الأحد، 19 رجب 1446| 2025/01/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

  •  11 رمضان
  • ذاتی دولت میں اضافے کے لئے ہماری کوششیں کہیں ہمیں امت کے دکھوں کا مداوا بننے سے روک نہ دیں 
  •            اور  مسلمان کو یہ جان لینا چاہیے کہ دولت کی خواہش کو کسی بھی وقت اورکسی  بھی صورت میں اچھے اعمال کی کوشش پر حاوی نہیں ہونا چاہیے، خصوصاً ایک ایسے وقت میں جب اس  کے اچھے اعمال اس پیاری امت کی صورتحال کو مکمل طور پر بدل سکتے ہوں اور  اس کو تباہی و بربادی سے نکال کر امن و خوشحالی کے دور میں لے جاسکتے ہوں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

     

    ﴿الْمَالُ وَالْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَالْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ خَيْرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَخَيْرٌ أَمَلًا﴾

    “مال و اولاد تو دنیا ہی کی زینت ہے، البتہ باقی رہنے والی نیکیاں تیرے رب کی نزدیک ثواب اور (آئندہ کی) اچھی توقع کے لحاظ سے بہت بہتر ہیں”(الکھف:46) ۔    

    اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اس ارشاد پر غور کرنا چاہیے،

     

    ﴿يَوْمَ لا يَنْفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ * إِلاَّ مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ﴾

    “جس دن کہ مال اور اولاد کچھ کام نہ آئے گی۔ لیکن فائدے میں وہی رہے گا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے قلبِ سلیم  لے کر جائے”(الشعراء:89-88)۔ 

    اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا،

     

    ﴿وَاعْلَمُواْ أَنَّمَآ أَمْوَلُكُمْ وَأَوْلَـدُكُمْ فِتْنَةٌ وَأَنَّ اللَّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ﴾

    “اور تم اس بات کو جان رکھو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد ایک امتحان کی چیز ہے۔ اور اس بات کو بھی جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے پاس بڑا بھاری اجر ہے”(الانفال:28)۔

    اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے خبردار کیا،

     

    ﴿يأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ لاَ تُلْهِكُمْ أَمْوَلُكُمْ وَلاَ أَوْلَـدُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْخَـسِرُونَ)

    “اے مسلمانو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کردیں۔ اور جو ایسا کریں وہ بڑے ہی گھاٹے والے  لوگ ہیں”(منافقون:9)۔

  • حزب التحریر ولایہ پاکستان

  • www.hizb-ut-tahrir.info/ur/

  • pk180527smm Ramadhan Day 11 Urdu
Last modified onپیر, 28 مئی 2018 05:40

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک