الخميس، 24 جمادى الثانية 1446| 2024/12/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

سوڈان میں فساد کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان فوجی کمانڈروں کو اکھاڑ پھینکا جائے جنہوں نے ایک بے معنی اور تباہ کن جنگ جاری رکھی ہوئی ہے !

 

 

سوڈان میں پچھلے ایک سال سے زائد عرصے سے خانہ جنگی کی صورتحال ہے، جس میں ایک طرف فوج جس کی قیادت بد نام زمانہ برہان کررہا ہے، اور دوسری طرف ریپڈ سپورٹ فورس ہےجس کی قیادت ملعون ڈاگالو کررہا ہے۔اس خانہ جنگی نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلادی ہے۔اس کی وجہ سے ہزاروں مسلمان اور فوجی لقمۂ اجل بن گئے ہیں۔جبکہ لاکھوں اپنی زمینوں سے بے دخل ہونے پر مجبور ہوگئے۔اس خانہ جنگی نےاسلام سے قبل زمانہ جاہلیت کی قبائلی عصبیت کو دوبارہ زندہ کردیا جسے ہمارے پیارے نبی محمد رسول اللہﷺ نے اپنے قدموں تلے کچل دیا تھا، جب دو جلیل القدر صحابہ عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ اور حمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی جماعت کی قیادت کی جو کہ مختلف قبائل سے تھے۔

 

سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے کردار یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہاں پہ برپا قیامت صغریٰ اور بھیانک جرائم کی وجہ اقتدار کی رسہ کشی ہے۔یہ اس ملک کی دو فوجی قیادتوں کے درمیان کشمکش ہے۔حالانکہ اگر یہ سچ ہوتا تو ملک میں جاری تنازعے کی نوعیت مختلف ہوتی۔یہ دونوں فریقین کے درمیان چھپ کر وار کرنے اور ایک دوسرے کے بندوں کو قتل کرنے تک ہی محدود رہتی۔یعنی کہ مثال کے طور پر البرہان پچھلے سال ہی ڈاگالو کو قتل کروادیتا جب اس نے اسے گرفتار کرلیا تھا، یا ڈاگالو کسی کرائے کے قاتل کو بھیج کر البرہان کو قتل کرسکتا ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں بد بخت انسان ملک کی فوجی صلاحیتوں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرتے ہوئے ملک کو تباہ و برباد کررہے ہیں۔یہ دونوں سوڈان کی طاقت کو لوگوں کا قتلِ عام اور جبری بے دخلی کے ذریعے تقسیم پیدا کرکے سوڈان کے اپنے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ اور یہ اس وقت تک ایسا کرتے رہیں گے جب تک اس ملک کی صورتحال بھی ویسی نہیں ہوجاتی جیسی کہ غزہ کی صورتحال ہے، جہاں پر شیطانی قوتیں اپنا زور آزما رہی ہیں جس کی قیادت یہود کررہا ہے جو کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نزدیک مغضوب ترین لوگ ہیں۔

 

مزاحمت کو کچلنے کے نام پر یہودی وجود نے غزہ کو مکمل طور پر تباہ و برباد کردیا ہے۔بالکل ویسے ہی سوڈان میں بھی، اقتدار کی رسہ کشی کے نام پر، تا کہ ایک سیاسی گروہ کو دوسرے پر برتری حاصل ہوجائے، سوڈان کو بھی تباہ و برباد کردیا گیا ہے۔مخالف فوجی قوتوں نے سوڈان میں ویسی ہی تباہی مچادی ہے جیسا کہ یہود نے غزہ میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔یہ دونوں بد بخت انسان اور نیتن یاہو، جس کے ساتھ انہوں نے تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں، ایک ہی طرح کے ہیں۔یہ سب ایک ہی طرح کے جھوٹے دعوے کرتے ہیں، جبکہ در پردہ ان کے شیطانی عزائم کا معاملہ ہی الگ ہے اور وہ یہ کہ ملک میں فساد مچایا جائے اور لوگوں کا خون پانی کی طرح بہایا جائے۔اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ کردار ان استعماری قوتوں کے آلہ کار اور پیادے ہیں، جو دن رات اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔

 

سوڈانی فوج اور دیگر فوجی صلاحیتوں کے حامل اہلِ قوت میں موجود مخلص افسران کو چاہیے کہ وہ البرہان اور ڈاگالو اور ان کے معاونین کو اکھاڑ پھینکیں۔ اور ملک کی سیاسی قیادت ان مخلص لوگوں کے حوالے کریں، یعنی سوڈانی فوج کے مخلص افسران حزب التحریر کو نصرۃ دیں تا کہ خلافت علیٰ منہاج النبوۃ قائم کی جاسکے۔کیونکہ صرف خلافت ہی ہے جو سوڈان کے مسلمانوں کو متحد کرسکتی ہے۔مزید یہ کہ صرف خلافت کے جھنڈے تلے ہی دریائے نیل کے اطراف کے ممالک، جو کہ دس سے زائد ہیں، ان کو متحد کیا جاسکتا ہے۔پس خلافتِ راشدہ ثانی کا قیام ہی پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے مضبوط مرکز کا ضامن ہوگا۔

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں،

 

﴿لِمِثْلِ هٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُوْنَ

’’ایسی ہی کامیابی کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے‘‘۔(سورۃ الصٰفٰت؛ 37:61)

 

بلال المہاجر، ولایہ پاکستان

Last modified onپیر, 10 جون 2024 19:59

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک