق میں ہموار کرنے کے لیے اہم فوجی اور شہری علاقوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا جامعہ حفصہ، باجوڑ،سوات، جنوبی وزیرستان اور اورکزئی ایجنسی میں آپریشن اور معصوم عوام کے قتل عام کے بعد بھی کوئی اس امریکی جنگ کو اپنی جنگ کہہ سکتا ہے؟ کیا اب بھی فوج میں موجود مخلص عناصر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں گے؟


انہوں نے اہل قوت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلدحزب التحریر کو خلافت کے قیام کے لیے مددونصرت فراہم کریں تاکہ آنے والا خلیفہ مسلمانوں کے خلاف مسلمانوں کی فوج کا استعمال ختم کرے اور پاک افواج کو خطے میں موجود امریکی تسلط کو گرانے کے لیے استعمال کرے۔ آخر میں مظاہرین خلافت کے قیام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

 

تصویریں

 

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک