بسم الله الرحمن الرحيم
ولایت ترکی: تیتوان میں ایک اقتصادی کانفرنس "معاشی بحران کا اسلامی حل!"
حزب التحریر/ولایہ ترکی نے 28 رجب المحرم 1342ھ کے حوالے سے ریاست خلافت کے انہدام کے 101 سال کے موقع پر صوبہ بتلیس کے ثقافتی مرکز تیتوان میں ایک اقتصادی کانفرنس بعنوان: "اقتصادی بحران کا اسلامی حل!" کا انعقاد کیا۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریر پروفیسر محمد امین شمان (ریاست بتلیس میں ریڈیکل چینج میگزین کے عہدیدار) نے پیش کی اور پھر اسلامی اقتصادیات کے ماہر پروفیسر محمد حنفی یغمور نے بات کیا، جہاں انہوں نے تقریر پیش کی جس کا عنوان تھا۔ "اقتصادی بحرانوں کا اسلامی حل" جس میں ترکی کو درپیش اقتصادی بحران کا اسلامی حل بھی شامل تھا۔، تقریر میں جن 10 نکات پر بات کی گئی ان میں مہنگائی اور بسر اوقات کی قیم؛ شعبہ صنعت، صنعتی پالیسی اور اس کے لئے کئے جانے والے اقدامات؛ شعبہ زراعت اورلائیو سٹاک کی بحالی؛ روزگار کی فراہمی اور بے روزگاری میں کمی؛ آمدنی کی تقسیم میں ناانصافی؛ ٹیکس سے پاک معیشت؛ دردِ سر یوٹیلیٹی بلزاور تجارت؛ عوامی املاک اور بچت اکاؤنٹس کی حفاظت؛ بین الاقوامی ادارے اور معاہدوں کی تنسیخ شامل ہے۔
ایک ویڈیو ریکارڈنگ دکھانے کے بعد، جناب عبداللہ اماماوغلو (امام اور مبلغ) نے خطاب کیا اور "اسلامی حل کا اطلاق" پر ایک پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اسلامی اقتصادی نظام کے حل اور اس کے نفاذ کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ امام اوغلو نے مسلمانوں کو یاد دہانی کرائی کہ اسلام جہاں اچھے اخلاق کا تقاضا کرتا ہے، وہیں اقتصادی مسائل کا حل بھی پیش کرتا ہے۔ اور یہ کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کا اطلاق 13 صدیوں تک ہوتا رہا۔
کانفرنس کا اختتام اس دعا سے ہوا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ جلد وہ خلافت راشدہ قائم فرمائے جو اس نظام کو نئے سرے سے نافذ کرے۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں
ہفتہ، 26 جمادی الثانی 1443ھ بمطابق 29 جنوری 2022ء
https://hizb-ut-tahrir.info/ur/index.php/%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C/2858.html#sigProId4cc253b349
مزید تفصیلات کے لیے حزب التحریر/ ولایہ ترکی کی ویب سائٹس ملاحظہ کریں۔
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کی آفیشل ویب سائٹ
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا فیس بک پیج
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا ٹویٹر پیج
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا یوٹیوب چینل
Latest from
- آخر کار غزہ میں یہودیوں کی ہولناک قتل و غارت اور بھیانک تباہی کے بعد...
- پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان جھڑپوں کے جغرافیائی سیاسی اثرات
- شام میں سیکولرازم کی دعوت
- سیاسی وفود کی شام میں آمد: اسباب اور محرکات
- غزہ میں نسل کشی جاری ہے جبکہ امریکہ اور دنیا اس نسل کشی کی حمایت کر رہی ہے۔
Image Gallery
https://hizb-ut-tahrir.info/ur/index.php/%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C/2858.html#sigProId6ef3e7ecad