بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر/ ولایہ پاکستان:
6 رمضان
- روزہ مسلمان کی ڈھال ہے اور خلافت امت کی ڈھال ہے
رسول اللہ ﷺ نے روزے کو ہمارے لیے ڈھال قرار دیا ہے جو ہمیں انفرادی سطح پر جہنم کی آگ سے بچاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،
الصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ كَجُنَّةِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْقِتَالِ
"جیسے لڑائی میں تمہاری ڈھال (حفاظت کے لیے)ہے ویسے ہی روزہ بھی آگ کے خلاف ڈھال ہے"(ابن ماجہ)۔
لہٰذا، اس رمضان ہم اخلاص کے ساتھ روزے کی فرضیت کو پوراکریں گے ، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اجر، اس کی مغفرت ، اس کے رحم کو حاصل کرنے اور اس کے غضب سے بچنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن رسول اللہ ﷺ نے خلافت کو بھی ڈھال سے تشبیہ دی ہے ، انفرادی سطح پر نہیں بلکہ اجتماعی طور پر امت کے لیے ڈھال ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،
إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ
"بے شک خلیفہ ہی ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر لڑا جاتا ہے اور اسی کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے"(مسلم)۔
لہٰذا ہم پر لازم ہے کہ اس رمضان ہم خود سے یہ سوال کریں کہ اس فرض کی ادائیگی کے لیے ہم کیا کوشش کررہے ہیں؟
Saturday, 06 Ramadan 1440 AH - 11 May 2019 CE