بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر/ ولایہ پاکستان:
9 رمضان
- رسول اللہ ﷺ کی پیاری امت کی فکر کرنا اور اس کا خیال رکھنا
-
ایک مسلمان اسلامی امت کی فکر کرنے پر مجبور ہے کیونکہ وہ اس کے ساتھ سب سے مضبوط بندھن کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور وہ بندھن ایمان کاہے۔ مسلمان کا امت کے ساتھ یہ رشتہ اس کے اپنے خاندان کے ساتھ رشتے سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے اوریہ ایک بھائی چارے کا رشتہ ہےکیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
-
إِنَّمَا ٱلۡمُؤۡمِنُونَ إِخۡوَةٌ۬
-
"سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں"(الحجرات:10)۔
-
ایمان کا رشتہ اس بات پر مجبور کرتا ہے کہ اجتماعی خیر کی جستجو کی جائے اور یہ بات ذاتی خواہشات پر غالب آجاتی ہے۔ ایمان کا رشتہ مسلمانوں کو اس طرح جوڑتا ہے جیسے کہ وہ ایک ہی جسم کے حصے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ خون کی شریانوں اور اعصاب کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں، اور پھر جسم کے کسی ایک حصے میں تکلیف پورے جسم میں تکلیف کا باعث بن جاتی ہے۔ ریاستِ خلافت کی صورت میں تمام مسلمانوں کا یکجا ہونا اس بھائی چارے کی اعلیٰ تعبیر ہے۔
Tuesday, 09 Ramadan 1440 AH - 14 May 2019 CE