الأربعاء، 27 ذو الحجة 1445| 2024/07/03
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
غزہ کو بچانے کی خاطر امت کی افواج کی مدد حاصل کرنے کیلئے ایک زبردست مارچ!

بسم الله الرحمن الرحيم

بابرکت سرزمینِ فلسطین میں حزب التحریر:

غزہ کو بچانے کی خاطر امت کی افواج کی مدد حاصل کرنے کیلئے ایک زبردست مارچ!

 

مبارک سرزمین فلسطین میں رفح کی حمایت اور غزہ کے باقی ماندہ علاقوں کو بچانے کی خاطر حزب التحریر اور شہر الخلیل کے معززین کی طرف سے انعقاد کئے گئے ایک بڑے مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مارچ کا آغاز الابرار مسجد چوک سے الخلیل شہر کے مرکز میں ابن رشد گول چکر کی طرف ہوا اور شرکاء نے جھنڈے اور نعرے بلند کرتے ہوئے امت اور اس کی افواج سے رفح اور غزہ کے لوگوں کو بچانے کے لئے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

اس سازش اور بربادی کی جنگ کی غمازی بیان کرتے ہوئے ابن رشد گول چکر پر ایک تقریر پیش کی گئی، جو غاصب وجود نے غزہ اور اس کے لوگوں پر برپا کر رکھی ہے۔ مقرر نے مصری حکومت کو اس کے کمزور مؤقف پر تنقید کا نشانہ بنایا، کیونکہ مصر نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ رفح پر حملہ اس کے لئے ایک ریڈ لائن ہے۔ اور جب حملہ ہوا تو مصری حکومت نے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا، سوائے اس ایک دستے کے جس کا مقصد غزہ سے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے ہر شخص کو ہراساں کرنا تھا۔

 

مقرر نے اس بات پر زور دیا کہ عرب حکومتیں غاصب وجود کو ساز و سامان کی فراہمی اور سرحدوں اور فضائی حدود کے تحفظ کے ذریعے غزہ کے خلاف جارحیت میں حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرض کی اصل وجہ اور مصیبت کی جڑ یہی حکمران ہیں۔ تقریر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ کے اقدامات نے امت میں جہاد اور اللہ کی خاطر قربانی کے جذبے کو زندہ کر دیا ہے اور مزید اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطین کو آزاد کرانا عین ممکن ہے اور آسان بھی۔ مقرر کے مطابق امریکی یونیورسٹیوں میں رونما ہونے والی تحریکوں نے مغرب کے لیڈران اور ان کے پیروکاروں اور مغربی تہذیب کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

 

رفح میں جو کچھ برپا ہو رہا ہے، اس پر مقرر نے احتجاجی مظاہرین کی جانب سے فلسطین کے قریب ترین فوج یعنی مصری فوج کو یہ کہتے ہوئے پیغام بھیجا کہ : "اے مصر کی فوج، سیسی اور اس کے گروہ نے تمہیں چِت کر ڈالا ہے اور انہوں نے دین کے خلاف کھلی جنگ میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے انحراف کیا ہے اور ملحدوں کی سرپرستی کی ہے جس سے بلاشبہ یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ سیسی اللہ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنوں کا دشمن ہے۔ ہم غزہ کے عوام کے خلاف یہود کے ساتھ مل کر ہونے والی اس کی دشمنی اور جارحیت سے اتنے حیران نہیں ہیں، لیکن جتنا ہم اب تک اس کے خلاف آپ کی خاموشی سے حیران ہیں۔  حالانکہ آپ کی اس خاموشی کی قیمت غزہ میں بھوک، پیاس، قتل و غارتگری اور محاصرہ سے تمہارے اپنے لوگوں کی بربادی ہے اور ان سب سے بڑھ کر کے مصری عوام اور اس کے سپاہیوں کی توہین ہے اور ان سے بھی بالا ہو کر، یہ آپ کے اپنے دین کے خلاف جنگ ہے۔ تو آخر آپ کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟ جبکہ آپ اسلام اور باقی فاتحین اور آزاد کرنے والوں کے لئے ہراول دستہ (کنانہ) ہو؟ اور تاریخ میں غوث الشام (شام کے بچانے والے) ہو... تو اللہ کے واسطے، آخر آپ کیسے خاموش رہیں گے؟"

 

پھر مقرر نے احتجاجی مظاہرین کی جانب سے یہ کہتے ہوئے امت مسلمہ کو بھی مخاطب کیا کہ "غزہ نے اللہ کی قسم کھا کر بے شک آپ کو پکارا ہے کہ مجھے بچا لیں اور اب بالکل بھی وقت نہیں بچا۔ لہٰذا اے امت محمد ﷺ ! آپ پر اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں، اس پکار پر لبیک کہو، اس کے نجات دہندہ بنو اور تاریخ کا دھارا بدل دو۔ فتح، نجات اور آزادی، تاکہ ہم جبر و ناانصافی سے بھری اس دنیا کو عدل اور نور سے منور کر دیں"۔

 

مبارک سرزمین فلسطین میں حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے مندوب

Monday, 05 Dhul-Qi’dah 1445 AH corresponding to 13 May 2024 CE

 

Palestine eng

 Coverage of the March Activities:
Al-Khalil calls on the Ummah’s Armies to Save Gaza and Sends a Message to the Egyptian Army!

 
 

Palestine eng

A Part of the Activities

 
 

Palestine eng

Palestine eng

 

#طوفان_الأقصى

#الجيوش_إلى_الأقصى

#ArmiesToAqsa

#AksaTufanı

#OrdularAksaya

#Aqsa_calls_armies

#AqsaCallsArmies

#الأقصى_يستصرخ_الجيوش

 

Palestine eng

 

More Details, Visit Websites of Hizb ut Tahrir / Blessed Land of Palestine:

Official Site: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

Facebook: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

Twitter: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

YouTube: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

 

Palestine eng

Last modified onجمعرات, 27 جون 2024 02:53

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک