بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر مرکزی میڈیا آفس شعبہ خواتین:
اے الشام کے مجاہدو! فقط اللہ کے لیے !
اتوار 8 دسمبر 2024 کو شام کے عوام اور عالمی سطح پر مسلمانوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا کہ سفاک آمر بشار الاسد کو مخالف جنگجوؤں کے ہاتھوں اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا ہے، جس میں کئی دہائیوں سے برسراقتدار اس قاتل حکومت کے ہاتھوں لاکھوں لوگ شہید ہو چکے ہیں۔
یہ ویڈیو شام کے مجاہدین اور عوام کو اقوام متحدہ، امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں کے ساتھ ساتھ مسلم سرزمین میں ان کی ایجنٹ حکومتوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی سیاسی حمایت، حل، مذاکرات اور 'مالی مدد کی رقم' کو مسترد کرنے کا مطالبہ ہے جنہوں نے شام میں اسلامی انقلاب کو شروع سے ہی پٹڑی سے اتارنے اور اسد کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک حقیقی آزاد اسلامی وژن کو اپنانے سے کس طرح شام اور اس سے آگے کی سرزمین کے لیے حقیقی فتح اور کامیابی ہماری سرزمین کو استعماری مداخلت اور حکمرانی کے تمام نقائص سے نجات دلانے سے حاصل کی جا سکتی ہے - بشمول ان کے سیاسی نظام اور عقائد کے تمام پہلوؤں کے۔ یہ صرف نبوت کے نقش قدم پر قائم خلافت کے سائے میں اللہ عزوجل کے قوانین اور نظام کو مکمل طور پر نافذ کرنے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس میں شعبہ خواتین
ہفتہ، 02 شعبان 1446ھ - 01 فروری 2025 عیسوی