الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

حکومتی غنڈوں کے ہاتھوں حزب التحریر کے شباب کی گرفتاری کے خلاف ملک گیرمظاہرے حکومت بزدلانہ حرکتوں سے حزب التحریرکی سرگرمیوں اورخلافت کے قیام کو نہیں روک سکتی

بسم الله الرحمن الرحيم

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے اسلام آباد میں حکومتی غنڈوں کے ہاتھوں حزب التحریر کے شباب کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا ''امریکی ایماء پر حزب التحریر کے ممبران کی گرفتاری ، خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتی‘‘۔۔مظاہرین حکومتی غنڈاگردی کی مذمت کررہے تھے اور حزب التحریر کے ممبران کی فوری رہائی کا مطالبہ کرہے تھے۔ مظاہرین یہ کہہ رہے تھے کہ حزب التحریراور اس کے شباب کا گناہ یہ ہے کہ وہ اہل طاقت اور امت کوخلافت کی طرف بلا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ حکمران امت میں خلافت کی بڑھتی ہوئی خواہش سے گھبرا گئے ہیں اور اسی لیے اس قسم کے گٹھیا ہتھکنڈوں کو استعمال کرنے پر اتر آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں حزب التحریر کے شباب اور خلافت کے داعیوں کو نہ تو ہراساں کرسکتی ہیں اور نہ ہی خلافت کے دوبارہ قیام کو روک سکتی ہیں، جس کی رسول اللہ ﷺ نے بشارت دے رکھی ہے۔مظاہرین نے افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ سول اور فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ہٹائیں اورحزب التحریر کو مددو نصرۃ فراہم کریں تاکہ خلافت کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔ بعد ازا مظاہرین '' حزب التحریر کے ممبران کی گرفتاری امریکہ سے یاری اور امت سے غداری‘‘کے نعرے لگاتے ہوئے پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک