بسم الله الرحمن الرحيم
مرکزی میڈیا آفس کا خواتین کا شعبہ- مہم
رمضان اور کامیابی کا دروازہ
الله سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:
[شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ]
"رمضان وہ مہینہ ہے، جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے، جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں" )البقرہ: 185) ۔
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمارے لیے بطور مسلمان اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلق پر غور کرنے اور اس کا از سر نو جائزہ لینے کا ایک بہترین وقت ہے، اور ساتھ ہی یہ بھی کہ ہم زندگی میں اپنے حقیقی مقصد اور معیار کو کس طرح دیکھتے ہیں، اور ہم اس امر پر غور کرتے ہیں کہ زندگی میں کامیابی کیا ہے اور ہم اسے کیسے حاصل کرتے ہیں۔ اس لیے یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو ہمیں 'کامیابی کا دروازہ' فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ہم جن معاشروں میں رہتے ہیں، ہم بہت سے نقطہ نظر، اثرات اور دباؤ سے گھرے ہوئے ہیں جو کامیابی کے بارے میں ہمارے نظریہ کو تشکیل دے سکتے ہیں۔ تاہم کامیابی کے بارے میں اسلام کا نظریہ کیا ہے اور ہم اسے اپنے انفرادی اعمال، اپنی شادیوں، خاندانی زندگی، مالی معاملات اور زندگی کے دیگر شعبوں میں کیسے حاصل کرتے ہیں، اور اسلام کے مطابق کامیاب عورت کے بارے میں صحیح نظریہ کیا ہے؟ مزید برآں، ایک مسلمان نہ صرف اپنے لیے بلکہ امت مسلمہ اور اپنے دین کے لیے بھی کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ تو بحیثیت مسلم امہ ہمیں ایک کامیاب اور ترقی یافتہ قوم اور ریاست کو کس نظر سے دیکھنا چاہیے اور ہم اپنی مسلم سرزمین میں اس مقصد کو کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کے جن کا ہم اس وقت سامنا کر رہے ہیں ان کو حل کرنے کا کامیاب نسخہ کیا ہے؟ اور اس دنیا میں اپنی امت اور اپنے دین کی فتح حاصل کرنے کے لیے بحیثیت مسلمان ہم سے کن خصوصیات کی ضرورت ہے؟
یہ سوالات اور بہت کچھ اس رمضان میں حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس میں خواتین کے سیکشن کے زیر اہتمام ایک موضوع میں حل کیا جائے گا جس کا عنوان ہے: "رمضان اور کامیابی کا دروازہ"۔ تھیم کو نیچے دیے گئے لنکس پر فالو کیا جا سکتا ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ تھیم اس امت کے لیے اس راہ کو روشن کرنے کا ذریعہ بنے تاکہ اس زندگی میں اور انشاء اللہ آئندہ زندگی میں حقیقی کامیابی حاصل کی جاسکے۔
﴿ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ * الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ * والَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ * أُوْلَـئِكَ عَلَى هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ وَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ﴾
"یہ اللہ کی کتاب ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہدایت ہے اُن پرہیز گار لوگوں کے لیے * جو غیب پر ایمان لاتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، جو رزق ہم نے اُن کو دیا ہے، اُس میں سے خرچ کرتے ہیں * جو کتاب تم پر نازل کی گئی ہے (یعنی قرآن) اور جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں ان سب پر ایمان لاتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں * ایسے لوگ اپنے رب کی طرف سے راہ راست پر ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں *")البقرہ: 2-5)
حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کا خواتین کا شعبہ
ہفتہ 01 رمضان 1446ھ بمطابق 01 مارچ 2025 عیسوی
Flyer "Ramadan & The Gateway to Success"
Panel Discussion
Hashtags
#Gateway2Success |
#Islam |
#Ramadan |
#MuslimWoman |
#رمضان_سبيل_الفلاح |
|
Links:
Facebook:
Ht-cmo-ws
|
https://www.facebook.com/share/15kzYnL4Zo/?mibextid=LQQJ4d |
Facebook:
Palestine - Path to Liberation
|
https://www.facebook.com/share/15QMWcpy1h/?mibextid=LQQJ4d |
Twitter: @WSCMOHT1924 | https://x.com/wscmoht1924?t=jNF2min9UQEhs610rzeySw&s=09 |
Instagram: WomenShariah5 | https://www.instagram.com/womenshariah5?igsh=MXV6b2dheWtoeTRhMQ== |
Facebook:
QANITATHT1
|
https://www.facebook.com/QanitatHT1 |
Twitter:
@ALQANITAT
|
https://x.com/alqanitat |
Instagram:
@WOMEN_SHARIA
|
https://www.instagram.com/women_sharia?igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ== |
To Follow This Campaign in Other Languages:
Türkçe | |
Deutsch |
English |
Articles
Ramadan, an Opportunity for Reflection and Change
|