بسم الله الرحمن الرحيم
راکٹ، چاند، اسلام اور خلافت
23 اگست، 2023 کو بھارت کا خلائی راکٹچاند پر پہنچ گیا، تو امت اسلامیہ کو راکٹ ٹیکنالوجی میں عالمی سطح کی تیز رفتارترقی اور پیشرفت کرنے سے کس امر نے روک رکھا ہے؟
امت مسلمہ نے جب اسلام کو ریاستی سطح پر نافذ کیا تھا تو سائنس اور ٹیکنالوجی میں اُس نے صدیوں تک دنیا کی قیادت کی، جس میں راکٹ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ امت مسلمہ نے ہی جدیدمیزائل سے لڑی جانے والی جنگوں کی بنیاد رکھی۔ امریکی خلائی ادارہ ، ناسا(NASA)راکٹ دور کی شروعات کا سہرا اسلامی حکمران ٹیپو سلطان کو دیتا ہے۔ ناسا کی ویلپس فلائٹ فسیلیٹی کی استقبالیہ لابی میں آج بھی ایک پینٹنگ آویزاں ہے جس میں ٹیپو سلطان کی فوج کی طرف سے برطانوی گھوڑ سوار فوج پر داغے گئے میسوری راکٹ دکھائے گئے ہیں۔
ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد انگریزوں نے اپنے کانگریو(Congreve) راکٹ بنانے کے لیے میسورائی راکٹوں کی ٹیکنالوجی کو سمجھنے کے لیےریورس انجینئرنگ کا استعمال کیا۔ یہ ٹیکنالوجی امریکہ کے اپالو الیون چاند مشن اور ہندوستانی چندریان3 چاند مشن دونوں کے لیے استعمال کی گئی ہے۔
اسلام کی حکمرانی وہ گمشدہ میراث ہےجو دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں عظیم کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے لازم ہے۔ ہمارے پاس باقی سب کچھ ہے۔ ہمارے پاس ایک کثیر نوجوان آبادی ہے۔ ہمارے پاس بہت سے باصلاحیت اور محنتی بیٹے اور بیٹیاں ہیں، جو دنیا کے معروف تحقیقی مراکز میں زیر تعلیم ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی سرزمین کو دنیا کے وسائل بشمول تیل، گیس، کوئلہ، لوہا، یورینیم اور لیتھیم سے نوازا ہے۔
اسلام کی حکمرانی کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس قرآن اور سنت نبویﷺ سے ماخوذ آئین ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر پالیسی اور قانون اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ وحی کے مطابق ہونا چاہیے۔ اس سے مراد نبوت کے نقش قدم پر خلافت کو دوبارہ قائم کرنا ہے۔
ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا کو اپنے پاس سے گزرتے اور آگے بڑھتے دیکھنا چھوڑ دیں۔ یہ وقت ہے کہ دوبارہ اسلام کے ذریعے انسانیت کی رہنمائی کی جائے، جیسا کہ ہم نے صدیوں تک خلافت کے تحت کیا تھا۔
مصعب عمیر، ولایہ پاکستان
Latest from
- قومیت پر مبنی سرحدیں مِٹتی جا رہی ہیں
- پاکستان اور افغانستان کے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی عصبیت کی نفرت انگیز پکار امریکی ڈکٹیشن کا نتیجہ ہے۔
- کیا تم لوگ "قومی مذاکرات" چاہتے ہو جب کہ اللہ کی کتاب تمہارے درمیان موجود ہے؟
- نیو اورلینز کے جرائم ہوں یا غزہ میں صیہونی وجود کے برپا کردہ مظالم، ان کے درمیان کوئی فرق نہیں
- ایک امت، ایک خلافت